خود کے معنی
خود کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ خُد (واؤ معدولہ) }
تفصیلات
iفارسی زبان سے ماخوذ ہے۔ اوستائی میں |خوت| قدیم فارسی میں |ہو| سنسکرت میں |سوتس| اس کے مترادف مستعمل ملتے ہیں ممکن ہے وہاں سے اردو میں داخل ہوا ہو لیکن اغلب امکان یہی ہے کہ فارسی سے اردو میں آیا۔ اردو میں بطور ضمیر، متعلق فعل اور صفت مستعمل ہے ١٥٠٣ء، کو "نوسرہار (اردو ادب)" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["آہنی ٹوپی","اپنا آپ","اپنے آپ","بذاتِ خاص","خوبصورت لڑکی","دیکھئے: خوید","فولادی ٹوپ","لوہے کی ٹوپی جو لڑائی میں پہنتے ہیں","میں، تم، وہ کے ساتھ برائے تاکید","نج کا"]
اسم
ضمیر شخصی ( واحد ), صفت ذاتی ( واحد ), متعلق فعل
خود کے معنی
["\"یقین کیجیے کہ مجھے یہ افسوس ناک باتیں بیان کر کے خود بڑی کوفت اور اذیت کا سامنا کرنا پڑا ہے۔\" (١٩٨٣ء، برش قلم، ٢٣١)"]
["\"اس سے بہتر بیان حسن نسواں کے بلند معیار . خود شاستروں میں موجود نہ ہو گا۔\" (١٩٣٩ء، افسانۂ پدمنی، ٣٢)"]
[" قاتل میں یہ بھری تھی ہوا میرے قتل کی خود آستین چڑھ گئی دامن سمٹ گیا (١٨٣٦ء، ریاض البحر، ٣٠)"]
خود کے جملے اور مرکبات
خود آرائی, خود کش, خودکشی, خود آموز, خود آگاہی, خود انکاری, خود ارادی, خود اعتمادی, خود آرا, خود پسندی, خود بین, خودبخود, خود پرست, خودکلامی, خودکفیل, خود دار, خود نوشت, خود مختار, خود نمائی, خود ساختہ, خود سر, خود غرض, خود سوزی, خود فریبی, خود کار, خود نویس, خود ملامتی, خود نظری, خودنگر, خود نگری, خود نمائشی, خود نوشتہ, خود گزینی, خود گم, خود محوری, خودمختار, خودمختاری, خود مطلب, خود کفالت, خود کفالتی, خود گزشتہ, خود گری, خود گزاری, خود گزیدہ, خود کار نظام, خود کاشت, خود کاشتہ, خود کافی, خود کردہ, خود فکری, خود فگن, خود قنائیت, خود قطعائی, خودکار اعمال, خودکار تحریر, خود طلبی, خود غرضانہ, خود غلط, خود فراموش, خودفروش, خود فروشی, خود شعوری, خود شکن, خود شناس, خود شناسا, خود شناسی, خود ضبطی, خودستائی, خود سرائی, خود سرزنشی, خود سرشت, خود سری, خود سمند, خود روی, خود زدہ, خود زوجیت, خود زیرگی, خود سپاری, خودستا, خود رنگ, خود رو, خود روانی, خود روشن, خود زائی, خود رائے, خود رحمی, خود رخصتی, خود رسمی, خود رفتگی, خود رفتہ, خود خو, خود خواندہ, خود خیز, خود داب, خودداری, خود رائی, خود حرکتی, خود حساب, خود حسابی, خود حسائیہ, خود حفاظتی, خود حکم, خود توثیقی, خود ثنا, خود جفتی, خود جوازی, خود حاکمی, خود تردد, خود ترسی, خود ترغیبی, خود تقسیم, خود تلمیحی, خود تنویم, خود پروری, خود پسند, خودپوشی, خود پیرائی, خود تراحمی, خود تراشی, خود بینی, خود پذیرائی, خود پرستی, خود پرکھ, خود پرور, خود پروردہ, خود باثمر, خود باختگی, خود بارور, خود باش, خودباف, خود بچاؤ, خود آشنا, خود آگاہ, خود آموزی, خود اختیاری, خود ادراکی, خود اذیتی, خود ارادیت, خود سپہ, خود استحقاقی, خود اطمینانی, خود اظہاری, خود اقتداری, خود امارت, خود انفرادیت, خود آخذہ, خود احتسابی, خود اختیار, خود آگہی, خود بدولت, خودبیں, خود ترحمی, خود حرکی, خودسپردگی, خود سے, خود شہوانی, خود فراموشی
خود english meaning
(one|s) selfa durg used at cure for colicbe dupedbe gulledbe taken incontortiongripe-cure beansknotscrewsmall roll of grime, dough, etc. rubbed off palmtwist
شاعری
- نیکنامی و تفاوت کو دُعا جلد کہو
دیں و دل پیشکش سادہ خود کام کرو - پہلے پہل کا عشق ابھی یاد ہے فراز
دل خود یہ چاہتا تھا کہ رسوائیاں بھی ہوں - چاند ستاروں سے کیا پوچھوں‘ کب دن میرے پھرتے ہیں
وہ تو بچارے خود ہیں بھکاری‘ ڈیرے ڈیرے پھرتے ہیں - حسنِ بے پروا کو خود بین و خود آرا کردیا
کیا کیا میں نے کہ اظہارِ تمنّا کردیا - زمانہ ہنستا رہا میری خود کلامی پر
ترے خیال سے مصروفِ گفتگو میں تھا - طبیعت عشق کی خود دار بھی ہے
ادھر نازک مزاجِ یار بھی ہے - ظالم کی آنکھ ظلم کی جب خود دہائی دے
کس دل سے پھر بھلا کوئی اپنی صفائی دے - عشق جب زمزمہ پیرا ہوگا
حُسن خود محوِ تماشا ہوگا - فراز ظلم ہے اتنی خود اعتمادی بھی
کہ رات بھی تھی اندھیری‘ چراغ بھی نہ لیا - کیا گزرتی ہے بھری دنیا میں تنہا شخص پر
ایک لمحے کے لئے خود سے بچھڑ کر سوچنا
محاورات
- آنچہ بر خود نہ پسندی بردیگراں مپسند
- اپنے پانو (پر) آپ یا خود کلہاڑی مارنا
- اپنے پانو پر آپ (خود) تیشہ مارنا
- از خود رفتگی
- از خود رفتہ
- از خود فراموش
- ازخود رفتہ
- اوروں کو نصیحت (اپنے تئیں) خود میاں فضیحت
- ایاز قدر خود بشناس
- ایاز قدرے خود بشاش