تعلی کے معنی

تعلی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ تَعَل + لی }

تفصیلات

iعربی زبان سے اسم مشتق ہے اردو میں ساخت اور معنی کے اعتبار سے بعینہ داخل ہوا۔ اردو میں سب سے پہلے ١٨١٠ء کو میر کے کلیات میں مستعمل ملتا ہے۔, m["بلند ہونا","خود ستائی","لاف و گزاف","لن ترانی"]

اسم

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )

تعلی کے معنی

١ - شیخی، لن ترانی، ڈھینگ۔

"ان ننھے ننھے ہاتھ پاؤں پر یہ تعلی۔" (١٨٩٢ء، خدائی فوجدار، ١٤٢:١)

٢ - برتری، بڑائی، بزرگی، ترقی۔

 کبھی مایہ نازو تعلی ہے کبھی مضطر دل کی تسلی ہے کبھی پرتو برق تجلی ہے کبھی جلوہ فراز عرش بریں (١٩١٣ء، نقوش مانی، ٦)

٣ - [ شاعری ] شاعر کا اپنے حق میں مبالغہ (خواہ ملیح ہو خواہ قبیح)، اپنی بڑائی جتانے کا عمل۔

"شاعر تو میں نہیں مگر "شعربند" ضرور ہے جب تعلی پر اتر آتا ہے تو میں ہوں یا مرزا سب بارہ پتھر باہر ہو جاتے ہیں۔" (١٩٤٧ء، فرحت، مضامین، ٣٤:٧)

تعلی کے مترادف

شیخی, ڈینگ, ترقی

برتری, بزرگی, بڑائی, ترقی, دون, شیخی, عَلَوَ, ڈینگ, ہانک

تعلی کے جملے اور مرکبات

تعلی باز

تعلی english meaning

becoming high or elevated; highnesseminence; exalting oneselfappearing conspicuous

شاعری

  • یہ شرافت یہ سیادت یہ تقدس یہ کمال
    یہ تنزہ یہ تعلی یہ تفوق ہے کہیں
  • یہ دود شمع دل راتوں کو لیتا ہے تعلی کی
    خجل کرتا ہے زلف حور کو بھی پیچ و خم میرا

محاورات

  • تعلی پر آنا۔ تعلی کی لینا
  • تعلیق میں رہنا
  • تعلیم پانا
  • تعلیم دینا
  • وضع نستعلیق ہونا

Related Words of "تعلی":