خفی کے معنی

خفی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ خَفی }

تفصیلات

iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم صفت ہے اردو میں اصل معنی اور حالت میں بطور صفت مستعمل ہے ١٧٠٠ میں "من لگن" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["باریک خط","باریک خط کی لکھائی","جلی کا نقیض","مہین خط"]

خفی خَفی

اسم

صفت ذاتی ( واحد )

خفی کے معنی

١ - پوشیدہ، پنہاں، چھپا ہوا۔

"ماڑی گمبند. کا خفی صحن تقریباً پانچ سو مربع میل کا رقبہ گھیرے ہوئے ہے۔" (١٩٧٧ء، معاشی جغرافیہ پاکستان ١٩٥)

٢ - در پردہ۔

 سناتی کبھی اپنی آواز کو جاتی خفی ناز و انداز کو (١٨٠٢ء، بہار دانش، لچش، ١٠)

٣ - باریک، مہین قلم کحی نوک جس سے حرف کے باریک حصے لکھے جاتے ہیں، نیز اس قلم کو کہتے ہیں جس کی نوک باریک ہو۔

"بہ نسبت نوک یمین کے جس کو جلی اور انسی کہتے ہیں نوجک بسار جس کو خفی اور وحشی کہتے ہیں اور اس سے باریک حصے حرف کے لکھے جاتے ہیں مضبوط ہو۔" (١٩٠٣ء، نظم پروین، ١٦)

٤ - بلند کی ضد، آہستہ (آواز)۔

"بتاؤ کہ میں ندائے خفی سے پکاروں یا صدائے جہر لگاؤں۔" (١٩١١ء، سوانح عمری خواجہ حسن نظامی، ٩٥)

٥ - باریک نوک کے قلم سے لکھا ہوا (خط یا عبارت)۔

 نعرے فلک شگاف ہیں دعوے بلند بانگ عنواں جلی جلی ہیں عبارت خفی خفی (١٩٨١ء، مضراب ور باب، ٢٥١)

٦ - صفت باری تعالٰی۔

 قدیر و قوی و دود و ولی خفی و خفی لاتراہ العیون (١٩٢٩ء، مزمور میر مغنی، ٥٧)

٧ - [ تصوف ] ایک لطیفہ کا نام جو انسان کے بدن میں روح کے بعد ودیت رکھا گیا ہے اور اسی کی وجہ سے فیض الٰہی کا اضافہ روح پر ہوتا ہے۔

"انسان کے بدن میں چھے لطیفے عالم غیب کے و دیعت رکھے گیے ہیں ان میں سے ہر ایک کا معاملہ جداگانہ ہے. ان لطیفوں کے نام حسب ذیل ہیں، نفس، قلب، روح، بسر، خفی، اخفی۔" (١٩٢١ء، مناقب الحسن رسول نما، ٣٢٤)

خفی کے مترادف

پنہاں, پوشیدہ, مستور

الوپ, باریک, پنہاں, پوشیدہ, مخفی, مستور, مکتوم, مہین, نہاں, نہفتہ

خفی کے جملے اور مرکبات

خفی شعور

خفی english meaning

concealedmove about coquestishlythin

شاعری

  • اوتخم راز حق خفی جب نے نکل بالا ہوا
    تب تے صفت کی لے ہوا پھل پھول کا ڈالا ہوا
  • تیرے لب یاقوت اپر خط خفی دیکھ اے نو خط ریحان
    خطاط جہاں نسخ کیا خط جلی کوں کیوں ہے تو غباری
  • تیرے لب یا قوت اپر خط خفی دیکھ اے نو خبط ریحاں
    خطاط جہاں نسخ کیا خط جلی کوں کیوں ہے تو غباری
  • سناتی کبھی اپنی آواز کو
    جاتی خفی ناز و انداز کو
  • ہم نے تحریر وفا پڑھ کے سنائی ان کو
    کہ ذا خط جو خفی تھا تو وہ خود پڑھ نہ سکے
  • یا خفی یا لطیف یا شاہد
    یا رضی یا نصیر یا حافظ
  • قدیر و قوی و دود و ولی
    خفی و خفی لا تراہ العیون
  • اے دبیر اشک سے اب نامۂ اعمال ہے صاف
    کہہ یہ خالق سے کہ اے رب خفی الا لطاف
  • مکھ دیکھ تو اپنی آنکھ کو کھول
    یعنی کہ خفی کی جھانکہ کو کھول
  • از غایت ظہور نہاں ہے نہ آشکار
    وز شدت بروز خفی ہے نہ آشکار

محاورات

  • آفتاب مخفی ہونا
  • آنکھوں سے مخفی ہونا
  • تخفیف میں آنا
  • تخفیف میں لانا
  • تخفیف میں ہونا
  • تخفیف کا قلم جاری کرنا
  • تخفیف کرنا
  • صندوق سینہ میں مخفی رکھنا
  • مرض میں تخفیف ہونا

Related Words of "خفی":