ذوق کے معنی

ذوق کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ ذَوق (و لین) }شوق، شدت کی چاہتشوق لطف لذت

تفصیلات

iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق ایک اسم ہے جو اردو میں اپنے معنی اور ساخت کے ساتھ بطور اسم ہی استعمال ہوتا ہے۔ تحریرا سب سے پہلے ١٦٣٥ء کو "مینا ستونتی" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["چکھنا","ذاق","(ف) لذت","چکھنے کی قوت","سخن فہمی","شعر کو سمجھنے کا ملکہ","مزہ چکھنا"], ,

ذوق ذَوق

اسم

اسم کیفیت ( مذکر - واحد ), اسم

اقسام اسم

  • لڑکا
  • لڑکی

ذوق کے معنی

١ - چکھنے کی قوت جس سے کھانے پینے کی چیزوں کا مزہ معلوم ہوتا ہے اور جس کا تعلق زبان سے ہے، خواس خمسہ میں سے ایک حِس، قوتِ ذائقہ۔

"ذوق اور سمع کا حاسہ بھی عورت سے مرد کا بہت زیادہ قوی ہے۔" (١٩٥٨ء، ابوالکلام آزاد، مسلمان عورت، ٣٤)

٢ - مزہ، لذت، حظ۔

 نیش تھا نعمتِ دنیا میں نہ سمجھے یہ حریص یاد زنبور انہیں ذوقِ سل میں نہ رہیں (١٨٧٠ء، دیوانِ اسیر، ٤٥٤:٣)

٣ - شوق، رغبت، دلچسپی۔

"مشینی عہد کے ثمرات کے زیرِ اثر ایسا ذوق پروان چڑھ چکا تھا جو روح کی لطافتوں سے نا آشنا تھا۔" (١٩٧٨ء، اقبال سب کے لیے، ٣٠١)

٤ - نشاط، خوشی۔

 آشنا ذوق اسیری سے ہو میری مانند شعر کہنے ہوں اگر وجد میں لانے والے (١٩٣١ء، بہارستان، ١٤٦)

٥ - کیف، سرور۔

"شرارہ حالتِ ذوق میں آکر رونے لگی، عمرو نے گانا موقوف کیا۔" (١٨٨٢ء، طلسم ہوشربا، ١٠٥:١)

٦ - کسی چیز کی حقیقت کو سمجھنے اور قدر و قیمت کا صحیح اندازہ لگانے کی صلاحیت خصوصاً فنونِ لطیفہ اور ادبیات حسن و خوبی کا ادراک کرنے اور لطف اندوز ہونے کی صلاحیت۔

"جمالیات ذوق اور جمالیاتی حِس میں ہر ڈر دوسرے علمائے جمالیات کی طرح کوئی امتیاز نہ کر سکا۔" (١٩٦٢ء، تاریخِ جمالیات، ٥١٥)

٧ - شعر کو سمجھنے کا ملکہ، سخن فہمی، شاعری کا مذاق۔

"مصنف نے غزلوں اور رباعیات کے انتخاب میں اچھی معلومات اور ذوق کا مظاہرہ کیا ہے۔" (١٩٨٦ء، "نگار" پاکستان، ستمبر، ٦٤)

٨ - [ تصوف ] حق کی دید حق کے ساتھ .... بعض کہتے ہیں کہ ذوق پہلے درجے کا نام ہے درجاتِ شہود حق با الحق میں سے بوارق تجلیات متوالیہ کے وقت۔ (ماخوذ: مصباح التعرف، 123)

"غیب سے علم پانے کا جو طریقہ ہے اسی کے ذیل میں وحی، تحدیث، تفہیم، ذوق، معرفت . تجلیات جیسی چیزیں داخل ہیں۔" (١٩٥٦ء، مناظر احسن گیلانی، طبقات (ترجمہ)، ٧٨)

٩ - [ مجازا ] وِجدان۔

ابراہیم ذوق، جاوید احمد ذوق، ندیم ذوق، ذوق الرحمن

ذوق بانو، ذوق خاتون، ذوق نوید، ذوق النساء، ذوق فریدہ۔

ذوق کے مترادف

حظ, رجحان, شوق, میلان

چاشنی, حظ, خوشی, دلچسپی, ذائقہ, ذَوَق, رجحان, شوق, لذت ذائقہ, لطف, مزا, مزہ, میلان, نشاط, کیفیت

ذوق کے جملے اور مرکبات

ذوق آمیزی, ذوق تماشا, ذوق جمال, ذوق سخن, ذوق سلیم, ذوق لطیف, ذوق نمو, ذوق نظر, ذوق و شوق, ذوق یقین, ذوق افزا, ذوق انگیز, ذوق جبیں, ذوق زبان, ذوق عبودیت

ذوق english meaning

tasteenjoymentdelightjoypleasurevoluptuousnesscivil suitfervourlikingliterary or artistic tasterelishZookZauq

شاعری

  • اُس کا تو شہد و شکر ہے ذوق میں ہم ناکاموں کے
    لوگوں میں لیکن پوچ کہا یہ لطفِ بے ہنگام کیا
  • تلوار کے سایہ ہی میں کاٹے ہے تو اے میر
    کس دل زدہ کو ہوئے ہے یہ ذوق فنا کا
  • نہیں وسواس جی گنوانے کے
    ہائے رے ذوق دل لگانے کے
  • تم چاندنی ہو‘ پھول ہو‘ نغمہ ہو‘ شعر ہو
    اللہ رے! حسنِ ذوق مرے انتخاب کا
  • جو ہو اذانِ اہل گلشن‘ تو میں ہر کلی سے کہہ دوں
    ترا مضمحل تبسم مرے ذوق پر گراں ہے
  • سینہ نوری میں تیرے ذوق مہجوری بھی ہے؟
    کیا ترے جام گلی میں آب انگوری بھی ہے؟
  • ہے دل میں ذوق دشت نوردی بھرا ہوا
    باآنکہ بائے ابلہ فرسا فگا رہے
  • واے وان بھی شور محشر نے نہ دم لینے دیا
    لے گیا تھا گور میں ذوق تن آسانی مجھے
  • شاہا یہ تیرا ذوق ہے امید وار لطف
    ہو حال پر نگاہ اس آشفتہ حال کے
  • خدا جانے ہے ذوق جھوٹ کہ سچا
    نہیں ہے ولے آشنائی کا جھوٹا

محاورات

  • آب و آذوقہ ممکن نہ ہونا
  • ذوق چمن ز خاطر بلبل نمی رود
  • ذوق چمن زخاطر صیاد میرود
  • ذوق گل چیدن اگر داری بہ گلزارے برو
  • ذوق میں شوق نفع میں لڑکا (دستوری میں بچہ)
  • شوق ‌میں ‌ذوق ‌دستوری ‌میں ‌لڑکا
  • شوق میں ذوق‘ دستوری میں لڑکا
  • نورا تلخ ترمی زن چو ذوق نغمہ کم یابی

Related Words of "ذوق":