برق کے معنی

برق کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ بَرْق }

تفصیلات

iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کا مصدر ہے۔ اردو میں عربی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم اور گاہے بطور اسم صفت مستعمل ہے۔ ١٦١١ء میں "قلی قطب شاہ" کے کلیات میں مستعمل ملتا ہے۔, m["(بَرَق۔ چمکنا)","اُردو صفت \"تیز ، چالاک \"","جب دو چیزیں رگڑی جائیں تو بجلی پیدا ہوتی ہے جو گرمی کی ایک قسم ہے مگر عام طور پر پیدا ہوتے ہی زمین میں چلی جاتی ہے اسی طرح پانی بھاپ بنتا ہے تو بھی یہ پیدا ہوجاتی ہے مگر پانی اور چند دیگر چیزوں میں سے گزر کر نہیں جاسکتی۔ اس کی دو مختلف قسمیں ہوتی ہیں جنہیں برق مثبت اور برق منفی کہتے ہیں اور یہ ایک دوسری کو کشش کرتی ہیں جب بادلوں میں دونوں قسم کی بجلیاں زیادہ مقدار میں ہوتی ہیں تو آپس میں مِل جاتی ہیں اور ان کے ملنے سے روشنی اور آواز پیدا ہوتی ہے یہ روشنی برق کہلاتی ہے۔ بعض دفعہ بادلوں کی مثبت یا منفی برق کو زمین کی مخالف برق کشش کرتی ہے تو بادلوں سے ایک شعلہ زمین پر گرتا ہوا نظر آتا ہے اسے بجلی یا صاعقہ کہتے ہیں۔ مصنوعی طور پر مشینوں اور آبشاروں کے ذریعے برق پیدا کی جاتی ہے جو روشنی، پنکھے، مشینیں، ریل گاڑیاں، ٹریموے وغیرہ چلانے کے کام آتی ہے","چمک دمک","روشن ہونا"]

برق بَرْق

اسم

صفت ذاتی ( مؤنث - واحد ), اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )

اقسام اسم

  • ["جمع غیر ندائی : بَرْقوں[بَر + قوں (واؤ مجہول)]"]
  • ["جمع : بَرُوْق[بَرُوْق]","جمع غیر ندائی : بَرْقوں[بَر + قوں (واؤ مجہول)]"]

برق کے معنی

["١ - تیز، پھرتیلا، شوخ، چالاک۔"]

["|مہاراجہ الور - اپنے ہندو علوم کے علاوہ اردو فارسی میں بھی برق اور انگریزی میں بڑے خوش تقریر۔\" (١٩٥٦ء، محمد علی، ٢٠:٢)"]

["١ - وہ شعلہ نما چمکیلی لہر جو بادلوں کی رگڑ سے پیدا ہوتی ہے، بجلی، صاعقہ۔","٢ - چمک دمک۔","٣ - [ تصوف ] وہ لمعان نور جو سالک کے دل پر وارد ہوتا ہے اور پھر پوشید ہو جاتا ہے اور وہی نور خود سالک کو سیر الی اللہ کی طرف متوجہ کرتا ہے۔ (مصباح التعرف لارباب التصرف)"]

[" اہل دانش پر ہوے اسرار فطرت منکشف تابع انساں ہوئے برق و دخاں آب و ہوا (١٩٣٨ء، نغمۂ فردوس، ١١٦:٢)"," اللہ رہے برق و شرق تری خاک راہ دوست ذرے بھی اپنی اپنی جگہ آفتاب ہیں (١٩٢٧ء، شاد، بادۂ عرفاں، ١١٧)"]

برق کے مترادف

صاعقہ

الیکٹریسٹی, بجلی, چمکنا, دامنی, رعد, صاعقہ, گاج, کوندا

برق کے جملے اور مرکبات

برق دم, برق دماں, برق ربا, برق زا, برق زدہ, برق سوار, برق سیر, برق شتاب, برق طپاں, برق طور, برق عنان, برق فشاں, برق کردار, برق کش, برق گزار, برق و زرق, برق وش, برق مچھلی, برق نگاہ, برق نما

برق english meaning

(archaic)(archaic) firingbrightnessbrilliancydazzlingelectricityfiringlightningsplendour

شاعری

  • اسیری نے چمن سے میرے دل گرمی کو دھو ڈالا
    وگرنہ برق جاکر آشیاں میرا جلا آوے
  • رحمت غضب میں نسبت برق و سحاب ہے
    جس کو شعور ہو تو گنہگار کیوں نہ ہو
  • برق کا گرنا سنا‘ صیاد کا کہنا سنو
    چار تنکوں کا اجڑنا داستاں ہوتا نہیں
  • برق کیا ایسے نشیمن کو شرر بھی ہے بہت
    جس کو آتا نہ ہو آپ اپنا نگہباں ہونا!
  • ثبوت برق کی غارت گری کا کس سے ملے
    کہ آشیاں تھا جہاں‘ اب وہاں دھواں بھی نہیں
  • چمن میں کون ہے صیّاد برق جس سے ملے
    چمن میں سب کی مدارات تھی مرے دم سے
  • میں اضطرابِ شوق کہوں‘ یا جمالِ دوست
    اک برق ہے جو کوند رہی ہے نقاب میں
  • وہیں پر برق گرتی ہے‘ جہاں اپنا نشیمن ہو
    کہاں تک اب بھلا ہم روزِ شاخ آشیاں بدلیں
  • پیرہن میں بھی ترا حُسن نہ تھا برق سے کم
    جب کُھلے بندِ قبا اور ہی نقشا چمکا
  • اس طرف بھی تو کبھی برق صفت آجھمکو
    مفت جھڑ بدلی یہ ہیہات چلی جاتی ہے

محاورات

  • آنکھوں کے نیچے بجلی سی (برق) چمک جانا
  • بات پر برقرار رہنا
  • برق بن کر گرنا
  • برق زدہ از آتش مے گریزد
  • برق شمشیر تڑپ کر گرنا
  • برق شمشیر چمکنا
  • برق کا مہتاب اڑانا
  • برقع اٹھنا یا الٹنا
  • برقع میں چھیچھڑے کھانا
  • بے حیائی کا برقعہ اوڑھ لینا یا منہ پر ڈال لینا یا جامہ پہن لینا

Related Words of "برق":