درشن کے معنی

درشن کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ دَر + شَن }

تفصیلات

iاصلاً سنسکرت زبان کا لفظ ہے اردو میں اپنے اصل معنی اور حالت کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٦١١ء سے "کلیات قلی قطب شاہ" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["امر قیاسی یا رائے جو کسی سلسلے یا کتاب میں ظاہر کی جائے","بت کے سامنے پوجا کرنا","تیرتھ یاترہ","خیالی یا وہمی چیز","دیدار کرنا","سوچ بچار","ظاہر داری","مشاہدہ کرنا","نظارہ کرنا","ہندوؤں کے چھ شاستروں میں سے کوئی ایک شاستر جو یہ ہیں: اول کپل کا سانکھ شاستر، دوم پتنجلی کا جوگ شاستر، سوم کناد کا دیشک شاستر، چہارم گوتم کا نیائے شاستر، پنجم جیمنی کا پور میمانسا، شششم اترمیمانسا۔ ان کا انجام ایک ہی ہے کہ کس طرح مکتی حاصل کی جائے"]

درشن دَرْشَن

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • جمع غیر ندائی : دَرْشَنوں[دَر + شَنوں (و مجہول)]

درشن کے معنی

١ - دیدار، نظارہ، صورت دیکھنا، زیارت۔

 نہ آنا مسافر فقط کر کے درشن اٹھا لاؤ آنکھوں میں ساری نگریا (١٩٨١ء، حرف دل رس، ٧٠)

٢ - صورت دکھانا، جلوہ نمائی۔

"شاہجہاں کی دلّی کو تو نے کیا جانا ہے اس کی گلیوں نے کبھی کسی موٹر سوار کو درشن دیئے ہیں۔" (١٩٨٠ء، زمیں اور فلک اور، ٥٩)

٣ - ہندو فلسفے یا مذہب کے 6 شاستروں میں سے کوئی ایک شاستر۔

"ہم تو آپ کے درشن کے لیے آئے تھے۔" (١٩٨٤ء، گرد راہ، ٤٧)

٤ - صورت، شکل، پیکر۔

"وہ اس تسبیح پر تین ہزار بتیس لفظ پڑھتا ہے پھر وہ اپنا درشن آدمیوں کو دکھلاتا ہے۔" (١٨٩٧ء، تاریخ ہندوستان، ٢٥٥:٩)

٥ - بت کے سامنے پوجا کرنا۔

 ان چوبوں کو درشن دیویں رام کبھی کبھی شام مراری (١٩٧٨ء، ابن انشا، دل وحشی، ٦٣)

درشن کے مترادف

زیارت, دیدار

احساس, امتحان, پیکر, خواب, خیال, دکھاوا, دیدار, دیکھنا, رائے, شکل, صورت, ظہور, غور, مشاہدہ, ملاحظہ, ملاقات, منظر, نظارہ, نظر, نمائش

درشن english meaning

seeinglookingobserving; sightvisionobservationlookview; appearenceaspectsemblance; perception; exhibition; inspectionexamination; going into the presence ofvisitingan interview; visiting a sacred shrineworshipping in the presence of an image; a view or theory prescribed in a system or book; one of the six religious or philosophical systems of the Hindusa sastra; mental or spiritual visioncontemplation; a visiondream; apprehensionjudgementopinion; discernmentunderstandingintellectculture

شاعری

  • کہیں سے آمل تو مجھ سے پیارے جو میرے دل کو ٹک آوے دیناں
    تمھاری آسا لگی ہے نمدن تمھارے درشن کو ترسیں نیناں
  • محمد ملک پیم مدہ بھورا
    مافوں پذیرا درشن تھوڑا
  • نئی پوشاک اور نئے بھوجن
    نئی جھانکی ہے اور نئے درشن
  • انشا جی ہاں تمہیں بھی دیکھا درشن چھوٹے نام بہت
    چوک میں کھوٹا مال سجا کر لے لیتے ہو دام بہت
  • حج اکبر دینداراں کے اُوپر واجب اہے
    میرا حج اوہے کہ دیکھوں تج سوں درشن عید کا
  • ان چویوں کو درشن دیویں
    رام کبھی کبھی شام مراری
  • کیا جانیں کیوں ساری خلقت‘ درشن کو ان کے ٹوٹ پڑی
    دیکھی جو رام کی سندرتا‘ سب نے اپنی انگلی کاٹی
  • جائی جوئی شبو نرگس‘ سنگار‘ چنبیلی ‘ سیم بدن
    کیا پھول گلابی گل طرہ کیا ڈیلا بانسہ سکھ درشن

محاورات

  • جگ درشن کا میلا ہے
  • درشن تھوڑے نام بہت
  • درشن موٹا پینڈا کھوٹا
  • درشن کے نیناں لوبھی
  • نام ‌بڑا ‌اور ‌درشن ‌تھوڑے
  • نام بڑا اور درشن تھوڑے
  • نام بڑا درشن چھوٹے
  • نیل کنٹھ کیرا بھکے مکھ براجیں رام کھوٹ کپٹ کیا دیکھئے درشن سے ہیں کام

Related Words of "درشن":