ثبت کے معنی

ثبت کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ ثَبْت }قیام، پائیداری

تفصیلات

iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں عربی سے ماخوذ ہے اور اصلی حالت اور اصلی معنی میں ہی بطور اسم صفت مستعمل ہے ١٧٩٥ء میں قائم کے "کلیات" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["پکّا ہونا","تحریر کرنا","دستخط کرنا /مہُر لگانا","نقش کردہ","نقش کرنا","کسی دستاویز پر مہُر لگانا"],

ثبت ثَبْت

اسم

صفت ذاتی ( واحد ), اسم

اقسام اسم

  • جمع استثنائی : ثُبُوت[ثُبُوت]
  • لڑکی

ثبت کے معنی

١ - مندرج، لکھا ہوا، ضبط تحریر میں لایا ہوا، تحریر کیا ہوا۔

"جو فضیلت ان کو حاصل ہے وہ ہمیشہ جریدۂ قومی پر ثبت رہے گی" (١٩٠٧ء، محسن الملک، مکاتیب، ١)

٢ - نقوش، کندہ، مہر لگا، کندہ کیا ہوا۔

"رموز لوح دل کے سوا کسی اور چیز پر ثبت کیے جائیں" (١٩٢٦ء، شرر، مضامین، ٧٣:٣)

٣ - دستاویز میں ہجت کے طور پر موجود، لگا ہوا، نمایاں (مہر، دستخط وغیرہ کے ساتھ)۔

"جناب من! ڈرافٹ تعدادی . بعد ثبت دستخط کے خدمت شریف میں بھیجتا ہوں" (١٩١٤ء، حالی مکتوبات، ٢٤:١)

ثبت نوید، ثبت ظہیر، ثبت سعید

ثبت کے مترادف

منقوش

بھیڑ, پائیداری, تحریر, ترقیم, ثَبَتَ, دوام, قیام, لگانا, لکھنا, مضبوطی, منقوش, مہر, مُہر, نقش, نوشت, نوشتہ, نکاشتہ, ٹہراؤ, ہجوم

ثبت کے جملے اور مرکبات

ثبت شدہ

ثبت english meaning

abodeaffixingidolators temple without any idol in itpermanenceplace [S]shrinestabilitywritingSabet

شاعری

  • خُدا اور خلقِ خُدا

    یہ خلقِ خُدا جو بکھرے ہُوئے
    بے نام و نشاں پتّوں کی طرح
    بے چین ہَوا کے رَستے میں گھبرائی ہوئی سی پھرتی ہے
    آنکھوں میں شکستہ خواب لیے
    سینے میں دلِ بیتاب لیے
    ہونٹوں میں کراہیں ضبط کیے
    ماتھے کے دریدہ صفحے پر
    اِک مہرِ ندامت ثبت کیے ٹھکرائی ہوئی سی پھرتی ہے
    اے اہلِ چشم اے اہلِ جفا!
    یہ طبل و علم یہ تاج و کُلاہ و تختِ شہی
    اس وقت تمہارے ساتھ سہی
    تاریخ مگر یہ کہتی ہے
    اسی خلقِ خدا کے ملبے سے اِک گُونج کہیں سے اُٹھتی ہے
    یہ دھرتی کروٹ لیتی ہے اور منظر بدلے جاتے ہیں
    یہ طبل و عَلم ‘ یہ تختِ شہی‘ سب خلقِ خدا کے ملبے کا
    اِک حصّہ بنتے جاتے ہیں
    ہر راج محل کے پہلو میں اِک رستہ ایسا ہوتا ہے
    مقتل کی طرف جو کھُلتا ہے اور بِن بتلائے آتا ہے
    تختوں کو خالی کرتا ہے اور قبریں بھرتا جاتا ہے
  • تھے ثبت حکمِ ہجر پر اُس کے بھی دستخط
    تقرید ہی کا لکھا ہُوا فیصلہ نہ تھا
  • چار آئینے پر ثبت حفاظت کی دعا ہے
    کہیے جو دعاؤں کا حصار ان کو بجا ہے

محاورات

  • مہر ثبت کرنا
  • مہر ثبت ہونا

Related Words of "ثبت":