گرگ کے معنی
گرگ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ گُرْگ }
تفصیلات
١ - بھیڑیا، ایک مشہور درندہ۔, m["ایک درندے کا نام جو اکثر بھیڑ بکری کا شکار کرتا اور آدمی کے بچوں کو بھی اٹھا کر لے جاتا ہے"]
اسم
اسم نکرہ
گرگ کے معنی
١ - بھیڑیا، ایک مشہور درندہ۔
گرگ کے مترادف
بھیڑیا
بگھیآڑ, بھیڑیا, ذِئب, ذیب
گرگ کے جملے اور مرکبات
گرگ پیشہ, گرگ شکم
گرگ english meaning
wolf
شاعری
- قصہ نہیں سُنا کیا یوسف ہی کا جو تو نے
اب بھائیوں سے چندے تو گرگ آشتی کر - یو حرض ہور ہوا سو ترے حق پہ گرگ ہیں
گر ہے تو آدمی تو نہ کر گرگ پروری - دبی چپ لگا چلنے بھیڑوں کی چال
پریشاں ہے گرگ بغل زن کا حال - عدل میں تیرے جو دیکھا تو کرے ہیں یاری
ہوکے شیر و بقر و گرگ و غنم چاروں ایک - کج کوہی پاڑا گرگ چرغ گرگٹ چلپامہ موش دگر
کیا جل مانس کیا بن مانس کیا ہاتھی گھوڑا ببل شتر - خراب اس نے کیا تجھ کو وہ جائے گا جہنم کو
پڑیں گے گور میں کیڑے ابے مردک ابے گرگ - شیر و پلنگ و گرگ سے باہر نہیں ہوں میں
جو چاہے ران کھائے جو چاہے سو دست کھائے - کھول آنکھیں صبح سے آگے کہ شیر اللہ کے
دیکھتے رہتے ہیں غافل وقت گرگ و میش کو - گرگ چوم کی یوں طبلاں بجائے
کہ دم باگ کے حلق میں ٹوٹ جائے - ہمارے سامنے گر گرگ آوے
دم اپنی داب کر وہ بھاگ جاوے
محاورات
- ایک ہی (چھٹے گرگے) کائیاں تھے
- چو دیدم عاقبت خود گرگ بودے
- رنگ دگرگوں ہونا
- رنگ دگرگوں معلوم ہونا
- رنگ دگرگوں کرنا
- زگرگاں بگرگی توانیم رست
- زمانہ گرگٹ کی طرح رنگ بدلتا ہے
- عاقبت گرگ زادہ گرگ شود گرچہ با آدمی بزرگ شود
- عالم دگرگوں ہونا
- گرگ باراں دیدہ