گرو کے معنی

گرو کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ گُرُو }

تفصیلات

iاصلاً سنسکرت زبان کا لفظ ہے۔ اور بطور اسم مستعمل ہے۔ سنسکرت سے اردو میں داخل ہوا اصل معنی اور اصل حالت میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٦١١ء کو "کلیات قلی قطب شاہ" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["اعلٰے درجے میں","دقت طلب","سخت بھاری (لہجہ)","شرط بازی","شے مکفولہ یا مرہونہ","طنزاً بدمعاش","عزت دار","لمبا (اعراب)","نہایت اچھا","کرنا ہونا کے ساتھ"]

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

گرو کے معنی

١ - [ ہندو ] پنڈت، استاد، مہاتما۔

"سیٹھ صاحب ڈاکٹروں اور حکیموں سے زخم خوردہ تھے سب سادھوؤں نے متفقہ طور پر اونہیں مشورہ دیا کہ فلاں گرو کے پاس جاؤ۔" (١٩٣٧ء، سلک الدرد، ١٢٤)

٢ - محترم، معزز، مذہبی پیشوا، گھر کا بزرگ۔

 وشسٹ جی کے قدم رام نے لیے جھک کر گرو سے پیش بااعزاز و احترام آئے (١٩١٥ء، مطلع انوار، ١١٢)

٣ - پیر و مرشد۔ (نوراللغات)

"مجھے کسی ایسے گرو کی تلاش تھی، جو مجھے کھینچ تان کر اپنے علم جتنا بڑا کر دے۔" (١٩٨١ء، راجہ گدھ، ١٨)

٤ - استاد، معلم، درس دینے والا، مدرس۔

"راشد صاحب گرو تھے اور چاہتے تھے کہ ان کے علم اور خیال کے خزانے سے شیلا بھی گاہے گاہے سیراب ہوتی رہیں۔" (١٩٨٦ء، ن، م، راشد ایک مطالعہ، ٢٨)

٥ - ہنر سکھانے والا، کسی فن کا ماہر، جس سے کوئی فن، ہنر سیکھا جائے، کامل فن، جگت استاد۔ (نوراللغات)

 گرو مشتری اور برسپت جناب ہوئے تین نام اس کے بس انتخاب (١٩٠٢ء، سیر افلاک، ٧:٢)

٦ - دانا، عقل مند، معلم، ہوشیار، خرانٹ۔

"لگھورن سے دوگنی ماتراوالے ورن کو گرویاد یرگھ ورن کہتے ہیں جیسے آ، اے، او ، کا، کی، کے۔" (١٩٩٠ء، نگار، کراچی، جون، ١٣)

٧ - [ فلکیات ] مشتری، برہسپت۔

"گرو، آٹھ ماترا کو کہیں گے۔" (١٩٣٦ء، تحفۂ موسیقی، ٥)

٨ - ہندی عروض میں وزن کے تعلین کے لیے ماترا کا ایک نام جو طویل ہوتی ہے اور دو لگھو کے برابر مانی جاتی ہے، لمبا اعراب، دیرگھ ورن۔

٩ - [ موسیقی ] تیزے، آٹھ، ماتراؤں کی لے۔

١٠ - بھاری، وزنی، بوجھل۔ (فرہنگ آصفیہ، نوراللغات)

١١ - بڑا شریر، مفسد، شہدا، لچا، بدمعاش۔ (فرہنگ آصفیہ، نوراللغات)

گرو کے مترادف

آشری, استاد, معلم, ماہر, دانا, ہادی

ابھیمان, بندھک, بوجھل, بڑا, بھاری, تکبر, جاکڑ, داؤں, دھروڑ, رہن, شیخی, غرور, فخر, گرفتار, گروی, گہن, مبتلا, مطیع, مقید, وزنی

گرو کے جملے اور مرکبات

گروکل

گرو english meaning

a spiritual guidetutorMasterteacher; the planet Jupiter(dial.) spiritual guide(iron.) knave(or rare گورو gu|roo)or rare گورو gu|roo (dial.) Spiritual guide

شاعری

  • گرو اُس نے کہا، سیر کرو جاکے جہاں کی
    تو پھر نے لگے جنگل و بر مار کے جھانکی
  • گلی سے آپ کی عاشق اٹھا چکے بستر
    بڑے گرو کے پڑھائے ہوئے یہ چیلے ہیں
  • گر و گرو ہے سہیلیاں کی سو چترائی منے نس دن
    محمد قطب شہ کون دے ہے اب نیناں کی دوائی
  • بلاولی راگنی بھیروں کی دوجی
    سمایا اس کاسن اے دل گرو جی
  • کیا کشن اوتار میں ایک ہو
    کہ کو گچ نے ڈونگر کیا سب گرو
  • گرو گرو ہے سہیلیاں کی سو چترائی منے نس دن
    محمد قطب شہ کوں دے ہے اپ نیناں کی دوائی
  • خون جگر شراب ترشح بہ چشم تر
    ساغر مرا گرو نہیں ابر بہار کا
  • نہ ہاتھ آئی اے میر کچھ وجہ مے
    گرو میں نے دستار کی ہے عبث
  • جو پھر اٹ کھڑے ہو رہے رو برو
    کہے یوں جو ہیں تم ہمارے گرو
  • گرو نے بولا کر مجھے تب کہا
    اودھ پور جا کر سری بھل دے آ

محاورات

  • آگے آگے گرو پیچھے پیچھے چیلا
  • ابرے کی بھینس بیائل سگرو گاؤں مٹیالے ڈھائل
  • اتر گرو دکن میں چیلا۔ کیسے بدھیا پدھے اکیلا
  • ادھر (گروں) کنواں ادھر (گروں) کھائی
  • ادھر گرو (- گروں) تو کنوان ادھر گرو (- گروں) تو کھائی
  • اسی راہ پر چال تو جو تجھے گرو بتائے۔ جو بدھیا کے تھان پر ترت ٹھکانا پائے
  • اندھا گرو بہرا چیلا مانگے ہڑ دے بہیڑا (یا) اندھا گرو بہرا چیلا دونوں نرک میں ٹھیلم ٹھیلا
  • اندھا گرو بہرا چیلا مانے ہڑدے بہیڑا۔ اندھا گرو بہرا چیلا دونوں نرک میں ٹھیلم ٹھیلا
  • اوچھی لکڑی پھر اس کی بے بیارے پھرائے۔ اوچھے سنگ بیٹھ کے سگروں کی پت جائے
  • اوچھے سنگ بیٹھ کے سگروں کی پت جائے

Related Words of "گرو":