بول کے معنی

بول کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ بول (واؤ مجہول) }

تفصیلات

iہندی زبان سے ماخوذ اسم ہے۔ اردو میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ے۔ ١٥٩١ء کو "کلمۃ الحقائق" میں جانم کے ہاں مستعمل ملتا ہے۔, m["(دو) نکاح","ایک قسم کی گوند","بوادِ مجہول","بولنا سے","بیلوں کو ہانک (گاڑیبانوں کی اصطلاح)","پھولوں کا گچھّا","دیکھئے: بوڑ","گیت کا ٹکڑا","نئی شاخ"]

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • جمع غیر ندائی : بولوں[بو (واؤ مجہول) + لوں (واؤ مجہول)]

بول کے معنی

١ - بات، لفظ، قول، کلام، انسان کے منھ سے نکلی ہوئی آواز۔

"بہتیرا چاہتی ہوں کہ دو گھڑی تمہارے پاس بیٹھ کر ہنسوں بولوں یا دو بول یاد کروں۔" (١٩١٠ء، راحت، زمانی، ١٥)

٢ - فقرہ، جملہ، مقولہ۔ (پلیٹس)

"اس وقت اس کے منھ سے جو بول نکلے ہیں وہ اس قابل ہیں کہ ہم سنیں۔" (١٩٥٣ء، انشائے ماجد، ٦٠:٢)

٣ - مصرع، نظم، شعر۔

 ہر بول ترا دل سے ٹکڑا کے گزرتا ہے کچھ رنگ بیان حالی ہے سب سے جدا تیرا (١٨٩٢ء، دیوان حالی، ٥١)

٤ - گیت کا ٹکڑا جو گیت کے مقابل ہو۔

خوب بجائیو، یہ کہہ کر خود ایک لمبی سی آکی، پھرآ، بول ندارد۔" (١٩٢٣ء، اہل محلہ، اور ناہل پڑوسی، ٣٤)

٥ - لے، سر، نغمہ، نوا۔

"ڈھولک اور طبلہ بھی پکھارج پر غالب آگئے، اسی طرح ستار کے بولوں کو شرما دیا۔" (١٩٦٠ء، حیات امیر خسرو، ٢٠٠)

٦ - حکم، مشور، رامے، ہدایت۔

 شمامہ کے بول پر میں آیا بے راہ ہے اس رنج کا اس کی گردن گناہ (١٦٤٩ء، خاور نامہ، ٧٨٠)

٧ - ناطقہ، گویائی، زبان، بولنے کی قوت۔

"کہہ کیسے نہیں سکتا? کیا کوئی زبان پکڑے بیٹھا ہے یا بول بند ہو گیا ہے۔" (١٩١٦ء، اتالیق بی بی، ٢١)

٨ - [ قدیم ] اعتراض

 دل نے کیا ہے کام یو اس عقل پر کیا بول ہے دل کی ادھرتی عقل بھی حیران ڈاواں ڈول ہے (١٦٣٥ء، سب رس، ١٧٨)

٩ - طعنہ، طنز، بوبی، ٹھولی۔

"میاں کی خفگی، دیورانی کے بول، ساس نندوں کا عتاب، ایک بخار تھا کہ چڑھا چلا آتا تھا۔" (١٩١٤ء، حور اور انسان، ٣١)

١٠ - شہرت، نام، عزت، ترقی وغیرہ (عموماً، بالا، کے ساتھ |بول بالا، وغیرہ)۔

 جوتوں بول بھیجا سو سب ساچ ہے ہمیں نئیں سنے چوک ہماراچ ہے (١٦٠٩ء، قطب مشتری، ٥)

١١ - پیغام، پیام، اطلاع، خبر۔

"او نے آنے کو آگوچ اس بول کے برابر اور کیا کے تو |سوراتی کو کینچ جگہ نہیں| ٹھیک ٹھاک کر لیتے تھے۔" (١٧٦٧ء، انوار سہیل (دکنی اردو کی لغت)، ٨٨)

١٢ - صیغۂ نکاح۔

١٣ - مثل، کہاوت، مقولہ۔

بول کے مترادف

آواز, حکم, تلفظ, جملہ, صوت, کلام

آواز, بات, پھول, پیشاب, راگ, سخن, شاستہ, شگوفہ, فقرہ, قارورہ, گفتگو, لفظ, محاورہ, مقولہ, مُوت, کلمہ, کلی, کونپل, کہاوت

بول کے جملے اور مرکبات

بول بالا, بول بٹھاو, بول بناو, بول جوڑ, بول چال, بول مالا

بول english meaning

speechspeakingwordtalkconversationutterancecryvoiceammunitionconfrontingencounterfacingfameforagemeetingor straw mixed with grainpreparation for warsyllablethe front partthe sense of hearingurineurine [A]utterance speechutterance speech; wordswarlike apparatuswordswords of a song

شاعری

  • اپنی آواز کی لغزش پہ تو قابو پالو
    پیار کے بول تو ہونٹوں سے نکل جاتے ہیں
  • سایہ طلب گئے جدھر‘ بول اُٹھے وہی شجر
    آئے ہو اب مسافرو جب ہمیں دھوپ کھاگئی
  • بول فنا کے لمحے، بول
    منزل ہے اب کتنے ہاتھ!
  • بول اے شامِ سفر، رنگ رہائی کیا ہے،
    دل کو رکنا ہے کہ تاروں کو ٹھہر جانا ہے!
  • آمیرے سینے پر سر رکھ اپنے کان سے سن پگلی
    میرے بھگوان بول رہے ہیں من مندر کی گھنٹی میں
  • دلی ہو کہ لاہور، کوئ فرق نہیں ہے
    سچ بول کے ہر شہر میں ایسے ہی رہو گے
  • بولے بول اس شوم بیداد کون
    جو ویرانہ پکڑیا چھوڑ آباد کوں
  • ہلنا جلنا بول اونوکا اپنی اچ نا بھا کیں
    ابک رتی کا کام نہیں رے اپنی اچہ نا ٹاکیں
  • گھرا بھی بہت جھونٹ نہ بول جوڑ
    جنگل دھرت آکاس تارے نہ توڑ
  • محی الدین ولی پیر کی بول آمنا
    سچے دستگیر کی سبوں کو پناہ

محاورات

  • (کا) طوطی بولنا
  • آسیب کا سر پر آ کر بولنا
  • آنکھوں سے قبول ہے
  • اب بول (اب بولو)
  • اپنی اپنی بولی (- بولیاں) بولنا
  • اپنی اپنی بولی بولنا
  • اپنی اپنی بولیاں بولنا
  • اپنی اپنی بولیاں سب بول کر اڑ جائینگے
  • ات کا بھلا نہ برسنا ات کی بھلی نہ دھوپ ات کا بھلا نہ بولنا ات کی بھلی نہ چوپ
  • ات کا بھلا نہ برسنا، ات کی بھلی نہ دھپ، ات کا بھلا نہ بولنا، ات کی بھلی نہ چپ

Related Words of "بول":