اہل کے معنی

اہل کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ اَہَل }

تفصیلات

iعربی زبان سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں بطور اسم اور صفت استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٦٣٥ء کو "سب رس" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["(صفت) لائق فائق","رہنے والا","رہنے والے","زوجہ (عموماً عیال کے ساتھ مستعمل)","سلیم والطبع","شائستہ (بلا ترکیب اضافی)","صلاحیت رکھنے والا","والا یا والے، جیسے: اہل عقل (= عقل رکھنے والا، صاحب عقل) (ترکیب اضافی میں)"]

انل اَہَل

اسم

صفت ذاتی, اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • ["جمع : اَہلِیان[اَہ + لِیان]"]

اہل کے معنی

["١ - لائق، مستحق، سزاوار، صلاحیت رکھنے والا، شائستہ (بلا ترکیب اضافی)۔","٢ - صاحب، اصحاب، والا یا والے، جیسے: اہل عقل (عقل رکھنے والا، صاحب عقل) (ترکیب اضافی میں)۔","٣ - باشندے، رہنے والے۔"]

["\"ہم اپنے آپ کو اس کا اہل نہیں پاتے۔\" (١٩٤٧ء، ادبی تبصرے، ٣٠)","\"مجنوں از بسکہ اہل فن تھا اس کو لیلٰی کے اشعار بہت پسند آتے تھے۔\" (١٩٣١ء، رسوا، شریف زادہ، ٥٩)","\"تاریخ اس کے بھی جلوس کی . اہل ہند کے دفتروں میں ثبت ہوئی۔\" (١٨٠٥ء آرائش محفل، افسوس، ٣٣٢)"]

["١ - بیوی، زوجہ (عموماً عیال کے ساتھ مستعمل)۔"]

["\"اہل و عیال کو لے کر کشتی میں سوار ہو جاؤ۔\" (١٩٥٨ء، آزاد (ابوالکلام)، مضامین، ١٨)"]

اہل کے مترادف

آقا, صاحب

آدمی, اصحاب, اَہَلَ, باشندہ, باشندے, بشر, خلیق, رکن, سزاوار, شائِستہ, شخص, شریف, صاحب, فرد, قابل, لاﺋق, متوطن, مستحق, ہنرمند

اہل english meaning

fitaptcapableworthy; possessed ofendowed with.capablcitizencitizensdeservingfollowerfollowersinhabitantinhabitantsmastermembers of a familyownersPeoplepropretorproprietorsuitableworthy

شاعری

  • سرمہ کیا ہے وضع پئے چشم اہل قدس
    احمد کی رہ گزار کی خاک اور دھول کا
  • حاصل ہے میر دوستی اہل بیت اگر
    تو غم ہے کیا نجات کے اپنی حصول کا
  • کوہکن کی ہے قدم گاہ آخر اے اہل وفاق
    طوف کرنے بے ستوں کا بھی کبھی جایا کرو
  • نکلیں گے کام دل کے کچھ اب اہل ریش سے
    کچھ ڈھیر کرچکے ہیں یہ آگے اُکھاڑ کر
  • ایک کیا آنکھیں ہیں مری بھی اُدھر
    تجھ سے راجی بے بصر اہل نظر
  • نہ ہو ہرزہ سر اتنا‘ خموسی اے جرس بہتر
    نہیں اس قافلے میں اہل دل ضبط نفس بہتر
  • بے گہ شکستہ رنگی خورشید کیا عجب
    ہوتا ہے زرد بیشتر اہل فنا کا رنگ
  • ہمیں تو باغ کی تکلیف سے معاف رکھو
    کہ سیر و گشت نہیں رسم اہل ماتم کی
  • گر دیکھو گے تم طرزِ کلام اُس کی نظر کو
    اے اہل سخن میر کو اُستاد کرو گے
  • مت مل اہل دَول کے لڑکوں سے
    میر جی ان سے مل فقیر ہوئے

محاورات

  • آہو کا کاہلا کردینا
  • آہو کا کاہلا ہو جانا یا ہونا
  • آہو کا کاہلا ہوجانا
  • اہل البیت یبصر بمانی البیت
  • اہل الغرض مجنون
  • اہلاک کرنا
  • اہلیت نہ رکھنا
  • اہلے گھلے پھرنا
  • اہلے گہلے پھرنا
  • ایرو کے چیرو نوا کے براہل

Related Words of "اہل":