گلی کے معنی
گلی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ گَلی }{ گِل + لی }
تفصیلات
iاصلاً سنسکرت زبان کا لفظ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے۔ اردو میں سنسکرت سے ماخوذ ہے اصل معنی اور اصل حالت میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٦٥٧ء کو "گلشن عشق" میں مستعمل ملتا ہے۔, iاصلاً سنسکرت زبان کا لفظ ہے۔ اردو میں سنسکرت سے ماخوذ ہے اصل معنی اور اصل حالت میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٤٨ء کو "تاریخ ممالک چین" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["ایک قسم کا کبوتر جس کے پروں پر داغ ہوتے ہیں","تنگ کوچہ یا محلہ جس کے بیچ میں سے عموماً گندے پانی کی نالی گزرتی ہے","تُکّا (پ)","شہد کی لکڑی","مع محاورات کے","مکی کی دانے نکلی ہوئی ککڑی","مہال کی وہ جگہ جس میں شہد ہوتا ہے","وہ گول لکڑی جو خول کے اندر دی جاتی ہے (لکھنو)","وہ لکڑی کا ٹکڑا جو دونوں طرف سے پتلا اور بیچ میں سے موٹا ہوتا ہے۔ جس سے لڑکے کھیلتے ہیں۔ دہلی میں بالکسر سے","کیوڑے کا پھول"]
اسم
اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
اقسام اسم
- جمع : گَلِیاں[گَلِیاں]
- جمع غیر ندائی : گَلِیوں[گَلِیوں (و مجہول)]
- جمع : گِلِّیاں[گِل + لِیاں]
- جمع غیر ندائی : گِلِّیوں[گِل + لِیوں (و مجہول)]
گلی کے معنی
"ہم سب گلی میں چل پڑے۔" (١٩٨٨ء، نشیب، ٢٣٠)
"ایک عورت دیکھی جس کے ہونٹ نہایت موٹے تھے اور نیچے کے ہونٹ میں آرپار چھید کر کے لکڑی کی گلی ڈالی تھی۔" (١٨٩٢ء، سفرنامہ روم و مصر و شام، ٩٥)
"باجرا : جوار سے ملتا جلتا غلہ ہے مگر اس کی بال یا گلی لمبی اور نوک دار ہوتی ہے۔" (١٩٢٤ء، جغرافیۂ عالم (ترجمہ)، ١٦٠:١)
"پانچ چھ سیر ست ان کے نیگ لگتا ہے تو جب ایک پونڈ وزنی موم کی گلی تیار ہوتی ہے۔" (١٩٤٠ء، شہد کی مکھیوں کا کارنامہ، ٥٩)
"سینگ کے گلی جس کو سینگی کہتے ہیں کسی طرح پر خول کو چھوڑ دے تو ضرور ہلنے لگے گا۔" (١٩٢٥ء، محب المواشی، ٢٥)
"رواج چاندی یا سونے کی گلیوں کا ہے اور ہر گلی ایک تولے کے وزن کی ہوتی ہے اور ختامین ٹیل کہلاتی ہے۔" (١٨٤٨ء، تاریخ ممالک چین (ترجمہ)، ٢٣:١)
"یہ کبھی درختوں پر نہیں بیٹھتے، نہ رات کو درختوں پر بسیرا لیتے ہیں، مثلاً تگدری، تکرار، گنجشک . گلی اور نقرپان وغیرہ۔" (١٨٩٧ء، سیرپرندہ، ٥١)
گلی کے مترادف
کوچہ, محلہ, کو
برزن, پھولدار, چیچک, قلہ, قُلہ, گل, گلدار, گلہری, گولی, گھٹی, لین, محلہ, ڈھیلا, کُنج, کو, کوچہ
گلی کے جملے اور مرکبات
گلی کوچہ, گلی گلی
گلی english meaning
A pilla bolus; any small globular substance; a lump; small poxa lanea narrow streetalleycat (used in game tipeat)corn cob
شاعری
- ہر ذرّہ خاک تیری گلی کا ہے بے قرار
یاں کون سا ستم زدہ ماٹی میں رَل گیا - کہتے نہ تھے ہم واں سے پھر آچکے جیتے تم
میر اس گلی میں تم کو زنہار نہ جانا تھا - صد سخن آئے تھے لب تک پر نہ کہنے پائے ایک
ناگہاں اُس کی گلی سے اپنا جانا ہوگیا - دل مجھے اُس گلی میں لے جاکر
اور بھی خاک میں ملا لایا!! - گلی میں اُس کی گیا‘ سوگیا‘ نہ بولا پھر
میں میر میر کر اُس کو بہت پکار رہا - یاد ایاّم کہ یہاں ترک شکیبائی تھا
ہر گلی شہر کی یہاں کوچۂ رسوائی تھا - گلی میں اُس کی پھٹے کپڑوں پر مرے مت جا
لباس فقر ہے واں فخر بادشاہوں کا!!! - شاید کسو کے دل کو لگی اُس گلی میں چوٹ
میری بغل میں شیشہ دل چور ہوگیا - شاید کباب کر کر کھایا کبوتراں نے
نامہ اُڑا پھرے ہے اُس کی گلی میں پرسا - حمیت اس کے تئیں کہتے ہیں جو میر میں تھی
گیا جہاں سے پہ تیری گلی میں آ نہ رہا
محاورات
- آج کل ان کی پانچوں (انگلیاں) گھی میں ہیں
- آسمان پر تھگلی لگائے۔ آسمان پھاڑے تھگلی لگائے
- آسمان پھاڑ (کر) کے تھگلی لگانا
- آسمان میں تھگلی (ٹکلی) لگانا
- آسمان میں تھگلی لگانا
- آسمان میں تھگلی لگنا
- آسمان میں تھیگلی لگانا
- آسمان کے پھٹے کو کہاں تک تھگلی لگائے
- آنکھوں دیکھی مکھی نہیں نگلی جاتی
- آنکھوں دیکھے مکھی نہیں نگلی جاتی