بوٹ کے معنی

بوٹ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ بُوٹ }

تفصیلات

iاصلاً انگریزی زبان کا لفظ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے۔ اردو میں انگریزی سے ماخوذ ہے اور اصلی معنی میں ہی اردو رسم الخط میں مستعمل ملتا ہے۔ ١٨٥٢ء میں "کلیات منیر" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["انگریزی جوتا جو ٹخنوں کے اُوپر جائے","اُنگلی کی چوڑائی","ایک قسم کا پردار کیڑا","چڑیا کا بے بال و پر بچّہ","گوشت کا بڑا ٹکڑا","گوشت کی بڑی بوٹی","گھاس کا ٹڈا","مٹی کا برتن جس میں گنگا جل لاتے ہیں","ولایتی مٹی کا وہ بڑا برتن جس میں عرق یا شراب رکھتے ہیں","کچے سبز چنے"]

Boot بُوٹ

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • جمع غیر ندائی : بُوٹوں[بُو + ٹوں (واؤ مجہول)]

بوٹ کے معنی

١ - انگریزی وضع کا جوتا۔

|بوٹ بھی ایڑی کے پاس سے نکلا ہوا تھا۔" (١٩٢٤ء، خونی بھید، ٨٥)

بوٹ english meaning

bootAn earthen vesselastrologybootiegreen gramladies sandallogicmenstruationshoe

شاعری

  • غل تھا یہاں پہاڑ بھی پانی کا بوٹ ہے
    موجد ہیں جس کے عقدہ کشا یہ وہ چوٹ ہے
  • نزیک لاکر سلادینگے کہوں گی ووئی یہ کیا ہے خوں
    بہانہ کرکڑوڑیاں کا بلالے بوٹ پھوڑوں گی
  • قائم یہی بوٹ اور موزا رکھیے
    دل کو مشتاق مس ڈسوزا رکھیے
  • بوٹ کی جو ڈالیاں آئی تھیں پائیں باغ سے
    سو گدھا بن کر چرے ہے یہ موا خوجا خبیث
  • ڈونیاں آئے وہاں چل کا کے چل
    بوٹ رنگن کے بھی آئے سب نکل
  • بوٹ ڈاسن نے بتایا میں نے اک مضموں لکھا
    ملک میں مضموں نہ پھیلا اور ڈاسن کا جوتا چل گیا
  • کھا گئی بوٹ چرا کے تو یہاں تک مارا
    سر پہ باندی کے مرے پانوں کا جوتا ٹوٹا

محاورات

  • آنکھ کا لہو کی بوٹی ہونا
  • آنکھوں کا لہو (کی بوٹی) ہوجانا
  • آنکھیں لہو کی بوٹیاں ہونا
  • اس کی بوٹی بوٹی پھڑکتی ہے
  • ایمان دار کھائے بوٹی بے ایمان کھائے روٹی
  • ایماندار کھائے بوٹی بے ایمان کھائے روٹی
  • ایک بوٹی سو کتے
  • بدن پر بوٹی چڑھنا
  • بدن پر بوٹی نہ آنا
  • بدن پر بوٹی نہ ہونا

Related Words of "بوٹ":