حجت کے معنی
حجت کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ حُج + جَت }
تفصیلات
iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں عربی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٦٣٥ء کو "تحفۃ المومینین" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["(حَجَّ ۔ بحث میں غالب آنا)","بک بک","پس و پیش","جھائیں جھائیں","جھک جھک","چون و چرا","زغ زغ","قیل و قال","لیت و لعل","کائیں کائیں"]
حجج حُجَّت
اسم
اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
اقسام اسم
- جمع : حُجَّتیں[حُج + جَتیں (ی مجہول)]
- جمع غیر ندائی : حُجَّتوں[حُج + جَتوں (و مجہول)]
حجت کے معنی
"قرابادین Grabadin سینکڑوں سال تک تمام یورپ میں حجت مانی جاتی رہی۔" (١٩٦٧ء، اردو دائرہ معارف اسلامیہ، ٢٠:٣)
"تم سے اور پنڈت موتی لال نہرو سے جو حجت ہوئی وہ میری شامت کہ میں نے اخبار کےکاغذت میں دیکھ لی۔" (١٩٢٥ء، اودھ پنچ، لکھنؤ، ١٠، ٦:١١)
"حجت وہ معلومات تصدیقیہ ہیں جن سے مجہولات تصدیقیہ حاصل ہوں۔" (١٩٢٣ء، المنطق، ٣)
"میں نے فوراً ایک نفیس اور عمدہ پوشاک فریدی اور سیدھا حمام کی طرف چلا جہاں میں نے ساری ضروریات اور پاکی کی حجتوں کو پورا کیا . اعلٰی درجے کے آدمی کی طرح اپنی تزئین کی۔" (١٨٩١ء، قصہ حاجی بابا اصفہانی، ٥٠٦)
حجت کے مترادف
احتجاج, بحث, دلیل, عذر, سند, تکرار
اعتراض, بحث, برہان, بُرہان, بکھیڑا, تکرار, ثبوت, جگھڑا, جھگڑا, جھنجھٹ, حیلہ, خرخشہ, دلیل, سند, عذر, وجہ, ٹنٹا
حجت کے جملے اور مرکبات
حجت لا طائل, حجت محکم, حجت موجہ, حجت استوار, حجت اللہ, حجت باز, حجت بالغہ, حجت قاطع, حجت گویا
حجت english meaning
argumentpleaallegation; proofreason; objectionpretextexcuse; disputationcontentionaltercation.
شاعری
- بات کیا چاہیے جب مفت کی حجت ٹھہری
اس گنہ پر مجھے مارا کہ گنہ گار نہ تھا - یہاں بھی تو حاضر میں حجت نہےں
یہ دل ہو جو حضرت سلامت پسند - گر مکرر عرض کرتے ہیں تو کہتے ہیں وہ شوخ
ہم سے لیتے ہو میاں تکرار و حجت تا بکے - ماہ کو دیکھ کے معراج کی حجت ہے تمام
صاف نقش سم رہوار محمد دیکھا - ہوں ظہوری کے مقابل میں خفائی غالب
میرے دعوے پہ یہ حجت ہے کہ مشہور نہیں - یہ زاہد و راشد ہے یہی بر و تقی ہے
یہ سبط ہے سید ہے یہ حجت ہے زکی ہے - ہمہ اوست سوں خوشی خوشالی ہمہ ازوست ماں لذت
حاکم مانے سو حکم مانے کیسا جھگڑا حجت - بگڑتی ہے جس وقت ظالم کی نیت
نہیں کام آتی دلیل اور حجت - روح میرا ہے اولیں مخلوق
قول ان کا ہے حجت موثوق - یہ زاہد و راشد ہے یہی برو تقی ہے
یہ سبط ہے سید ہے‘ یہ حجت ہے زکی ہے
محاورات
- حاضر میں حجت نہیں غیب کی تلاش نہیں
- حاضر میں حجت نہیں غیر حاضر کی تلاش نہیں
- حجت کرنا
- حکمت چیں حجت بنگالہ