بر کے معنی

بر کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ بَر }

تفصیلات

iاصلاً فارسی زبان کا لفظ ہے اور بطور |حرف ربط| مستعمل ہے عام طور پر ترکیبات میں بطور سابقہ مستعمل ہے، جیسے : برافروختہ، برآمد، برحق برآور وغیرہ۔ اردو میں فارسی سے ماخوذ ہے اور مندرجہ ذیل معنی میں مستعمل ہے۔ ١٧٧٥ء میں "نوطرز مرصع" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["احسان کرنے والا","انتخاب کرنا","ایک پودا","بلرام کا ایک نام","ماں باپ کے فرمانبردار","وہ شخص جو انتخاب کرے","وہ شخص جو کسی لڑکی سے شادی کی درخواست کرے","کپڑے کا عرض","کوئی چیز جو تحفے کے طور پر انتخاب کی جائے"]

اسم

حرف ربط ( مذکر )

بر کے معنی

١ - پر۔

 حافظ شیراز کا کیا پوچھنا، تھے خوش بیاں ان کا یہ مطلع ہے اب تک انجمن میں برزباں (١٩٢١ء، اکبر، کلیات، ٤١٤:٣)

٢ - میں، اندر۔

|اس ملاقات کا نتیجہ نقش برآب اور گرہ بر باد تھا۔" (١٨٩٧ء، تاریخ ہندوستان، ١٠٠:٥)

٣ - الحاق و اتصال کے لیے جیسے دوش بردوش یا قدم برقدم وغیرہ۔

 کہنے لگا اک دن وہ سیہ مست یہ مجھ سے بیٹھوں میں تیرے برمیں کہا میں نے کہ برچشم (١٧٧٤ء، عبرت (طبقات الشعراء، ٣٥١))

٤ - سے، جیسے کسی التماس و التجا وغیرہ کے جواب میں، برچشم۔

 ان کے بر رو نہ یہ تقریر نہ یہ بات رہے چاہتے ہو مگر ایسوں سے ملاقات رہے (١٨٣٦ء، بحر (شعلۂ جوالہ، ٢٩٩:١))

٥ - بالمقابل۔

٦ - تاکید کثرت وغیرہ کے لیے، زائد (ترکیب میں مستعمل)، جیسے : برافروختہ، برآشفتہ؛ برحق، برعکس۔

بر کے جملے اور مرکبات

برخوردار, برتری, برتر, براعظم, برملا, برخاست, برگشتہ, بردار, برگزیدہ, برجستہ, برپا, برطرف, برقرار, برطرفی, بربادی, برباد, برآمدہ, برآمد

بر english meaning

butmoreovereven; onuponupabove; at; ininto; with; forthbackawayagainst; based uponaccording to; on account ofbesta dry landa minstrela singeraboveabsurdacceptableaffectionagainstapprovedatbearerbodybosombossombreastbridegroomcarrierchestchosencoldcoldnesscontrary to reasoncoolcoolnessdesertexcellentforthfriendshipfruitgroomheartininconceivablelandland masslovelucky ; fortunatenapobedienceobedientonoutpreciousvaginavirtuewidth (of cloth)with

شاعری

  • کب نیاز عشقِ ناز حسن سے کھینچے ہے ہاتھ
    آخر آخر میر سر بر آستاں مارا گیا
  • پہنچا نہ پہنچا آہ گیا‘ سو گیا غریب
    وہ مُرغ نامہ بر جو مِرا نامہ لے گیا
  • شان تغافل اُس کی لکھی ہم سے کب گئی
    جب نامہ بر ہلاک ہو تب کچھ جواب ہو
  • پیغام بر تو یارو تمہیں میں کروں وے
    کیا جانوں جا کے حق میں مرے اُس سے کیا کہو
  • اُس کی طرف کو ہم نے جب نامہ بر چلائے
    اُن کا نشاں نپایا خط راہ میں سے پائے
  • لپیٹا ہے دِل سوزاں کو اپنے میر نے خط میں
    آلٰہی نامہ بر کو اُس کے لے جانے کی تاب آوئے
  • کہہ حدیث آنے کی اُس کے جو کیا شادی مرگ
    نامہ بر کیا چلی تھی ہم کو خبر کرنے کی!
  • کیا کیا لکھا ہے میں نے وہ میر کیا کہے گا
    گم ہووے نامہ بر سے یارب مری کتابت
  • اس روئے بر فروختہ ہی سے ڈرے ہے میر
    یہ آگ جا لگے گی کسی دو دماں کے بیچ
  • جاں بر تمہارے ہاتھ سے ہوگا نہ اب کوئی
    رکھنے لگے ہو ہاتھ میں تلوار بے طرح

محاورات

  • ‌دمش برداشتم مادہ برآمد
  • (بر) نوک زباں ہونا
  • (بروں کی) جان کو رونا
  • (گاہ) ‌گاہے ‌باشد ‌کہ ‌کود ‌کے ‌ناداں۔ ‌ز ‌غلط ‌بر ‌ہدف ‌زند ‌تیرے
  • (کی) ‌مراد ‌بر ‌آنا
  • (کی) مراد بر آنا
  • (یا) قبر میں سے نکل کر آنا
  • آئے نہ آئے برابر
  • آب آمد تیمم برخاست
  • آبرو آب آب ہونا

Related Words of "بر":