ربن کے معنی
ربن کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ رِبَن (کسرہ ر مجہول) }
تفصیلات
iاصلاً انگریزی زبان کا لفظ ہے۔ اردو میں انگریزی سے ماخوذ ہے۔ اصل معنی اور اصل حالت میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٩٠ء کو "حسن" میں مستعمل ملتا ہے۔
["Ribbon "," رِبَن"]
اسم
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
اقسام اسم
- جمع استثنائی : رِبَنْز[رِبَنْز (کسرہ ر مجہول)]
- جمع غیر ندائی : رِبَنوں[رِبَنوں (کسرہ ر مجہول)، (و مجہول)]
ربن کے معنی
"ہال کی چھت میں رنگ برنگے کاغذی ربن، جاپانی قندیلیں اور رنگین غبارے جھول رہے تھے۔" (١٩٤٧ء، میرے بھی صنم خانے، ١٢٣)
"اکثر لوگوں کو تعجب ہوتا ہے کہ میں کس طرح اس ربن سے بالوں کو سنبھالتی ہوں۔" (١٩٧٨ء، عزیز احمد، رقص ناتمام، ٨٦)
"پھیلے ہوئے ویرانے میں . کالی سٹرک عجیب سی معلوم ہو رہی تھی جیسے کسی گاؤں کی گنوار نے سر پر نائلون کا ربن باندھ رکھا ہو۔" (١٩٧٥ء، لبیک، ٧٣)
"اون کا کوٹ سیاہ تھا جس پر ستارۂ ہند کی آسمانی ربن چمکتی تھیں۔" (١٨٩٠ء، حسن، ٣، ١٦:١٢)
ربن کے جملے اور مرکبات
ربن کا کام