برش کے معنی

برش کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ بُرُش }{ بُرِش }

تفصیلات

iاصلاً انگریزی زبان کا لفظ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے۔ انگریزی سے اردو میں ماخوذ ہے اور اصلی معنی میں ہی عربی رسم الخط میں مستعمل ١٨٨٧ء میں |ترانۂ شوق| میں مستعمل ملتا ہے۔, ١ - کاٹ، کسی آہنی اوزار یا ہتھیار کی دھار کی تیزی۔, m["اُردو میں مُو قلم یا کونچی کے معنوں میں مستعمل ہے","دانت صاف کرنے والا آلہ","دانت صاف کرنے کا آلہ","دھار دار","مُو قلم","کاٹنے والا جیسے فانہ ، کلہاڑے کی دھار","کپڑے وغیرہ صاف کرنے کا آلہ"]

Brush بُرُش

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد ), اسم کیفیت

اقسام اسم

  • جمع غیر ندائی : بُرْشوں[بُر + شوں (و مجہول)]

برش کے معنی

١ - لکڑی یا مسالے وغیرہ کا بنا ہوا ایک نوکدار قلم جس کی نوک بال یا ریشوں کی ہوتی ہے اور اس سے تصاویر وغیرہ میں رنگ بھرتے ہیں۔

|اسٹینسل سے چھاپنے میں برش سے - ہلکا گہرا رنگ ڈیزائن میں بنایا جا سکتا ہے۔" (١٩٣٥ء، کپڑے کی چھپائی، ١٦)

٢ - لکڑی یا مسالے وغیرہ سے بنی ہوئی کھریرے سے مشابہ ایک چیز جس کی ایک سطح سپاٹ اور مقابل سطح میں سوراخوں کے اندر بال یا ریشے پوست پیوست ہوتے ہیں (اسے کپڑوں کی گرد صاف کرنے یا جوتے کے پالش وغیرہ کے لیے کام میں لاتے ہیں، گھوڑے کی کھال پر پھیرنے کا برش (کھریرا) عموماً لوہے سے بنایا جاتا ہے، دانتوں کو صاف کرنے کا برش چھوٹا اور مسالے کا بنا ہوا ہوتا ہے)۔

|برش تسمے - اور خدا معلوم کتنا سامان تمدن و معیشت آج انھیں کے دم سے قائم ہے۔" (١٩٥٤ء، حیوانات قرآنی، ٢٤)

١ - کاٹ، کسی آہنی اوزار یا ہتھیار کی دھار کی تیزی۔

برش english meaning

brusha slice of a melonambuscadebrush [E]cleaving sharpnesscuttingcutting (sharpness) [P]sharpnessto deceiveto give one his turn or inningsto lie in ambushto make use of a trick in wrestling

شاعری

  • کہیں بت بتخانے ہور بت پرست
    کہیں نار ہور برش یک ٹھار مست
  • منتخب تیغ ہے ہر وصف نہ کیوں ہو نایاب
    نہ صفائی کا ہے مثل اور نہ برش کا ہے جواب
  • برش انھوں کی تیغ کی مجھ سے بیاں نہ ہوسکے
    خامے کی اب زباں ہوئی لکھنے سے جس کا نام دو
  • تو غیرت خالق اکبر ہے
    تو برش تیغ حیدر ہے
  • پسا مشک پھل نیر میں گھال کر
    دکھائی نوا یک برش گال کر

محاورات

  • برات عاشقاں برشاخ آہو
  • صبر تلخ است و ‌لیکن برشیریں دارد

Related Words of "برش":