گور کے معنی

گور کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ گور (و مجہول) }

تفصیلات

iاصلاً فارسی زبان کا لفظ ہے۔ اردو میں فارسی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٤٢١ء کو "معراج العاشقین" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["ایک قسم کا بیل","چاولوں کی ایک قسم","زردی مائل سرخ","سفید رائی","گورا کا مخفف","گورے رنگ کا","مرکبات میں","کنول کی جھلی","ہندوؤں کی ایک رسم جس میں بیاہ ہونیوالی لڑکی کی پوجا کرتے ہیں"]

اسم

اسم نکرہ ( مذکر، مؤنث - واحد )

گور کے معنی

١ - قبر۔

"یہ پولیس کے تعاقب میں اور کبھی پولیس ان کے پیچھے، یوں تو پوتڑوں کے بگڑے گور تک نہ سنبھلے۔" (١٩٨٦ء، جوالا مکھ، ١٨٠)

٢ - دشت، صحرا، جنگل۔

"گور جنگل اور صحرا کے معنی میں ہے۔" (١٩٢٦ء، خزائن الادویہ، ٨٠:٦)

٣ - گورخر۔

 بہرام جو گور کو پکڑ لیتا تھا خود گور کی ہے گرفت میں اب بہرام (١٩٨٢ء، دشت زرفشاں، ٤٠)

٤ - شراب، خوشی، عیش و عشرت، دسترخوان کے مزے، کنجوس۔ (جامع اللغات)

٥ - [ کنایۃ ] گورستان۔ (نوراللغات)

گور کے مترادف

قبر, لحد, پاد

پیلا, تربت, جنگل, چاند, خوشی, زرد, زعفران, سرخ, سفید, سمادھ, شراب, صحرا, ضریح, قبر, قبرستان, لحد, مرقد, مزار, کنجوس

گور کے جملے اور مرکبات

گورکن, گور بغلی, گور پرست, گور پرستی, گور خانہ, گورخر, گور غریباں, گور و کفن, گور کنارے, گورکنی, گور کی منزل, گور کے سوتے, گور گاں, گور گڑھا

گور english meaning

A gravetomba gravea tomb

شاعری

  • ٹک گور غریباں کی کر سیر کہ دُنیا میں
    ان ظلم رسیدوں پر کیا کیا نہ ہوا ہوگا
  • رنگین گور کرنی شہیدوں کی رسم ہے
    تو ہی ہماری خاک پہ خوں کے نشان کر
  • جیتے تو میر ہر شب اس طرز عمر گزاری
    پھر گور پر ہماری بے شمع گو کہ آئے
  • کہتے ہیں گور میں بھی ہیں تین روز بھاری
    جاویں کدھر آلہی مارے ہوئے فلک کے
  • بجھنے کی دل کی آگ نہیں زیرِ خاک بھی
    ہوگا درخت گور پہ میری چنار کا
  • ٹھکانا ہے گور ہے‘ عبادت کچھ تو کر غافل
    کہاوت ہے کہ خالی ہاتھ گھر جایا نہیں کرتے
  • کہدو شور حشر سے، آباد گان گور کو
    مت اٹھا تھک کر ابھی منزل سے گھر میں آئے ہیں
  • وہ سیہ کارہوں کہ کالا نہ
    تخنہ گور آبنوسی خوش نما
  • کہتے ہیں گور میں بھی ہیں تین روز بھاری
    جاویں کدھر الٰہی مارے ہوئے فلک کے
  • قاتل کے اشتیاق میں کود کاٹتے گلا
    آراستہ ہے گور ہماری کفن درست

محاورات

  • آرزو گور میں لے جانا
  • آغوش گوردا ہونا
  • اپس گوروں انگارے بھرنا
  • اپنی (اپنی) گور اپنی (اپنی) منزل
  • اپنی اپنی گور اپنی اپنی منزل
  • اپنی اپنی گور‘ اپنی اپنی منزل
  • اپنی گور گانٹھنا
  • اپنی گور میں انگارے بھرنا
  • اندھیری گور میں توپوں
  • انگور آنا ۔ بھر آنا ۔ بندھ جانا یا بندھنا

Related Words of "گور":