انار کے معنی

انار کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ اَنار }

تفصیلات

١ - ایک مشہور گول یا جگہ جگہ سے بچکا ہوا سخت چھلکے کا پھل جس کے اندر زرد کھال کے پرتوں میں سینکڑوں رس دار دانے بھرے ہوتے ہیں (مزے میں میٹھا، کھٹا یا کھٹمٹھا؛ اس پھل کا پودا۔, m["اس کا پھل","(استعارةً) عورت کے پستان","ایک پھلدار درخت","ایک قسم کا میوہ ہے جسے ہندی میں ڈاڑم کہتے ہیں اور ایک قسم کی آتش بازی بھی ہوتی ہے","ایک قسم کی آتش بازی بشکل انار","ایک قسم کی آتش بازی: انار کی شکل سے ملتا جلتا بارود بھرا ہوا مٹی کا خول جس کے منھ میں ایک سوراخ ہوتا ہے اور جس سے آگ دکھانے پر فوارے کی دھاروں کی طرح چنگاریاں برآمد ہوتی ہیں","ایک مشہور گول یا جگہ جگہ سے ہچکا ہوا سخت چھلکے کا پھل جس کے اندر زرد کھال کے پرتوں میں سیکڑوں رس دار دانے بھرے ہوتے ہیں (مزے میں میٹھا، کھٹا یا کھٹمٹھا) ، رمان؛ اس پھل کا پودا","داری ونت ویرا","سک بیرا"]

اسم

اسم نکرہ

انار کے معنی

١ - ایک مشہور گول یا جگہ جگہ سے بچکا ہوا سخت چھلکے کا پھل جس کے اندر زرد کھال کے پرتوں میں سینکڑوں رس دار دانے بھرے ہوتے ہیں (مزے میں میٹھا، کھٹا یا کھٹمٹھا؛ اس پھل کا پودا۔

انار کے جملے اور مرکبات

انار دانہ

انار english meaning

the pomegranatepunica granatum; a kind of firework (shaped like a pomegranate)a kind of fireworksA pomegranatenoisetumult

شاعری

  • چاکِ دل پر ہیں چشم صد خوباں
    کیا کروں یک انار و صد بیمار
  • ہر روز راہ تکتی ہیں میرے سنگار کی
    گھر میں کھِلی ہوئی ہیں جو کلیاں انار کی
  • وہی شہر ہے وہی راستے وہی گھر ہے اور وہی لان بھی
    مگر اس دریچے سے پوچھنا وہ درکت انار کا کیا ہوا
  • ہر آہ شعلہ بار ہے جوں آتشیں انار
    یارب یہ دل مرا ہے کہ بستاںہے آگ کا
  • مثل انار کے دل ہے پھانک پھانک لیکن
    پیو کی نیاز خاطر کس ہاتھ دے بھجانا
  • چرخیاں اور انار داغ دیئے
    چرخ انجم کے دل کو دآغ دیئے
  • قلم کی دیکھ گلکاری دم تحریر حال دل
    کہ جائے حرف گلہائے انار آتشیں نکلے
  • کہیں چھوٹیں انار پھلجھڑیاں
    کہیں کھلتی ہیں دل کی گلجھڑیاں
  • ہوئے گلوندے سے کھا کھا انار بے دانے
    ہروز باجیں ہیں گے شدیانے
  • یوں تو ہم کچھ نہ تھے پر مثل انار و مہتاب
    جب ہمیں آگ لگائی تو تماشا نکلا

محاورات

  • انار دانہ بنا ہوا ہے
  • انار دانہ بنا ہونا
  • اناریا کو داغ لگانا
  • ایک ‌انار ‌صد ‌بیمار۔ ‌ایک ‌انگور ‌و ‌صد ‌زنبور
  • ایک انار سو (صد) بیمار
  • ایک انار سو بیمار۔ ایک انگور سو زنبور
  • کوے ‌کی ‌دم ‌(گانڑ) ‌میں ‌انار ‌کی ‌کلی
  • یک انار و صد بیمار

Related Words of "انار":