باطل کے معنی

باطل کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ با + طِل }

تفصیلات

iعربی زبان میں ثلاثی مجرد سے مشتق صیغۂ اسم فاعل ہے۔ اردو میں عربی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم صفت مستعمل ہے۔ ١٦٠٩ء میں "قطب مشتری" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["بَطَلَ۔ جھوٹا ہونا","بے اثر","بے اصل","بے فائدہ","بے کار","بے ہودہ"]

بطل باطِل

اسم

صفت ذاتی ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • جنسِ مخالف : باطِلَہ[با + طِلَہ]
  • جمع استثنائی : باطِلِیْن[با + طِلِیْن]
  • جمع غیر ندائی : باطِلوں[با + طِلوں (و مجہول)]

باطل کے معنی

١ - جھوٹا، غیر حق، حقیقت کے خلاف، حق کی ضد۔

 باطل سے دبنے والے اے آسماں نہیں ہم سوبار کر چکا ہے تو امتحاں ہمارا (١٩٠٨ء، بانگ درا، ١٧٢)

٢ - بیکار، فاسد، بے اثر، بے نتیجہ، ضائع۔

 امید رکھتی ہے سرگرم جستجو دل کی خدا دراز کرے عمر سعی باطل کی (١٩٥٠ء، ترانۂ وحشت، ٧١)

٣ - رد، منسوخ۔

"ایک نبی پیدا ہوں گے جن کا دین دوسرے تمام ادیان کو باطل کرے گا۔" (١٩٤٧ء، فرحت اللہ بیگ، مضامین، ٢٧٥:٤)

٤ - کالعدم، بالکل ختم۔

"بنومغیرہ کے سود خوار عرب میں مشہور تھے، فتح مکہ کے بعد حضور نے ان کی تمام سودی رقمیں باطل کر دیں۔" (١٩٦١ء، سود، مودودی، ١٥٧)

٥ - پوچ، لغو، بیہودہ۔

 محیط کل کے معنی ظاہری گر لیں تو باطل ہے حدوں سے ہے مبرا، حد کے اندر آ نہیں سکتا (١٩٢٧ء، شاد عظیم آبادی، میخانۂ الہام، ٢)

٦ - نادرست، ناقابل قبول۔

 کب اہل دول سے ہوئی معبود پرستی باطل ہے اگر سجدہ کریں تاج زری سے (١٨٣٦ء، ریاض البحر، ٢١٣)

٧ - [ تصوف ] ماسوی اللہ تمام کائنات اور مخلوقات جو صوفیوں کے نزدیک معدوم ہیں۔ (مصباح التعرف لارباب التصوف، 55)

باطل کے مترادف

کاذب, کذب, دروغ

بیکار, بیہودہ, جعلی, جھوٹ, جھوٹا, دروغ, ضائع, غلط, فضول, لغو, منسوخ, ناحق, نقلی, نکما, کھوٹا

باطل کے جملے اور مرکبات

باطل خوری, باطل نگاری

باطل english meaning

falsefictitiousfutileineffectualnull and voidspuriousunsounduseless

شاعری

  • بہت لکھی تری تعریف لکھنے والوں نے!
    جو پھول بن کے نہ مہکا وہ حرفِ باطل ہوں
  • نہ اب کبھی حق و باطل میں رابطہ ہوگا
    محمدِ عربی درمیاں سے گزرے ہیں
  • یہاں تک گردش طالع تو آئی آزمائش میں
    خط تقدیر بھی میری جبیںپر نقش باطل ہے
  • باطل کا کیا مقابلہ شمع یقین سے
    بجھتا ہے یہ چراغ کہیں آستین سے
  • ہوئی کیا کیا چڑھائی فرقہ باطل کی مولا پر
    و لیکن پاوں حضرت کا نہ راہ راست سے سرکا
  • کہ یہ تجکوں جو عذر حائل ہے پیش
    سو باطل ہے اور عذر دیک توں اندیش
  • مجھے حق الیقیں تھا کار فرمائی قسمت کا
    مالو سعی مستغنی ربا اوبام باطل سے
  • ہوا سحر باطل سبھی ساحراں کا
    فسوں پڑتے ہیں نین جادوے فرخ
  • محیط کل کے معنی ظاہری گر لیں تو باطل ہے
    حدوں سے ہے مبرا ، حد کے اندر آنہیں سکتا
  • کہ اس شہ کے دل میں سو دھن مہر تھا
    نہ تھا مہر وو باطل السحر تھا

محاورات

  • باطل سمجھنا یا تصور کرنا
  • شعبدہ باطل ہونا
  • ہر ‌آن ‌کہ ‌تخم بدی ‌کشت ‌و ‌چشم ‌نیکی ‌داشت۔ ‌دماغ ‌بیہودہ ‌پخت ‌و ‌خیال ‌باطل ‌بست

Related Words of "باطل":