تاؤ کے معنی
تاؤ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ تا + او (و مجہول) }
تفصیلات
iسنسکرت زبان سے ماخوذ ہے۔ سنسکرت میں اصل لفظ |تاپہ| ہے اردو میں اصل معنی کے ساتھ عربی رسم الخط میں مستعمل ملتا ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٦١١ء کو قلی قطب شاہ کے کلیات میں مستعمل ملتا ہے۔, m["باپ کا بڑا بھائی","پیچ و تاب","تختہ کاغذ کا","تختۂ کاغذ","تیز آنچ","س۔ تاپ۔ گرمی","شان و شوکت","کسی دھات کو آگ میں پگھلانا","ہوشیار یا عقلمند شخص"]
اسم
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
تاؤ کے معنی
"پترے پر رکھ کر کوئلوں پر پکائے، تاؤ خوب ہونا چاہیے۔" (١٩٣٠ء، جامع الفنون، ٨٤:٢)
گھسیٹ ڈالے جو مہروار تاؤ ملے کہ ہاتھ پاؤں ان کے بھی ہیں گورے گورے سے (١٨١٨ء، انشا، کلیات، ١٧٤)
بھولے ہیں مگر او اپس سر کی کھاو کہ بد مغز ہو چپکے پکڑے ہیں تاو (١٦٦٥ء، علی نامہ)
سوبے سد ہو طوفاں کے ہاوسوں پڑیا یک جزیرے میں جاتا وسوں (١٦٢٥ء، سیف الملوک و بدیع الجمال، ١١٣)
تاؤ کے مترادف
بھیڑ, شان, طاقت, گرمی
آنچ, بدمعاش, بزرگ, بل, بڑا, تانگو, تیزی, جوش, چرخ, حدت, حرارت, خم, رفتار, زور, طاقت, غُصّہ, غضب, قوت, گرمی, مروڑ
تاؤ کے جملے اور مرکبات
تاؤ بھاؤ, تاؤ پیچ, تاؤ گھاؤ
تاؤ english meaning
heating (metals); hearfusion; prooftrialassay; passionwrathrage; strengthpower; speed; splendourdignity(dial.) uncle(dial.) uncle ; father|s elder brother [~تایا][~ تایا]assayfather|s elder brotherfoldHeatpassionpowerrollsheet of paperspeedsplendourtwist
شاعری
- انشا یہ روٹھ راٹھ ہے اک تاؤ بھاؤ کی
اس توڑ جوڑ کا نہ کبھی تار توڑیے - اس وقت تو پڑتا ہے غضب جان میں گھبراؤ
دل سینے میں بیکل ہو یہی کہتا ہے کھا تاؤ - یا خانہ جنگی لڑ کر کھایا بدن میں ٹانکا
موچھوں کو تاؤ دے کر سو دوت دات ہانکا - آگیا غصہ تو اس کا رنگ گہرا ہو گیا
تھا گلابی‘ تاؤ کھا کر اب سنہر اہو گیا - انشا یہ روٹھ راٹھ ہے اک تاؤ بھاؤ کی
اس توڑ جوڑ کا نہ کبھی تار توڑ لیے - خونزا ہمایوں کے ہے پاؤ میں
بیتھا بیگ دیگر نہ لیا تاؤ میں - ناچے ہے شیخ وجد میں کس تاؤ بھاؤ سے
اس خیز ریش دار کی ٹک شان دیکھنا - مری طرف سے بھی دو ہاتھ اے ترے صدقے
دھگڑ کا تاؤ خصم پر اُتارنے والے
محاورات
- آؤ دیکھا نہ تاؤ
- اتاؤلا سو باؤلا
- بابھن کے بابوا کہلے۔ ناں جات لیتاؤلے
- تاؤ پر تاؤ آنا
- تاؤ دینا
- تاؤ دیکھیں نہ بھاؤ
- تاؤ میں آنا
- تاؤ کھانا
- تاؤلا سو باؤلا دھیرا سو گھمبیرا
- تاول مت کر کارماں دھیرا دھیر بنا۔ تاتا بھوجن بالکے دیوت جیب جلا۔ تاولا دھنا مونجھ کی تانت۔ تاؤلا سوبؤلا