تیل کے معنی
تیل کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ تیل (ی مجہول) }
تفصیلات
iسنسکرت زبان سے اردو میں داخل ہوا۔ سب سے پہلے ١٥٧٢ء، کو "کلمۃ الحقائق" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["اصل میں وہ روغن جو تِلوں سے نکالا جائے","بعض چکنے پتوں میں سے دبا کر نکالا ہوا روغن جیسے یوکلپٹس کا تیل","روغنِ تلخ","روغن جو جانوروں کی چربی پگھلا کر نکالا جائے","روغنِ سیاہ","زنانی پوشاک جس میں اوڑھنی انگیا اور لہنگا شمار ہوتا ہے","مجازاً روغن","مٹی کا تیل","وہ سیال مادہ جو پودوں کے بیجوں سے دبا کر نکالا جاتا ہے اور چکنا ہوتا ہے","کئی کیمیائی مرکبات کو بھی تیل کہتے ہیں جیسے تیل کار بالک"]
اسم
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
اقسام اسم
- جمع غیر ندائی : تیلوں[تے + لوں (و مجہول)]
تیل کے معنی
".روغن بید سادہ، روغن کدو اور ان ہی تیلوں کا ناک میں سقوط کریں۔" (١٩٣٦ء، شرح اسباب، ١٣٩:٢)
میں منکر نہیں ریل اور تیل کا کہ اچھے ہیں یہ سب تمدن کے کھیل (١٩٢٥ء، بہارستان، ٦٢٩)
"پاجامہ ہے وہ چکٹ، کرتا ہے وچوہا، دوپٹہ ہے وہ تیل کبھی ننگے سر اور کبھی ننگے پیر۔" (١٨٩٥ء، حیات صالحہ، ١٢٢)
تیل کے جملے اور مرکبات
تیل والے شیل, تیل و عطر, تیل پھل, تیل کا کپا, تیل کا کنواں, تیل کش, تیل کی کان, تیل مالش, تیل بان, تیل پائی
تیل english meaning
expressed oil (prepared from sesamemustard-seed); gum; a suit of female|s clothesthe three articles of a woman|s dressmode of livingOilstate of circumstancesto acquire by inheritance
شاعری
- سب ہی جگ ملیا رام انمیل ہے
بلے موم آتش کنے تیل ہے - جو پارے کے طوفاں سوں کھلبلاے
سو پاتیل میں تیل تیوں سلسلاے - لاترے سر میں تیل ڈالوں میں
گوندہ کر بال چوٹی کردوں میں - کہنے لگے بس عرق عرق ہو کے وہیں
ٹک تیل تو دیکھ اور تیل کی دھار - غیر کیونکر نہ جلے جب کہوں ایسی بھبتی
آدمی کاہے کو ہے تیل کا کیا کہیئے - نئی روشنی کا ہوا تیل کم
حکومت نے اس سے کیا میل کم - جب۔ ۔ ۔ سروں میں تیل اور پھلیل ڈالیں
اور کنگھی چوٹی کر کر ہم سے جھمیل ڈالیں - اسباب سوں دنیا کے بے غرض ہوں سدا میں
بن تیل ہور بتی ہے روشن چراغ میرا - تاثیر میں مفید بنولے کا تیل تھا
خوشبو میں بھی اب اس کو لونڈر بنا دید - تیل کی کپی ایک لے بھاگا
ایک چکنے گھڑے سے جا لاگا
محاورات
- آدھا پانی آدھا تیل
- آگ پر تیل ٹپکانا یا ڈالنا
- آگ پر تیل ڈالنا (یا چھڑکنا)
- آگ میں تیل ڈالنا
- آنتا تیتا دانتا نون پیٹ بھرن کو تین ہی کون آنکھیں پانی کانے تیل۔ کہے گھاگ بیداﺋﮯ کھیل
- آنکھوں میں تیل لگانا
- آنکھوں کا تیل نکالنا
- ابھی تیل دیکھو تیل کی دھار دیکھو
- ادھی کے واسطے پیسے کا تیل جلاتے ہیں
- ادھی کے واسطے پیسے کا تیل جلانا