آبرو کے معنی ، مترادف ، اور مطلب | urdu word ābrū meanings and details

آبرو کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ آب ۔ رُو }{ آب + رُو }

تفصیلات

١ - عصمت ۔ قدرو منزلت ۔ شرف ۔ ناموری, iفارسی زبان کے لفظ |آب| کے ساتھ فارسی ہی کا لفظ |رو| بمعنی چہرہ لگا اور مختلف معنوں میں مستعمل ہے۔ فارسی سے مرکب ہی اردو میں داخل ہوا اور سب سے پہلے ١٧١٨ء میں "دیوان آبرو" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["نیک نامی"]

آبْ آبْرُو

اسم

اسم ( مؤنث ), اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )

اقسام اسم

  • جمع : آبْرُوئیں[آب + رُو + ایں (ی مجہول)]
  • جمع غیر ندائی : آبْرُوؤں[آب + رُو + اوں (و مجہول)]

آبرو کے معنی

١ - عصمت ۔ قدرو منزلت ۔ شرف ۔ ناموری

 پروانے کو تیش دی جگنو کو روشنی دی بخشا صدف کو گوہر، گوہر کو آبرو دی (١٩١٠ء، سرور، خمکدہ، ٢٠)

١ - چمک دمک، تابانی، درخشانی

"کوئی غیر مرد مجھے چھیڑے یا میری آبرو کا گاہک ہو جائے تو میں زہر کھا لوں۔" (١٩٠٣ء، سرشار، بچھڑی ہوئی دلھن، ٥٨)

٢ - عصمت، عفت، ناموس، پاکدامنی۔

"تو اس سے کہیو یہ بڑی عزت آبرو والا بہادر شجاع مصر کا مالک اور بادشاہ ہے۔" (١٩٤٥ء، الف لیلہ و لیلہ، ٦، ٦٨)

٣ - عزت، اعزاز، قدر و منزلت، ناموری، شہرت

 الٰہی اشک مصیبت کی آبرو رکھنا یہ بیکسی میں برے وقت پر ضرور آیا (١٩٠٥ء، داغ، انتخابِ داغ، ١٣)

٤ - لاج، شرم۔

"روپیہ کہاں مگر لالہ جی کی آبرو بنی ہے۔" (١٩٢٤ء، نوراللغات، ٤٨:١)

٥ - ساکھ، اعتبار، بھرم۔

"یہ تھانہ صدر ہے اور اس کی آبرو کوتوالی جے پور کے برابر ہے۔" (١٩١١ء، ظہیر دہلوی، داستان عذر، ٢١٥)

٦ - حیثیت، درجہ، قدر و قیمت۔

 چاہیے عقبٰی کی عزت کا خیال منعمو یہ آبرو اچھی نہیں (١٨٥٤ء، دیوانِ صبا، غنچہ آرزو، ١٠٧)

٧ - شان و شوکت، ٹھاٹ باٹ۔

آبرو کے جملے اور مرکبات

آبرو باختہ, آبرو پسند, آبرو دار, آبرو ریختہ, آبرو ریزی, آبرو کا پاس, آبرو مند, آبرو مندانہ, آبرو فروش

آبرو or ābrū english Translation

honourcharacterrenownelegance; the name of a poet.famegrandeur

شاعری

  • سبزانِ شہر اکثر درپے ہیں آبرو کے
    اب زہر پاس اپنے ہم بھی منگا رکھیں گے
  • ایک آنسو نے ڈبویا مجھ کو ان کی بزم میں
    بوند بھر پانی سے ساری آبرو پانی ہوئی
  • بنائیں کیا سمجھ کر شاخِ گل پر آشیاں اپنا
    چمن میں آہ کیا رہنا‘ جو ہو بے آبرو رہنا
  • بہار میں بھی نہیں کوئی شاخ گل محفوظ
    چمن کا حسن ہے مفلس کی آبرو کی طرح
  • پھولوں کی آبرو کہیں غیرت سے اڑ نہ جائے
    کلیوں کی سادگی کو حیا کہہ گیا ہوں میں
  • چمک رہا ہے ستارا جو نوکِ مژگاں پر
    غمِ حیات یہی تیری آبرو تو نہیں
  • کبھی کبھی تو یوں ہوا ہے اس ریاض دہر میں
    کہ ایک پھول گلستاں کی آبرو بچا گیا
  • لٹارہے ہیں چمن پر جو آبرو اپنی
    انہیں کے واسطے گنجائش چمن کم ہے
  • نگہباں بن کے جو خود ہی چمن کی آبرو لوٹے
    چمن والو عقیدت چھوڑ دو ایسے نگہباں کی
  • نہ ملتی خاک میں دامن سے گر کے یوں شبنم
    چمن کے پھول اگر پاسِ آبرو رکھتے

محاورات

  • آبرو آب آب ہونا
  • آبرو اتر (اڑ) جانا
  • آبرو اس کے ہاتھ ہے
  • آبرو برباد ہونا
  • آبرو بنی ہونا
  • آبرو بڑی (چیز) دولت ہے
  • آبرو پانی ہونا
  • آبرو پر بن جانا یا بننا
  • آبرو پر پانی پڑ جانا یا پھر جانا
  • آبرو پر پانی پھیر دینا
We’d love to hear your thoughts!

Share your comment below and join the conversation ✨

Comments

No comments yet. Be the first!