ح کے معنی

ح کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ حے }

تفصیلات

iعربی کا حرف ہے جو براہ فارسی اردو میں داخل ہوا۔ ١٨٧٥ء کو "رباعیات دبیر" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["ہائے حطّی","تلفظ حے۔ عربی میں حا۔ اردو کا نواں عربی کا چھٹا فارسی کا آٹھواں حرف ہے۔ ہندی میں یہ حرف نہیں ہے۔ ہ کے نیچے نقطہ دینے سے بنالیتے ہیں۔ اسے حاء حطی یا مہملہ بھی کہتے ہیں۔ ابجد میں اس کے ٨ عدد مقرر ہیں۔ اصل میں یہ فارسی میں بھی نہیں عربی سے لیا گیا ہے اور عموماً عربی الفاظ ہی میں استعمال ہوتا ہے۔ علم نجوم میں برج کمان کو ظاہر کرتا ہے اور شاہی احکامات میں الفاظ حضور نویس کا مخفف تھا جس کا کام شاہی احکامات پر دستخط کرنا تھا۔ اس کی آواز ہ کی طرح ہے مگر حلق میں سے نکلتی ہے","حساب جمل میں اس کے آٹھ عدد فرض کئے گئے ہیں","عربی کا چھٹا فارسی آٹھواں اردو کا نواں حرف","عربی کا چھٹا فارسی آٹھواں اردو کا نواں حرف ہائے حطّی"]

اسم

حرف تہجی

ح کے معنی

١ - بہ اعتبار اصوات اردو کا پندرھواں، عربی حروف تہجی کا چھٹا اور فارسی کا آٹھواں حرف جو عربی سے براہ فارسی اردو میں داخل ہوا، اسے حا نے حطی، حاے مہملہ، حاے غیر منقوطہ اور بڑی حے بھی کہتے ہیں۔ اس کا شمار حروف حلقیہ میں ہوتا ہے کہ اس کا صحیح مخرج حلق کی جڑ سے ہے۔ عربی و فارسی میں حا اور اردو میں حے، تلفظ کرتے ہیں۔ ابجد کی ترتیب میں آٹھواں حرف ہے جمل کے حساب سے اس کی قیمت آٹھ ہوتی ہے۔ عمومات عربی الاصل الفاظ میں آتا ہے، یہ حری صحیح (ممتہ) ہے اور کسی حرف علت (معوتہ) کے ساتھ مل کر آواز دیتا ہے۔ عربی حروف کی تقسیم کے مطابق یہ قمری حروف میں شامل ہے یعن اگر اس سے پہلے "ال" آئے تو لام اپنی آواز دیتا ہے، مثلاً: الحاکم، علم نجوم میں برج قوس کی علامت ہے خ اور ہ کے بدل کے طور پر بھی آتا ہے۔ ریاضی و سائنس کی ترقیمات میں یونانی بڑے حرف H (Eta) کا بدل قرار دیا گیا۔ انگریزی میں H اس کی نمائندگی کرتا ہے۔ گا ہے H کے نیچے نقطہ لگا کر بھی اسے ظاہر کرتے ہیں۔

"جلیل مانک پوری نے لغت تذکیر و تانیث میں امیر مینائی کے حوالے سے ب اور اس کے ہم آواز حرفوں کو مؤنث بتایا ہے۔ اس لحاظ سے ب، بھ . ح ، خ . اور ی مؤنث ہیں۔" (١٩٧٧ء، اردو املا اور رسم الخط، ١٥)

ح english meaning

the ninth letter of the Urdu alphabet (the sixth of the Arabicwhence it is taken)called hae-mah mala and hae-huttithe ha which occurs in the word huti of the abjad. Its sound is an aspiration much strongerand formed deeper in the fancesthan that of h. it occurs only in Arabic words or in secondary formations from Arabic only in Arabic words. In the abjad it has the numerical value eight; in astronomical tables it denotes the sign Sagittarius; and in royal grants.

محاورات

  • ‌چور کا کوئی حمایتی نہیں
  • ‌کوفتہ ‌رانان ‌نہی ‌(حلوائے ‌بے ‌دو ‌دست) ‌کوفتہ ‌است
  • (احسان) کا چھپر سر پر رکھنا
  • (پر) تفوق حاصل ہونا
  • (کا) قرب حاصل کرنا
  • (کا) قرب حاصل ہونا
  • آئینہ میں اپنا حال تو دیکھو
  • آئے حواس جانا یا کھونا
  • آب حیواں دردن تاریکی است
  • آب و دانہ حرام کردینا یا کرنا

Related Words of "ح":