آلودہ کے معنی
آلودہ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ آ + لُو + دَہ }
تفصیلات
iفارسی زبان میں مصدر |آلودن| سے علامت مصدر |ن| گرا کر |ہ| بطور لاحقۂ حالیہ تمام لگنے سے |آلودہ| بنا جوکہ فارسی میں صیغہ حالیہ تمام اور اردو میں بطور اسم صفت مستعمل ہے۔ سب سے پہلے ١٦٤٩ء میں "خاورنامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["بُرے کاموں میں پھنسا ہُوا","بھرا ہُوا","خطا کار","گناہ گار","لت پت","لتھڑا ہوا","لتھڑا ہُوا","مرکبات کے آخر میں جیسے خود آلودہ","ملوث (کرنا ہونا کے ساتھ)","ملوث جیسے گرد آلودہ"]
آلودن آلُودَہ
اسم
صفت ذاتی ( واحد )
آلودہ کے معنی
"ولی بہادر خان کی لاش نیمجان خاک و خون میں آلودہ نظر آئی۔" (١٩٣٦ء، میرے بہترین افسانے، ٨٤)
تسبیح خاک پاک جو ہو سرخ کیا عجب آلودہ اس میں خون امام زمن ہوا (١٨٧٥ء، دبیر، دفتر ماتم، ٩١:١٦)
"باوجود اس کے کہ غیر متعلق لوگ تہمت لگانے میں آلودہ ہو گئے، تاہم ازواج مطہرات کا دامن صاف رہا۔" (١٩١٤ء، سیرۃ النبی، ٤٣٢:٢)
شمیم روز گناہوں میں ہم ہیں آلودہ مگر کریم ہے پھر مہرباں پدر کی طرح (١٩١٢ء، شمیم، سلام، ٢١)
آلودہ کے مترادف
لت پت, پاپی, نجس
آغشتہ, پاپی, پلید, تر, عاصی, فاجر, فاسق, گرفتار, گنہگار, مبتلا, ملوث, ناپاک, نجس
آلودہ کے جملے اور مرکبات
آلودہء معصیت, آلودہ ناک, آلودۂ دنیا, آلودۂ گناہ
آلودہ english meaning
Defiledpollutedsulliedsoiledstainedspoiled; smearedimmersedcovered; loaded (withoverwhelmed)contaminatedfoulimpuresmearedto barterto commuteto interchangeto shiftto transformUnclean
شاعری
- آلودہ مرے خوں سے کیا تو نے تیغ کو
پر ہوگئے گناہ مرے آج پاک سب - آلودہ ا گلی کی جو ہوں خاک سے تومیر
آب حیات سے بھی نہ وے پائوں دھوئیے - جس لب سے توقع ہو دلدار کے بوسے کی
شکوے سے زمانے کے وہ لب نہ کر آلودہ - کبھی کچھ غم اٹھا یا ہوتو جانیں آپ کیا جانیں
کہ کس کس گم میں آلودہ یہ غم اندوز رہتا ہے - میں وہ آلودہ داماں ہوں بنائیں تار سبحہ کا
فرشتے پاک دامن لے کے میرے تار دامن سے - اے ولی حق رفاقت کے ادا کرتے کیا
مستحق مغفرت آلودہ دامانی مجھے - جس کا ضمیر ظلم سے آلودہ ناک ہے
زندہ وہ کب ہے موت سے پہلے ہلاک ہے - آلودہ گناہ ہے اپنا ریاض بھی
شب کاٹتے ہیں جاگ کے مغ کی دکاں میں ہم - نہ ابرو نے نہ مژگان حجاب آلودہ لے مارا
ہمیں ساقی تری چشمان خواب آلودہ نے مارا - آلودہ ہوے اشک مرے دور جگر سے
کیا نفع کی امید ہو تف دار گہر سے
محاورات
- زبان آلودہ ہونا
- گرگے دہن آلودہ و یوسف رانہ دریدہ