ب کے معنی

ب کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ بے }{ بَ }

تفصیلات

iاسے |بائے مسکور| بھی کہتے ہیں عربی زبان میں حرف جر ہے اور اردو میں خالص عربی الفاظ کے ساتھ مل کر ہی مرکب بناتا ہے عام طور پر |ال| کے ساتھ مل کر استعمال کیا جاتا ہے جیسے |بالکل| اس میں |ال| عربی قواعد کے تحت بطور |زائد| مرکب میں مستعمل ہیں اور الف غیر ملفوظ ہونے کی وجہ سے زبان کی ادائیگی میں نہیں آتا بعض اوقات مرکب میں داخل ہو کر بطور لاحقہ ضمیر واحد غائب کا بھی طالب ہوتا ہے۔ جیسے |بجنسہ| اردو میں مختلف معنی میں مستعمل ہے۔, iاسے |بائے مفتوحہ| بھی کہتے ہیں فارسی زبان میں حرف جار ہے اور اردو میں فارسی اور عربی زبان سے ماخوذ مختلف الفاظ کے ساتھ مل کر مرکب بناتا ہے۔ اردو میں فارسی سے ماخوذ ہے اور بطور حرف مختلف حالتوں میں مختلف معانی میں مستعمل ہے جن کی نشاندہی درج ذیل ہے، اردو زبان میں پہلے ١٦٠٩ء میں "قطب مشتری" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["(ف ۔ تف) ساتھ","ابجد کے حساب سے اس کے دو عدد مقرر ہیں۔ عربی میں پیر کے دن رجب کے مہینے اور برج جوزا کو ظاہر کرتا ہے","اردو فارسی عربی الف ب کا دوسرا حرف","اس کے بعد اسم کے ساتھ الف لام آتا ہے","برکت سے","تلفظ بے","ساتھ میں","ناگری رسم الخط کا تیئیسواں وینجن اور ہونٹ سے نکلنے والے حروف کا تیسرا حرف","وُرن دیوتا کا نام","وسیلے سے"]

اسم

حرف جار ( مؤنث - واحد )

ب کے معنی

١ - ساتھ، جیسے: بالاتفاق، بالواسطہ۔

"میرے خیال میں اوستا کے عہد کو فارسی شاعری سے بالواسطہ کوئی تعلق نہیں" (١٩٤٦ء، شیرانی، مقالات شیرانی، ٢٤٢)

٢ - تو سل سے، برکت سے، جیسے: بحرمۃ النبی۔ (نوراللغات، 479:1)

"ہم لوگ یہاں بخیر و عافیت اور آپ کی خیر و عافیت خداوند کریم سے نیک مطلوب ہیں۔" "چشم تامل سے مطالعہ کرنے والے مسلمان پر یہ حقیقت بآسانی آشکار ہو سکتی ہے۔" (١٩٢٩ء، تسہیل القواعد، ضمیمہ، ٢٧)(١٩١٢ء، شہید مغرب، ٧٦)

٣ - سے (نقطۂ آغاز کے مفہوم میں) جیسے: بسم اللہ۔

"باجلاس کونسل لکھا ہوا آرڈیننس ہے۔" "میں نہیں کہہ سکتی کہ کیا ہوا اور کیا ہو گا، بظاہر والد تمھاری طرف مائل ہیں۔" (١٩٣٧ء، دنیائے تبسم، ٦٤)(١٩١٢ء، شہید مغرب، ٦)

٤ - قسم، جیسے (واللہ کے بعد) باللہ۔

"واللہ آپ کا منہ کیا، ورنہ برب کعبہ اسی وقت کتے کا لہو پی لیتا۔"  پوچھا اگر ان سے دل گم گشتہ کو اپنے کس ناز سے بولے بخدا کچھ نہیں معلوم (١٩١٥ء، سجاد حسین، حاجی بغلول، ٦٧)(١٩٠٣ء، سفینۂ نوح، ٧٦)

١ - ساتھ۔ جیسے : بخیر و عافیت (خیریت کے ساتھ)، بآسانی (آسانی کے ساتھ)۔

"شام کو بخار ذرا ہلکا ہوا مگر پھوڑے کی تکلیف بدستور تھی۔" "موکل نے دیکھا کہ . معشوقہ خوامخواہ . دوسروں کے نزدیک مریضہ سمجھی جاتی ہے اور ان کا مکنون خاطر کسی طرح پورا نہیں ہوتا، بقول شخصے کو لے کی سوداگری میں ہاتھ کالے۔" (١٩٠٨ء، صبح زندگی، ٢١١)(١٩٠٥ء، کایاپلٹ، ٥٢)

٢ - میں۔ جیسے : باجلاس (اجلاس میں)، بظاہر (ظاہر میں)۔

 ہوا تیری درگاہ میں باریاب بموجب یزداں رسالت مآب (١٨٩٨ء، دعائے بزم، ٤)

٣ - طرف، جانب۔ جیسے : روبرو (چہرے کی طرف، سامنے)، رو بقبلہ (قبلے کی طرف منہ)۔

"بجائے نواب مرحوم کے محمڈن کالج . کا آنریری سیکرٹری . بنایا جائے۔" "جو آپ فرمائیں گے بسر و چشم قبول کروں گی۔" (١٩٠٨ء، مقالات حالی، ٧١:٢)(١٩٠٤ء، آفتاب شجاعت، ١١١١:٣)

٤ - قسم۔ جیسے : بخدا (خدا کی قسم)؛ برب کعبہ (رب کعبہ کی قسم)۔

"فرض کرو تم کو لڑکوں کی طرح اچھا لکھنا بھی نہ آیا تاہم بقدر ضرورت ضرور آ جائے گا۔" (١٩٦٨ء، مرآۃ العروس، ٣٧)

٥ - مطابق، موافق۔ جیسے : بدستور (دستور کے مطابق)، بقول شخصے (کسی کے قول کے مطابق)۔

"ملک کو . رومیوں کے قبضے سے نکالنا ممکن نہ تھا، بجز اس کے کہ ملک میں قومی جوش پیدا کیا جائے۔"  ہرچند ہو مشاہدۂ حق کی گفتگو بنتی نہیں ہے بادہ و ساغر کہے بغیر (١٨٨٧ء، سخندان فارس، ١٣٩:٢)(١٨٦٩ء، غالب، دیوان، ١٦٩)

٦ - سے، وجہ سے، سبب سے، غرض سے، ذریعے سے، جیسے : بپاس خاطر(خاطرداری کی غرض سے)، بفضل ایزدی (خدا کے فضل سے)۔

٧ - توسّل سے، برکت سے۔ جیسے

٨ - پر۔ جیسے : بجائے (جگہ پر)، بسروچشم (سر اور آنکھوں پر)۔

٩ - اتصال کے لیے (تنوع، احصا، یا تسلسل و تواتر کے معنی میں) جیسے : خودبخود، دم بدم، رنگ برنگ۔

١٠ - برابر، مساوی۔ جیسے : بقدر ضرورت (ضرورت کے مطابق)

١١ - لیے، واسطے۔ جیسے : بجنگ (جنگ کے لیے)۔

١٢ - زائد حسن کلام کے لیے۔ جیسے : بجز، بغیر۔

ب کے جملے اور مرکبات

بالکل, بالکنایہ, بالمثل, بالمشافہ, بالمعنی, بالمقابل, بالواسطہ, بالیقین, بجنسہ, بحالہ, بذاتہ, براسہ, بعینہ, باالمقطع, باالبداہت, باالجزم, بالعرض, باالاستیعاب, بالاصالت, بالالتزام, بلحاظ, بحضور, بحق, بتکلف, بچشم, بجز, بجبر و اکراہ, بجائے خود, بجاے, بجا, بتکرار, بتدریج, بپا, بظاہر, ببانگ دہل, بآواز, بآسانی, بایں, بایں ہمہ, بالفاظ دیگر, باقساط, باجلاس, باعتبار, باحسن وجوہ, باجماع, بحال, بحالی, بحیثیت, بخدا, بخدمت, بخوبی, بخوشی, بخیر, بخیر و خوبی, براہ راست, بذریعہ, بذات خود, بدولت, بدستور, بدرجۂ اتم, بدرجہا, بخیریت, بخیر و عافیت, بسہولت, بسر و چشم, بزیر, بزور, بزعم خود, بروے کار, بروے, برضا و رغبت, برب کعبہ, بقول, بقلم خود, بقدر, بفرض محال, بغیر, بغور, بعوض, بعنوان, بطور, بضد, بشرطیکہ, بشرط, بقید حیات, بکثرت, بلب, بمشکل, بچشم و سر, بخط راست, بخلاف, باجراء, بنام, بجائے, بایں لحاظ, بباد, بتنگ, بلطائف الحیل, بمنزلہ, بمراتب, بگوش دل, بدست, بدل, بدیں, براہ, بسبیل, بسر, بشرح صدر, بطریق, بطیب خاطر, بفور, بکف

ب english meaning

withbyforfrominintotountoonupon; byinto; nearaccording totowards(in |jummal|) 2(in jummal) 2; two(used before nouns) (joined to the next letter or written as بہ)(used before nouns) (joined to the next letter or written as بہ) With(used for emphasis before certain Persian tenses) do(used for emphasis before certain persian tenses) do [P](usu. before arabic article as PR. bil or bi + consonant follwing ال)(usu. before Arabic article as PR. bil or bi+consonant following ال ) Byafflictedbe ransom forby fordispleased, chagrinedgrievedi swear bynearoffendedsadsecond letter of Urdu alphabet (equivalent to English b)Signifying withThe scond letter of the UrduThe second letter of the Urduto be changed (season or weather)to cause to keepto cause to putto give in chargetwoup toupon

شاعری

  • حلقہ ساں بیرون در ک ب تک رہے قائم مقیم
    کھول دو اس کے بھی منہ پر یا اولی الا لباب باب
  • رہ اب جان کے دشمن بنے ہیں
    بگاڑیس ب سے جن کی دوستی میں
  • لچک لچک کر ہر اک قدم پر کمر میں ب ل پڑرہے ہیں پیہم
    سنک سنک کر ہواے عشوہ گھنیری زلفیں ہلا رہی ہے
  • کھول ادھر گلبرگ سے روح الامیں
    شرح دے ب شوق رب العالمیں
  • اے آ ب رود گنگا وہ دن ہیں یاد تجھ کو
    اترا ترے کنارے جب کارواں ہمارا
  • اشارے ہو رہے ہیں دائیں باتئیں تیغ ابرو کے
    کسی یہ تیغ دونوں باگوں ب تم نے کسائی ہے

محاورات

  • ‌جان بچی لاکھوں پائے (خیر سے بدھو گھر کو آئے)
  • ‌چار باسن ہوتے ہیں تو کھڑکتے ہیں
  • ‌داتا کا دان غریب کا اشنان
  • ‌دمش برداشتم مادہ برآمد
  • ‌دکھ بھریں بی فاختہ اور کوے میوے کھائیں
  • ‌سمپت سے بھٹیا نہیں۔ دلدر سے ٹوٹن
  • ‌گاؤں ‌بسنتے ‌بھوتلے۔ ‌شہر ‌بسنتے ‌دیو
  • ‌کوئلوں ‌کی ‌دلالی ‌میں ‌(منہ ‌بھی ‌کالا ‌کپڑے ‌بھی ‌کالے) ‌ہاتھ ‌کالے
  • ‌کوئی ‌نہ ‌پوچھے ‌بات ‌میرا ‌دھن ‌سہاگن ‌نام
  • ‌کوفتہ ‌رانان ‌نہی ‌(حلوائے ‌بے ‌دو ‌دست) ‌کوفتہ ‌است

Related Words of "ب":