رسمی کے معنی

رسمی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ رَس + می }

تفصیلات

iعربی زبان سے ماخوذ اسم |رسم| کے ساتھ |ی| بطور لاحقہ نسبت لگانے سے |رسمی| بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٧٣٧ء کو "گنج الاسرار" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["پر تکلف","جس کا رواج ہو","دوسرے نمبر کا","دوم قسم کا","رسم و رواج کے مطابق","ریت کا","عام نوعیت کا","متوسط درجہ کا","متوسط درجے کا"]

رَسْم رَسْمی

اسم

صفت ذاتی ( واحد )

رسمی کے معنی

١ - رسم و رواج کے مطابق، رواجی، روایتی۔

"تقریب کا پروگرام بنایا اور فیصلہ کیا کہ اسے محض رسمی جلسے تک محدود نہ رکھا جائے۔" (١٩٦٧ء، افکار محروم، ٥)

٢ - سرسری، معمولی، عام نوعیت کا، پرتکلف۔

"صدر کے ساتھ ان کے مراسم محض رسمی تھے۔" (١٩٧٧ء، میں نے ڈھاکہ ڈوبتے دیکھا، ٣٠)

٣ - باقاعدہ، سرکاری۔

"انگوریہ، انگورو، انگرہ، انگورہ اور موجودہ نام انقرہ، جو اب بین الاقوامی سطح پر اس شہر کا رسمی نام قرار پاگیا ہے سب کے سب ایک دوسرے سے بہت کم مختلف ہیں۔" (١٩٦٨ء، اردو دائرۂ معارف اسالمیہ، ٤٥١)

رسمی کے مترادف

عرفی, متوسط, رواجی, معمولی

اوسط, بازارو, باقاعدہ, رائج, رواجی, روایتی, سرسری, سرکاری, عام, متوسط, مروّج, معمولی

رسمی english meaning

commoncustomaryformalgeneraltraditional

Related Words of "رسمی":