ہال کے معنی
ہال کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ ہال }
تفصیلات
١ - گول کمرہ، بڑا کمرہ، بڑا دالان۔, m["بڑا کمرہ یا دالان","تیزی سے","جلدی سے","س۔ ہال","س۔ ہوَل۔ حرکت","س۔ ہوَل۔ حرکت کرنا","قلیم دس","گول کمرہ","لوہے کا وہ چکر جو پہئے پر چڑھاتے ہیں","وجد میں آکر ہلنا"]
اسم
اسم ظرف مکان
ہال کے معنی
١ - گول کمرہ، بڑا کمرہ، بڑا دالان۔
ہال english meaning
hallhall [E]The tire of a wheel or movement
شاعری
- گلیاں
(D.J. ENRIGHT کی نظم STREETS کا آزاد ترجمہ)
نظم لکھی گئی تو ہنوئی کی گلیوں سے موسوم تھی
اس میں گرتے بموں سے نکلتی ہُوئی موت کا تذکرہ تھا‘
فلاکت‘ دُکھوں اور بربادیوں کی اذیّت بھری داستاں درج تھی
اِس کے آہنگ میں موت کا رنگ تھا اور دُھن میں تباہی‘
ہلاکت‘ دُکھوں اور بربادیوں کی الم گُونج تھی
نظم کی اِک بڑے ہال میں پیش کش کی گئی
اِک گُلوکار نے اس کو آواز دی
اور سازینے والوں نے موسیقیت سے بھری دُھن بنا کر سجایا اِسے
ساز و آواوز کی اس حسیں پیشکش کو سبھی مجلسوں میں سراہا گیا
جب یہ سب ہوچکا تو کچھ ایسے لگا جیسے عنوان میں
نظم کا نام بُھولے سے لکھا گیا ہو‘ حقیقت میں یہ نام سائیگان تھا!
(اور ہر چیز جس رنگ میں پیش آئے وہی اصل ہے)
سچ تو یہ ہے کہ دُنیا کے ہر مُلک میں شاعری اور نغمہ گری کی زباں ایک ہے
جیسے گرتے بموں سے نکلتی ہُوئی موت کی داستاں ایک ہے
اور جیسے تباہی‘ فلاکت دُکھوں اور بربادیوں کا نشاں ایک ہے
سچ تو یہ ہے کہ اب کرّہ ارض پر دُوسرے شعر گو کی ضرورت نہیں
ہر جگہ شاعری کا سماں ایک ہے
اُس کے الفاظ کی بے نوا آستیوں پہ حسبِ ضرورت ستارے بنانا
مقامی حوالوں کے موتی سجانا
تو ایڈیٹروں کے قلم کی صفائی کا انداز ہے
یا وزیرِ ثقافت کے دفتر میں بیٹھے کلکروں کے ہاتھوں کا اعجاز ہے!! - ہال میں چمکیں آکے یکایک
زریں تھی پوشاک جھکا جھک - مس زبیدہ سے کہا میں نے سنیما ہال میں
اے سمن اندام‘ گا رخ مہ جبیں‘ خورشید رو - مرے دل کا نہ سمجھا ہال کچھ بھی ڈاکٹر مس نے
تو پھر دعویٰ یہ کیا ہے تری رگ رگ سے واقف ہوں - کچھ جوڑ تو ان میں کے ہونے ہال میں رقصاں
باقی جو تھے گھر ان کا تھا افلاس کا مارا
محاورات
- بابا مرا نہالا جنا وہی تین کے تین ۔ بابا مرے نہالا جمے ودہا تین کے تین
- پھوہڑ چالے نو گھر ہالے
- چو ماہ بہ ہالہ نشیند۔ دلیل باراں است
- سادھو کی جن سنگت کینی انہال کمائی پوری کینی
- سالی (١) نہالی، چاہے اوڑھی، چاہے بچھالی
- سالی آدھی نہالی اور سلہج پوری جوئے
- سالی نہالی۔ چاہے اوڑھی چاہے بچھالی
- سانپ سنگھ جس دیہ پکھالیں۔ ڈھور منکھ ہالن جو ہالیں
- سیار کے منتری کوا۔ چھوقڑ دہانے ہاڑ چام کھہالے مسوا
- مایا مونجھ کریجے ہالے، دھرادھرایا سکرہرے ہالے