بد کے معنی

بد کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ بَد }

تفصیلات

iاصلاً فارسی زبان کا لفظ ہے اور بطور اسم صفت مستعمل ہے۔ اردو میں فارسی سے ماخوذ ہے اور اصلی حالت اور اصلی معنی میں ہی مستعمل ہے۔ ١٦٣٥ء میں "سب رس" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["(امر) بدناکا","ایک چھوٹا سا گڑھا جس میں لڑکے گولیاں کھیلتے ہوئے گولیاں ڈالتے ہیں","بُرے شگون والا","بھاگ جانا","جدا کرنا","علیحدہ کرنا","عیب دار","غالباً فارسی بد سے","وہ دنبل جو چڈوں میں نکلتا ہے"]

اسم

صفت ذاتی ( واحد )

اقسام اسم

  • جمع غیر ندائی : بَدوں[بَدوں (واؤ مجہول)]
  • تقابلی حالت : بَدتَر[بَد + تَر]
  • تفضیلی حالت : بَدتَرِین[بَد + تَرِین]

بد کے معنی

١ - برا، خراب، اچھا کا نقیض۔

"زوجۂ منکوحہ کو اس کے فعل بد کا مزہ چکھائیے" (١٩٠١ء، الف لیلہ، سرشار، ٣٦)

٢ - شریر، برے چال چلن کا، فسادی، دنگئی، متفنی۔

"ہر مہینے انھیں ایک بد جن دکھائی دیتا تھا۔" (١٩٦٥ء، شاخ زریں، ٢٩٥:١)

٣ - [ مجازا ] منحرف، دل میں برائی لیے ہوئے، مکدر (|سے| کے ساتھ مستعمل)

 بد ہیں یہ اسلاف سے کد ہے انھیں اخلاف سے وضع کا آئین نظروں میں نہ قدروں کا بھوم (١٩٧٧ء، قصیدۂ انجم، ٣)

٤ - ناقص، نکما۔ (فرہنگ آصفیہ، 374:1)

٥ - نامبارک، منحوس، برے شگون کا۔ (پلیٹس)

٦ - اکثر صفات مرکب میں نفی کے لیے جیسے : بدپرہیز (پرہیز نہ کرنے والا) بدحواس (جو ہوش و حواس میں نہ ہو)، بددیانت، بدزیب وغیرہ۔

٧ - اکثر اسمائے کیفیت میں نفی کے لیے جیسے : بدپرہیزی، بدحواسی، بددیانتی وغیرہ۔

٨ - صفت مذموم کی تاکید کے لیے، جیسے : بدبلد، بدتعصب۔

بد کے مترادف

خبیث

بدباطن, بدناکا, بدی, بُرا, چارہ, خراب, خنزیر, زشت, سُور, شریر, علاج, فرار, فسادی, منحوس, ناقص, نامبارک, نکّما, وِرد

بد کے جملے اور مرکبات

بدقسمت, بدذائقہ, بدذوق, بدشگون, بدطالع, بد طعم, بدقوار, بدمآل, بدبلا, بدچشم, بدیمن, بدتمیز, بدبخت, بدبو, بدصورت, بدروح, بدرنگ, بد دعا, بد خواہ, بدہیئت, بد ڈول, بدحوصلہ, بد ذات, بد ذہن, بدراس, بد راہ, بدرسمی, بدشیم, بدطینت, بدپشم, بدزاد, بدتر, بد فہم, بد قریں, بدقلعی, بدقماش, بدزبان, بدہضمی, بد لحاظ, بدلگام, بدمذاق, بدمزاج, بدزیب, بدعقیدہ, بدمزہ, بدسگال, بدسلوک, بدحال, بد چلن, بد چلنی, بد اخلاقی, بداندیش, بداطوار, بداعتمادی, بدچلن, بدچلنی, بداخلاقی, بد اخلاق, بدپرہیز, بدپرہیزی, بدحواس, بدحالی, بدتہذیب, بدتہذیبی, بد دیانتی, بد دیانت, بد دماغی, بد دماغ, بد دلی, بد دل, بدخوئی, بدخو, بدحواسی, بدسلیقہ, بدسیر, بدشعار, بدشکل, بدتخم, بدخصال, بدخط, بدخفت, بد دین, بدحظ, بد رکاب, بدرو, بدظن, بدمعاملہ, بدمہری, بدنسل, بدنظر, بدنفس, بداستخوان, بد اسلوب, بداصل, بد اعتقاد, بداعمال, بدافعال, بداقبال, بدانتظام, بدانجام, بداندام, بداوسان, بدروپ, بدروش, بد فعل, بد خیال

بد english meaning

badevilwickedviciouscorruptmischievous; inauspicious(col.) oug(Plural) of ‌خادم ServantsA buboa butlera servanta shameless persona table servanta vagabonda wandereran attendant carrying the arms of his lordartfulnessattendanceattendantattendantsbubo [S]chiefscleverdeceptionfraudmaliciousministersmischievousnaughtypersonalpersons of distinctionprivateserviceto attendto servetreachery

شاعری

  • ہر چند اس کی تیغِ ستم تھی بلند لیک
    وہ طور بد ہمیں تو قیامت بھلا لگا!
  • اب نیک و بد پہ عشق میں مجھ کو نظر نہیں
    اس میں مجھے بُرا کہو کوئی بھلا کہو
  • نوبت جو ہم سے گاہے آتی ہے گفتگو کی
    منہ میں زباں نہیں ہے اُس بد زبان کی گوئی
  • نیک و بد تیرے ثنا خوان ہم
    لطف تیرا آرزو بخشِ امم
  • سن کے صفت ہم سے خرابات کی
    عقل گئی زاہد بد ذات کی!
  • تیرے روکے سے وہ بد عہد کہاں رُکتا ہے
    پاؤں چُھونے سے تو بہتر ہے اُسے جانے دے
  • فارق نیک و بد دہر ہے تیرا اے شیخ
    ورنہ کچھ فرق نہیں شنبہ و آدینے میں
  • جو ہیں ترے مخالف وہ اور ہیں پیارے
    عاشق کے تئیں نہ کہیو کچھ بد زبان بھرما
  • اے زہے شان بچائے نظر بد سے خدا
    آستیں قتل پہ آئے ہو مری جاں الٹے
  • زہد و ریا تھے بھوؤں بد نام ہو رہیا ہوں
    پیالے پلا پرم کے کر نیک نام ساقی

محاورات

  • ‌جان بچی لاکھوں پائے (خیر سے بدھو گھر کو آئے)
  • (بدن کے) رونگٹے کھڑے ہونا
  • آئندہ اختیار بدست مختار
  • آب و ہوا بدل جانا
  • آب و ہوا بدلنا
  • آبدست کا بھی سلیقہ نہ ہونا
  • آسمان کا رنگ بدلنا
  • آشیانۂ بوم سے بدتر ہوگیا
  • آغاز بد کا انجام بد ہے
  • آنکس کہ بد اند و بداند کہ نداند۔ اسپ طرب خویش با فلاک رساند

Related Words of "بد":