دیس کے معنی

دیس کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ دیس (ی مجہول) }

تفصیلات

iسنسکرت زبان سے اسم ماخوذ ہے۔ سنسکرت میں اصل لفظ |دش| ہے اردو میں تصرف کے ساتھ عربی رسم الخط میں مستعمل ملتا ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٥٦٥ء کو "جواہر اسراراللہ" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["ایک راگ کا نام جو آدھی رات کو گایا جاتا ہے"]

اسم

اسم ظرف مکاں ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • جمع غیر ندائی : دیسوں[دے + سوں (و مجہول)]

دیس کے معنی

١ - وطن، علاقہ، ملک، صوبہ، شہر۔

"مگر لتا سے تو پاکستان بھی مفر نہیں اور وہ، تو اس دیوی کا دیس تھا۔" (١٩٨٤ء، زمیں اور فلک اور، ١٦)

٢ - دیپک راگ کی پانچ راگنیوں میں سے ایک راگنی کا نام جس میں سر ہوتے ہیں؛ سر بادی رکھب ہے اور رات کے وقت گائی جاتی ہے۔

"یہ سر کلاسیکی موسیقی میں دیس کہلاتا ہے۔" (١٩٧٤ء، عکسِ لطیف، ١٢٢)

دیس کے مترادف

کھیت

اقلیم, خِطّہ, دیس, علاقہ, ملک, وطن, ولایت

دیس کے جملے اور مرکبات

دیس پردیس, دیس نکالا, دیس بدیس

دیس english meaning

landper mensem

شاعری

  • آج کل کہتے ٹلے لے دیس وعدے پرولے
    آج کا وعدہ لجا ہرگز صبا پر توں نبّا
  • مج آہ دھر بھتا جو درونے کوں کر بھٹی
    بھڑکا ہو برہ اس میں اوچھلتا ہے رات دیس
  • وہی ایک کرتا ہے بھو دھات بھیس
    کدھیں رات ہو وے کدھیں ہو وے دیس
  • وہی ایک کرتا ہے بھو دھات بھیس
    کدھی رات ہو وے کدھی ہو وے دیس
  • پھرا کر اپس کے سوا اس بھیس کوں
    بوسٹ دیس چل جائیں پردیس کوں
  • جوں اپنا کیا دیس پارا تمام
    ہوا جمع یک ٹھار اندھارا تمام
  • جگا جوت جگ جھانپ جگ پاوڑا
    طبل دیس دیوئیاں نہ جگ کھاوڑا
  • کیا عمر تھی جب سرسے اٹھا باپ کا سایہ
    دو بھائی تھے دو بہنیں تھیں اور دیس پرایا
  • کیتک دیس دنیا میں کر زندگی
    کیا گھنسلا ڈال آنندگی
  • پھرا کر اپس کے سو اس بھیس کوں
    یوسٹ دیس چل جائیں پردیس کوں

محاورات

  • اجڑ نگری سونا دیس
  • اس بستی میں تو کبھی کیجو نہ بسرام۔ جو ہو نامی دیس میں ٹھگ چوروں کا گام
  • اس مانس کو تو کدھی نہ اپنے پاس بٹھا۔ جار اجگر دیس میں جو مانس ہوجا
  • اوجڑ نگری سونا دیس
  • باسی پھولوں میں باس نہیں پردیسی بالم تیری آس نہیں۔ باسی گلوں میں باس نہیں دور گئے کی آس نہیں
  • بالوں ہاتھ چھنالا اور کاگوں ہاتھ سندیسا
  • بدلی میں دن نہ دیسے پھوہڑ بیٹھی پیسے
  • پرایا دل پردیس برابر
  • پردیس چھانا یا سہنا
  • پردیسی بلم تیری آس نہیں۔ باسی پھولوں میں باس نہیں

Related Words of "دیس":