ذیل کے معنی
ذیل کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ ذیل (ی لین) }
تفصیلات
iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے جو اردو میں اپنے اصل معنی و ساخت کے ساتھ بطور اسم نیز بطور متعلق فعل استعمال ہوتا ہے ١٧٤١ء کو "دیوان شاکر ناجی" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔, m["ذال","کپڑے کو گھسیٹنا","ذیلدار کا حلقہ","نیچے کا حصّہ","نیچے کا حصہ","وہ جو نیچے درج ہو","کسی چیز کا نیچے کا حصہ"]
ذیل ذیل
اسم
اسم نکرہ ( مذکر، مؤنث - واحد ), متعلق فعل
اقسام اسم
- ["جمع : ذَیُول[ذَیُول]","جمع غیر ندائی : ذَیلوں[ذَے (ی لین) + لوں (و مجہول)]"]
ذیل کے معنی
[" میں ڈھونڈوں سایہ طوبٰی کو کیوں میدانِ محشر میں مجھے کافی ہے ذیلِ سیّدِ ابرار کا سایہ (١٨٧٣ء، دیوانِ فدا، ٢٨٩)"," صفِ کوہساران، وادی ذیل روانیِ دریا و تندیِ سیل (١٩١١ء، کلیاتِ اسماعیل، ٢٣)","\"وہ سرکاری ملازمین جنکو انکے اپنے ہیڈکوارٹر سے باہر مرکزی یا صوبائی حکومت کے شہری دفاع کے اداروں میں تربیت حاصل کرنے کے لیے بھیجا جاتا ہے انکے بارے میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ وہ بہ تفصیل ذیل سفر اور یومیہ الاؤنس کے حقدار ہو نگے۔\" (١٩٨٤ء، دفتری مراسلت، ٧٦)","\"اُن پر بھی کتابیں تصنیف ہوئیں، ان پر اضافہ کیا گیا، ذیل لکھے گئے۔\" (١٩٦٠ء، گلکدہ، رئیس احمد جعفری، ١٦)","\"تمہارے ذیل کے سب پٹواری برخواست ہو گئے۔\" (١٩٢٩ء، نوراللغات، ٣٥:٣)","\"مذکورہ بالا تمام تراجم ایک طرح سے انفرادی کوششوں کی ذیل میں آتے ہیں۔\" (١٩٨٤ء، ترجمہ: روایت اور فن، ٦)"]
[" سر پانوں سے جو سونے کے گہنے کے ذیل ہے جو دیکھتا ہے اس کے وہی دل کو میل ہے (١٨٣٠ء، کلیاتِ نظیر، ١٤:٢)"]
ذیل کے مترادف
حاشیہ, زیریں, گروہ, علاقہ, دامن, زمرہ, تعلقہ
آنچل, آڑ, پلا, پلو, تحت, تعلقہ, جماعت, حاشیہ, حزب, حلقہ, داماں, دامن, ذَیَلَ, زمرہ, زیریں, علاقہ, فریق, گروہ, نچلا, واسہ
ذیل english meaning
bottom of garments
شاعری
- چہرے کے نیچے قہر ہے داڑھی کا جھول جھال
اس فرد کو بچائیے تفصیل ذیل سے - گھیر میرے یار کے دامن کا ناجی ہے وسیع
جامہ زیبوں کا لکھا جب کر کے میں تفصیل ذیل - سر پانوں سے جو سونے کے گہنے کے ذیل ہے
جو دیکھتا ہے اس کے وہی دل کو میل ہے - میرہم کس ذیل میں دیکھ اس کی آنکھ
ہوش اہل قدس کا زائل ہوا
محاورات
- بھوکے شریف سے پیٹ بھرے رذیل سے ڈریئے
- رذیل کی دو نہ اشراف کی سو
- رذیلوں کی دوستی الخ