حقیر کے معنی

حقیر کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ حَقِیر }

تفصیلات

iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم صفت ہے اردو میں عربی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم صفت مستعمل ہے۔ ١٩٠٦ء کو "دائروں میں دائرے" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["قابل نفرت ہونا","(حَقَر ۔ قابل نفرت ہونا)","بے قدر"]

حقر حَقِیر

اسم

صفت ذاتی ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • جمع غیر ندائی : حَقِیروں[حَقی + روں (واؤ مجہول)]

حقیر کے معنی

١ - مبتذل، ذلیل، خوار، اوچھا۔

"اس کی نظر میں میرا پیشہ حقیر ہے" (١٩٨٠ء، دائروں میں دائرے، ٥٠)

٢ - ادنٰی، معمولی، غیر اہم، بے مایہ، بے قدرو قیمت۔

"تو ایک شکست خوردہ ملک کے حقیر کیڑے سے اپنے آپ کو کمینہ کہلوا رہا ہے" (١٩٨٣ء، سفر مینا، ٩)

٣ - دبلا، لاغر، غیر پسندیدہ، برا۔

"حقیر صورت شخص کو جو بچپن کے خلاف اب نہایت کم رو واقع ہوا تھا . کچھ بھی وقعت نہیں قائم ہو سکتی تھی" (١٩٢٦ء، شرر، مضامین، ٣٨:٣)

٤ - کمۂ انکسار (جو بطور عجزو انکسار متکلم خود اپنے لیے بجائے الفاظ "میں" "میرے" "مجھ" کے استعمال کرتا ہے)۔

"اس کمترین بندۂ خدا، حقیر پُر تقصیر کو یہ سعادت نصیب ہوئی" (١٩٥٤ء، گوندنی والا تکیہ، ٦٥)

٥ - بہت ہی کم، تھوڑی (مقدار یا تعداد)۔

"ہندوستان میں اتنی حقیر مقدار بھی گنتی کے چند ہی بچوں کو نصیب ہو سکتی ہے" (١٩٤١ء، ہماری غذا، ٨٧)

حقیر کے مترادف

ذلیل, سوقیانہ, چھوٹا, رذیل, خاک سار, محقر

ادنٰے, اوچھا, پتلا, چھوٹا, خفیف, خوار, دبلا, ذلیل, رذیل, سبک, سفلہ, لاغر, نحیف, کمینہ, ہیچ

حقیر english meaning

abjectbasecontemptiblecontemptible ; despicabledespicabledischargedistancemake carefreemeanmean ; basepettysparevile

شاعری

  • نہیں آتے کسو کی آنکھوں میں!
    ہو کے عاشق بہت حقیر ہوئے
  • نہیں آتے کسی کی آنکھوں میں
    ہوکے عاشق بہت حقیر ہوئے
  • نہیں آتے کسو کی آنکھوں میں
    ہوکے عاشق بہت حقیر ہوئے
  • بد ذات ہے شقی ہے حقیر وذلیل ہے
    نظروں میں ہے حجاب نہ آنکھوں میں سیل ہے
  • چاہیے اشراف جو مفلس ہو مجلس میں نہ جائے
    گوکہ وہ دبلا نہ ہو پر پوجھتے ہیں سب حقیر
  • نہیں آتے کسو کی آنکھوں میں
    ہوکے عاشق بہت حقیر ہوئے
  • حقیر جاہ و حشم کے حصول کے بدلے
    دل و دماغ دیئے ہیں ضمیر بیچاہے

محاورات

  • آنکھوں میں حقیر کردینا
  • آنکھوں میں حقیر کردینا (متعدی) ہونا
  • آنکھوں میں حقیر ہونا
  • حقیر جاننا
  • دشمن دتواں حقیر و بیچارہ شمرد

Related Words of "حقیر":