الٹ کے معنی

الٹ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ اُلَٹ }

تفصیلات

iہندی زبان سے ماخوذ |الٹنا| مصدر کا حاصل مصدر |الٹ| بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٨٢٤ء کو "دکھنی انوار سہیلی" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["برگشتہ","(قدیم) پیچھے","اُلٹنا کا","اُلٹنا کا امر اور اسمِ کیفیت","باز گو نہ گو","پلٹا ہوا","جہاں سے چلا تھا وہیں","خلاف قاعدہ","خلافِ قاعدہ","خلاف معمول"]

اُلٹَنْا اُلَٹ

اسم

صفت ذاتی ( واحد )

الٹ کے معنی

١ - الٹا، برعکس، معکوس، متضاد، ضد، برخلاف۔

"ہماری شکایت اس کے بالکل الٹ ہے۔" (١٩٧٢ء، متاع لوح و قلم، ٤٨)

٢ - توڑ۔ (فرہنگ آصفیہ، 212:1)

"جو مسافر بجنور سے میرٹھ کو جاتے تھے راہ سے اُلٹ آئے۔" (١٨٥٨ء، سرکشی ضلع بجنور، ١٣٦)

٣ - پیچھے، جہاں سے چلا تھا وہیں۔

الٹ کے مترادف

خلاف, انعکاس

الٹا, اوندھا, برخلاف, برعکس, برگشتہ, توڑ, خلاف, ردرس, ضد, متضاد, مخالفت, معکوس, مقلوب, نقیض, واپس, واژگوں

الٹ کے جملے اور مرکبات

الٹ دماغ, الٹ پلٹ, الٹ پھیر, الٹ پیچ, الٹ تپش پیما, الٹ رخا, الٹ کر, الٹ مارنا

الٹ english meaning

Antonymcontraryinversionobverseoppositeoverturningreverseupsetting

شاعری

  • پردۂِ رونقِ بازار الٹ کے دیکھو
    حسرتیں دوڑتی ہیں بھیس میں انسانوں کے
  • جو بساطِ جاں ہی الٹ گیا، وہ جو راستے سے پلٹ گیا
    اُسے روکنے سے حصول کیا، اُسے مت بلا، اُسے بھول جا
  • دست صبا میں نظم جو ہے لالہ زار کا
    آنچل الٹ دیا ہے عروس بہار کا
  • جلوہ نقاب الٹ کے جو تم نے دکھا دیا
    غش آگئے الٹ گئیں دو چار پتلیاں
  • دل دشمنوں کے خنجر ابرو سے کٹ گئے
    اُلٹی جو آستین تو پرے سب الٹ گئے
  • بنت، انگیا میں ٹکی، زور تڑاقے کی پھبن
    دیکھ کر مارے مزے کے انھیں جی جاے الٹ
  • خنجر کی تیزیوں سے مرا دم الٹ گیا
    نظارہ تھا مژہ پر کہ یہاں کچھ بھی تھا نہیں
  • تیغ غضب شاہ الٹ دیتی تھی نیزے
    دیتا تھا کبھی شیر نیستان پہ بھی تھپڑ
  • بجلی ادھر گری یہ جدھر کو پلٹ کے آئے
    صف کو بچھاکے آئے پرے کو الٹ کے آئے
  • بنت انگیا میں ٹکی زور تڑاقے کی پھبن
    دیکھ کر مارے مزے کے جنھیں جی جائے الٹ

محاورات

  • آئینہ الٹا دکھانا
  • آنتیں الٹ جانا
  • آنچل الٹ کے سر پر رکھنا
  • آنکھیں الٹ جانا
  • اپنے میں اپے الٹ جانا
  • ادھر کاٹے ادھر پلٹ (-الٹ) جائے
  • الٹ بید پڑھانا
  • الٹ پلٹ
  • الٹ پلٹ دینا
  • الٹ پلٹ کردینا یا کرنا

Related Words of "الٹ":