خالہ کے معنی
خالہ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ خا + لَہ }
تفصیلات
iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے اسم |خال| کے ساتھ |ہ| بطور لاحقۂ تانیث لگانے سے |خالہ| بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٦٠ء کو "مثنوی بحرمختلف" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["اخت الُامّ","اُختِ مادر","خواہر مادر","ماں سی","ماں کی بہن"]
خیل خالَہ
اسم
اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
اقسام اسم
- جنسِ مخالف : خالُو[خا + لُو]
- جمع : خالائِیں[خا + لا + ایں (ی مجہول)]
- جمع غیر ندائی : خالاؤں[خا + لا + اوں (و مجہول)]
خالہ کے معنی
١ - ماں کی بہن، ماسی۔
"خالہ صاحب ان سے پیچھا چھڑانا آسان کام نہیں۔" (١٩٥٨ء، خالہ اپوا کے نام، ٢٣)
خالہ کے مترادف
آنٹی, ماسی
آنٹی, ماسی, موسی, مَوسی
خالہ کے جملے اور مرکبات
خالہ زاد
خالہ english meaning
Maternal auntmother|s sister
شاعری
- مثل مشہور ہے خالہ کا گھر نہیں ہے
ستم ہے ظلم ہے جور و جفا ہے - بیت کہنا چاہتا ہے سو ہنر
شاعری سمجھا تھا کیا خالہ کا گھر - بھانجا اس کا جوانی سے ہے اب گدرایا
جس کی خالہ تھی پھرے گلیوں میں پھاڑے خشتک
محاورات
- اوڑھنی چادر ہوئی برابر میں بھی شاہ کی خالہ ہوں
- اوڑھی چادر ہوئی برابر، میں بھی شاہ کی خالہ ہوں
- جان نہ پہچان (بڑی خالہ) خالہ بڑی سلام
- جانے نہ جانے میں بھی نوشہ کی خالہ
- خالہ جی کا (باڑا) گھر نہیں (ہے)
- خالہ جی کا گھر
- خالہ جی کا گھر نہیں (ہے)
- خالہ چاندنی کا کنبہ
- خالہ خلخلی دال پکاوے ڈھلڈھلی
- خالہ کا دم اور کواڑ کی جوڑی