با کے معنی

با کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ با }

تفصیلات

iفارسی زبان میں حرف جر ہے عام طور پر فارسی اور عربی اسما و صفات کے ساتھ مل کر مرکب بناتا ہے بعض اوقات بطور سابقۂ فاعلی جیسے باوفا، باوضو وغیرہ اور بعض اوقات بطور سابقہ استعمال ہو کر متعلق فعل وغیرہ کے ذیل میں مستعمل بناتا ہے۔ فارسی سے اردو میں ماخوذ ہے اور عام طور پر بطور ربط مستعمل ہے ١٥٠٣ء میں "نوسرہار" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["(ف ۔ حرف ربط) پاس","اعداد کے ساتھ مل کر دو کے معنی دیتا ہے جیسے بائیس ، باسٹھ","اعداد کے ساتھ مل کر دو کے معنی دیتا ہے جیسے بائیس، باسٹھ","بعض الفاظ کے ساتھ مل کر اسم فاعل کے معنی دیتا ہے جیسے باخبر بمعنی ہوشیار","حرف ربط","حرفِ ربط","ساتھ میں","صاحبِ والا","یا ۔ و"]

بَ با

اسم

حرف ربط

با کے معنی

١ - سے (کے ذریعے)، ساتھ (معیت)، جیسے : باطہارت، با ایمان۔

"جو بھول کر باطہارت نماز ادا نہ کرے اور وقت باقی ہو اس پر قضا واجب ہے۔" (١٩٢٩ء، ذخیرۃ العباد (ترجمہ)، ١٧)

٢ - باوجود، جیسے : با ایں ہمہ۔

 جب دیکھئے تو ہے مئے و معشوق پر نگاہ با ایں ہمہ ریاض بڑے پارسا بھی ہیں (١٩٣٢ء، ریاض خیر آبادی، ریاض رضواں، ١٨٧)

٣ - صاحب، والا جیسے : با اثر، باوفا۔

 کہا قاصد نے واپس آ کے وہ مجھ سے نہیں بولے خموشی معنی دارد جواب باصواب آیا (١٩١٩ء، درشہوار بیخود، ٢٦)

٤ - اسم فاعل کے معنی میں، جیسے : باخبر (خبر رکھنے والا)

"متاخرین میں جو با خبر شاعر ہیں وہ مجہول و معروف کے قوافی کو خلط ملط نہیں کرتے۔" (١٨٨٩ء، جامع القواعد، آزاد، ١٩٧)

٥ - قسم، جیسے : باخدا۔

"باخدا، تاجیک، ترکمان یا بالتی کوئی عورت حسن میں ہماری کشمیری عورتوں کا مقابلہ نہیں کر سکتی۔" (١٩٥٦ء، آگ، ٢٢)

با کے مترادف

سمیت

آقا, باوجود, باوصف, پاس, پیوند, رسیدہ, ساتھ, سمیت, صاحب, مالک, مع, معہ, منسلک, والا, ہمراہ

با کے جملے اور مرکبات

باوجود, باوجودیکہ, باوصف, باوضع, باوضو, باوفا, باوقوف, باہم, باہمی, باہوش, باب جبرئیل, با اثر, با ادب, با اقتدار, با ایں ہمہ, با آبرو, با تمیز, با جماعت, باخبر, باخدا, باذوق, با رسوخ, باشعور, با صفا, باصواب, باضابطہ, با طہارت, با عصمت, با کمال, باب السلام, بامطلب, بامہر, باواسطہ, بافروغ, باقرینہ, بامذاق, بارسوخ, باشوق, باطلعت, باپروا, باخود, بادستور, باتمیز, باجماعت, باصفا, باطہارت, باعصمت, باکمال

با english meaning

withby; possessed ofa warrantapproachingbyhavingin handpossessed of (opp. to without)possessorproceeding of a courtpssessed of (opp. to without)ready for businessto displeaseto offendto recordwarrant

شاعری

  • با ہم شب وصال غلط فہمیاں ہوئیں
    مجھ کو پری کا شبہ ہوا ان کو بھوت کا
  • زور ہموان کی آواز میں تھا کچھ ایسا
    پاٹ رکھتی تھی یہ با رعب صدا کچھ ایسا
  • کیا با روش سب کی تعظیم شاہ
    کیا کر نجا دھات تکریم شاہ
  • گر با یزید ہے توں طمع دل تھے کاڑسٹ
    خاصا یزید کا ہے طمع ہور تکبری
  • حواس ظاہری و باطنی کو جمع کر لینا
    حقیقت میں یہی سچ مچ نماز با جماعت ہے
  • دست و با کس دن نکالے تھے بتاؤ جان من
    ماشاء اللہ آپ کو بی حوصلہ آنے لگا
  • جو بسمل ہے تجھ غم کی شمشیر کا
    اور جم جم حیا با حیات النبی
  • غرض اس دن تو مل کر مرد اور زن
    لے آتے گھر اسے با حیلہ و فن
  • توں الماس ہور رام با کھان ہے
    توں انسان ہور رام حیوان ہے
  • بزم خوباں میں نہ بے با کانہ آ، اے بوالہوس
    ہے تواضع طور اس مجلس کا اور آداب داب

محاورات

  • ‌چار باسن ہوتے ہیں تو کھڑکتے ہیں
  • ‌کوئی ‌نہ ‌پوچھے ‌بات ‌میرا ‌دھن ‌سہاگن ‌نام
  • (اپنے) زور بازو سے
  • (بات) دل کو لگنا
  • (بر) نوک زباں ہونا
  • (گاہ) ‌گاہے ‌باشد ‌کہ ‌کود ‌کے ‌ناداں۔ ‌ز ‌غلط ‌بر ‌ہدف ‌زند ‌تیرے
  • آ بڑے باپ کی بیٹی ہے تو پنجہ کرلے
  • آ بے سونٹے تیری باری‘ کان چھوڑ کنپٹی ماری
  • آ پھنسے کی بات ہے۔ آ پھنسی کا معاملہ ہے
  • آؤ مہرباں بڑی (دیر لگائی) راہ دکھائی

Related Words of "با":