باریک کے معنی

باریک کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ با + رِیک }

تفصیلات

iاصلاً فارسی زبان کا لفظ ہے اور بطور اسم صفت مستعمل ہے۔ اردو سے فارسی میں ماخوذ ہے اور بطور اسم صفت مستعمل ہے۔ سب سے پہلے اردو میں ١٦١١ء میں "قلی قطب شاہ" کے کلیات میں مستعمل ملتا ہے۔, m["چھوٹا چھوٹا","چھوٹا سا","دھان پان","نہایت چھوٹا"]

اسم

صفت ذاتی

باریک کے معنی

١ - چوڑائی موٹائی میں کم، پتلا، مہین۔

"لفظ باریک پر آپ کا ارشاد تھا کہ صحیح نہیں باریک بمعنی کم در عرض و عمق بھی آیا ہے۔" (١٩١٨ء، مکاتیب اقبال، ٩٢:١)

٢ - پتلے سوت کا، مہین سوت کا۔

"دوپٹہ کریب یا آب رواں کا باریک، چھاتی سے ڈھلکا۔" (١٨٩٠ء، فسانۂ دلفریب، ١٥)

٣ - سفوف کی طرح پسا ہوا، میدے کی طرح کا، بہت ہی چھوٹے چھوٹے ذروں پر مشتمل۔

"ہل چلا کر کھیت باریک تیار کریں اور - مطلوبہ بیج مناسب گہرائی میں بو دیں۔" (١٩٧٣ء، رسالہ |زراعت نامہ| یکم مارچ، ٣)

٤ - نہایت نازک، لطیف، نفیس۔

"رات بھیگتی تھی اور ہوا باریک اور ٹھنڈی چلتی تھی۔" (١٨٨٢ء، طلسم ہوشربا، ٦٣٤:١)

٥ - دقیق، مشکل، پیچیدہ (جس میں غور و خوض اور احتیاط درکار ہو)۔

"باریک سے باریک اور مشکل سے مشکل مسئلے حل کر کے ذہن میں اتار دیتے تھے۔" (١٩٢٢ء، مرگ نامہ، ٣٦)

٦ - نہایت حفیف، جو بغیر غور و تعمق کے محسوس نہ ہو۔

 ادا و ناز و تغافل میں فرق ہے باریک کہاں سے لائیں وہ آنکھیں جو امتیاز کریں (١٩٢٧ء، شاد، بادۂ عرفاں، ١٢٧)

باریک کے مترادف

ٹشو, لطیف, نازک

اکہرا, پتلا, چھریرا, خفیف, دُبلا, دقیق, رقیق, سیّال, لطیف, ماڑا, مشکل, مہین, نازک, نفیس, ہلکا

باریک کے جملے اور مرکبات

باریک میان, باریک فہم, باریک جان, باریک بینی, باریک بیں, باریک بات, باریک رقم, باریک خیال, باریک آواز, باریک راستہ, باریک کام, باریک نظر

باریک english meaning

as much as can be held between a fingers and the thumbdelicatefinehighminuteniceslendersubtlethinthreadlike

شاعری

  • مجھے بھاری گلے والا گویا خوش نہیں آتا
    کھٹکتا ہے کلیجے میں وہی باریک سر والا
  • جو سیمرغ سم ہوئے ڈھینائی نے
    کرے ٹکڑے باریک توں رائی نے
  • اسے باریک بیں کہتے ہیں عاشق
    نظر میں جس کی وہ نازک کمرہے
  • جوں بہکے بیاباں میں مسافر کوئی
    تاریک تو شب ہو اور باریک ہوراہ
  • فربہ اندام ہے باریک میاں ہے رہوار
    ھور جنت کی طرح غنچہ دہاں ہے رہوار
  • چیتے کوں نہیں دی ہے یہ باریک میانی
    پائی ہے کہاں غنچےنے یہ تنگ دہانی
  • بال تے باریک ترراہ اچھے جو کو بل
    باد کو دھجتے ہیں پگ عقل کیا دوں کون
  • مری نازک خیالی کا نہ کیوں شہرہ ہو عالم میں
    بندھے ہیں بات سے باریک مضموں اور زمیں نازک
  • پاؤں رکھنا اس صراط اوپر نہیں ہر کس کا کام
    بال سے باریک ہے شمشیر سے ہے تیز تو
  • سراسر اس تنک تن کوں نجھا کر دیکھتی ہوں تو
    یکایک دس کہ منج انکھیاں میں جیوں باریک تار آیا

محاورات

  • بال سے باریک
  • راہ باریک ہونا
  • گردن ‌از ‌مو ‌باریک ‌ہے

Related Words of "باریک":