حقیقی کے معنی

حقیقی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ حَقی + قی }

تفصیلات

iعربی زبان سے ماخوذ اسم |حقیقت| کے ساتھ |ی| لاحقۂ نسبت لگانے سے |حقیقی| بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٦١١ء کو "کلیات قلی قطب شاہ" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["بے میل","غیر مصنوعی","نفس الامری"]

حقیقت حَقِیقی

اسم

صفت نسبتی ( واحد )

حقیقی کے معنی

١ - اصلی، حقیقت پر مبنی، واقعی۔

"خرگوش میں کل بارہ پسلیاں ہوتی ہیں اگلی سات کو حقیقی پسلیاں کہا جاتا ہے۔" (١٩٨٢ء، میمیلیا، ١٢)

٢ - اصلی، باطنی۔

"کون سا لفظ حقیقی معنی میں مستعمل ہے اور کونسا مجازی معنی ہیں۔" (١٩٢٥ء، فضائل اسلام، ١٠)

٣ - سگا، سگی، اپنا، اپنی۔

"جو اپنے حقیقی رشتہ داروں کے دکھ درد میں شریک ہونا تو درکنار ہاتھ تک نہ بٹائے۔" (١٩٣٦ء، راشدالخیری، نالہ زار، ٢٣)

حقیقی کے مترادف

اصلی, ذاتی, کھرا, واقعی

اپنا, اپنی, اصلی, بلاآمیزش, خالص, درست, ذاتی, سچا, سگا, سگی, صاف, صحیح, نرا, نرمل, واقعی, کھرا, یگانہ

حقیقی english meaning

actualfactualownrealsanguinetrue

شاعری

  • حقیقی پیاسوں مجازی سیتیں
    جو نسبت کرے گا تو پاوے عطاب (کذا)
  • تشریک ہے تعطیل سے بے زار ہو زنہار
    توحید حقیقی سے ہو خوشنود ہمیشہ
  • تشریک ہے تعطیل سے بیزار ہو زنہار
    توحید حقیقی سے ہو خوشنود ہمیشہ
  • حقیقی پیاسوں مجازی سیتیں
    جو نسبت کرے گا تو پاوے عطاب( عتاب)
  • شغل بہتر ہے عشق بازی کا
    کیا حقیقی و کیا مجازی کا
  • پھر حقیقی باپ سے جا کر ملا
    اس مجازی کا کیا اس سے گلا
  • وہ بولیں میں کیا قابل خدمت نہیں جانی
    ہاں ہوتی خدیجہ جو حقیقی تری نانی
  • علم حقیقی علم مجازی تیرے حلول ساری و طاری
    اصل مبانی‘ نقل معانی‘ قل کو تیرے عیش مہیا
  • عینیت غریت حقیقی کو
    یا اول بعد بول بخ بخ
  • مجھے بولیا کہ گر عاشق حقیقی سوں توں واقف نئیں
    تو بہتر یوں ہے جا دامن پکڑ عشق مجازی کا

محاورات

  • برادر حقیقی دشمن مادر زاد ہے
  • شغل ‌بہتر ‌ہے ‌عشق ‌بازی ‌کا۔ ‌کیا ‌حقیقی ‌و ‌کیا ‌مجازی ‌کا
  • عشق مجازی ‌سے ‌عشق ‌حقیقی ‌حاصل ‌ہوتا ‌ہے

Related Words of "حقیقی":