دیگ کے معنی

دیگ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ دیگ (ی مجہول) }

تفصیلات

iفارسی زبان سے اسم جامد ہے۔ اوستائی میں اس کے مترادف |دیز| ہے ممکن ہے اوستائی سے فارسی میں آیا ہو۔ البتہ اردو میں فارسی ہی سے داخل ہوا۔ اردو میں سب سے پہلے ١٦٠٩ء کو "قطب مشتری (ضمیمہ)" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["بڑی توپ جو قدیم زمانے میں بارود بھر کر قلعوں پر رکھی جاتی تھی","دیگ بھر کھانا","کھانا پکانے کا بڑا تانبے کا برتن","کھانا پکانے کا بڑا دھاتی ظرف"]

اسم

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )

اقسام اسم

  • جمع : دیگیں[دے + گیں (ی مجہول)]
  • جمع غیر ندائی : دیگوں[دے + گوں (و مجہول)]

دیگ کے معنی

١ - لوہے یا تانبے کا بڑا برتن (عموماً کھانا پکانے کا) جس کی گردن واضح طور پر ابھری ہوئی ہوتی ہے؛ بڑا برتن۔

"تانبے کا . ہندوستان اور پاکستان میں اس کا خاص استعمال بجلی کے تاروں اور کھانے پینے کے برتنوں . دیگ بنائے جاتے ہیں۔" (١٩٦٠ء، دھاتوں کی کہانی، ٩٥)

٢ - پتیلی، ہانڈی، دیگچی۔

 دیگ، ہانڈی کفچہ ڈوئی بے خطا تابہ کزغاں و کڑاہی و توا (١٦٢١ء، خالقِ باری، ٦٩)

٣ - بڑی توپ جو قدیم زمانے میں بارود بھر کر قلعوں پر رکھی جاتی تھی۔

"مناسب تدبیر یہ ہے کہ ہم دیگوں (توپوں) اور ضرب زنوں کو مقابلہ میں رکھیں۔" (١٨٩٧ء، تاریخ ہندوستان، ١٧٧:٣)

٤ - [ انجینیئرنگ ] جست، لوہے یا المونیم کا وہ بڑا حوض جس میں کارخانوں میں پانی جوش دیا جاتا ہے۔

"انجینیئر اپنی آنکھ سے فوراً دیکھ لے گا کہ دیگ میں پانی کس قدر عمق رکھتا ہے۔" (١٨٦٣ء، رسالہ اصول گلوں کے باب میں، ١٦٩)

دیگ کے جملے اور مرکبات

دیگ دان

دیگ english meaning

axioms [A~تعارف]cauldronself-evident truthswrought iron

شاعری

  • عشق میں ہے آدمی کی خاکساری ہی پناہ
    آنچ پر رکھتے ہیں دیگ گِل کو دے کر گِل کی تہ
  • دیگ ہانڈی کفچہ ڈوئی بے خطا
    تابہ کزغان و کڑائی و توا
  • چار من کاجروں کا قلیا تھا
    دہ منی دیگ پیِچ دلیا تھا
  • جو ایسے میں جا یک پڑیا دیگ میں
    کھیا جیو جاوے گایاں بیگ میں
  • پکا مُرغ کوں جوں رکھی دیگ اُتار
    سو فرزند ہو بُھوک تے بے قرار
  • وہ اُس کا خوانِ نعم ہے کہ جس کے مطبخ میں
    صدا کھڑ کنے کی ہے دیگ کی صداے عام
  • رات کو میں عید کا تھا دن ککر
    دیگ بھر سینوی پکایا اپنے گھر

محاورات

  • آفاقہا گردیدہ ام مہر بتاں ورزیدہ ام۔ بسیار خوباں دیدہ ام لیکن تو چیزے دیگری
  • آنچہ بر خود نہ پسندی بردیگراں مپسند
  • اگر ماند شبے ماند شب دیگر نمے ماند
  • الہی مرابیا مرز دیگراں را تودانی
  • اونٹ ‌پادیگا ‌پادیگا ‌جب ‌پادا ‌تو ‌پھس
  • ایک دیگا دس پائے گا
  • ایں گل دیگر شگفت
  • برسے گا برسا دیگا پیسے سیر لگا دے گا
  • پرانا ٹھیکرا اور قلعی کی بھڑک۔ پرانے ٹھیکرے پر نئی قلعی۔ پرانی دیگچی پر قلعی کی بھڑک
  • پھوٹی دیگچی قلعی کی بھڑک

Related Words of "دیگ":