اناج کے معنی

اناج کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ اَناج }

تفصیلات

iسنسکرت زبان کا لفظ |انادہ| سے |اناج| بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٨٠٣ء کو "اخلاق ہندی" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["باجرہ","جو","جوار","چاول","چنا","غلہ + آدمی","کھانا","اناج کا پودا","دانا پھکا","غلّہ: گیہوں"]

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • جمع غیر ندائی : اَناجوں[اَنا + جوں (و مجہول)]

اناج کے معنی

١ - غلہ: گیہوں، جو، چاول، چنا، جوار، باجرہ، مکئی وغیرہ؛ اناج کا پودا۔

"غیر ملکوں سے اناج کے جہاز پر جہاز آ رہے ہیں لیکن کسی طرح پوری نہیں پڑتی۔" (١٩٦٣ء، مکتوبات عبدالحق، ٣٤٢)

اناج کے مترادف

روٹی, جنس, غذا

آزوقہ, اَن, اَنّ, بھوجن, جنس, حبوب, خوراک, خورش, دانا, دانہ, دُنکا, غذا, غلّہ, غلہ, گرین

اناج کے جملے اور مرکبات

اناج کا دشمن, اناج کا کیڑا

اناج english meaning

graincorn; foodan ornamental gold or silver chain worn round the waistcereals

شاعری

  • حرص کھا جاتی ہے غریب کا رزق
    ورنہ کچھ کم تو یاں اناج نہیں

محاورات

  • آدمی اناج کا کیڑا ہے
  • اناج کال نہیں راج کال ہے
  • اناج کال نہیں ہے یہ راج کال ہے
  • برسے آسوج اناج کی موج
  • چندن کی چٹکی بھلی گاڑی بھرا نہ کاٹھ۔ چندن کی چٹکی نا گاڑی بھر اناج
  • خراب خستہ اناج سستا
  • روٹی ‌ہی ‌کا ‌بیاہ ‌ہے ‌روٹی ‌ہی ‌کا ‌کاج۔ ‌سانچ ‌بڈوں ‌نے ‌ہے ‌کہا ‌سب ‌سے ‌بھلا ‌اناج
  • گھر ‌میں ‌نہیں ‌اناج، ‌ملک ‌کا ‌کریں ‌راج
  • گھر ‌نہیں ‌اناج ‌ملک ‌کا ‌کریں ‌راج۔‌گھر ‌میں ‌نہیں ‌بور ‌بیٹا ‌مانگے ‌موتی ‌چور۔ ‌گھر ‌میں ‌تاگا ‌البیلا ‌مانگے ‌پاگا۔ ‌گھر ‌میں ‌نہیں ‌دانے ‌(اماں ‌یا ‌بڑھیا) ‌بی ‌بی ‌چلے ‌بھنانے ‌گھر ‌میں ‌ہل ‌نہ ‌بلدیہ ‌مانگے ‌ایکھ ‌ہلدیہ
  • گھوڑوں ‌راج ‌بیلوں ‌اناج

Related Words of "اناج":