رفتار کے معنی
رفتار کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ رَف + تار }
تفصیلات
iفارسی زبان میں |رفتن| مصدر سے حاصل مصدر ہے۔ اردو میں اصل معنی اور ساخت کے ساتھ داخل ہوا سب سے پہلے ١٦١١ء میں قلی قطب شاہ کے کلیات میں مستعمل ملتا ہے۔, m["کام جاری رہنے کا عمل","کام کا تسلسل","کام کی صلاحیت یا مقدار کا اوسطاً معمول","کسی جسم کی حرکت کی کیفیت و کمیت","کسی جسم کے ایک خاص سمت یا دائرے میں فاصلہ طے کرنے کی شرح"]
رفتن رَفْتار
اسم
اسم مجرد
اقسام اسم
- جمع : رَفْتاریں[رَف + تا + ریں (یائے مجہول)]
- جمع غیر ندائی : رَفْتاروں[رَف + تا + روں (واؤ مجہول)]
رفتار کے معنی
"رفتار بہت تیز تھی، چلتے تھے تو معلوم ہوتا تھا کہ ڈھلوان زمین پر اُتر رہے ہیں۔" (١٩١٤ء، سیرۃ النبیۖ، ١٩٨:٢)
"ان کا شمار اس رفتار میں ہر قوم سے کم ہے۔" (١٩٢٠ء، بنت الوقت، ١٠)
"کوئی جس ایک خاص سمت میں جس طرح سے فاصلہ طے کرتا ہے وہ اس کی رفتار ہوتی ہے۔" (١٩٦٥ء، مادے کے خواص، ٣٦)
رفتار تھی شفا کی حقیقی اگرچہ سست ہفتوں میں اس مریضہ کی چوٹیں ہوئیں درست (١٩٣٦ء، جگ بیتی، ٢٨)
"اگر کسی وقت بھی دورانِ رفتار یا کام کے اختتام پر کوئی تنازعات یا اختلافات رونما ہوں۔" (١٩٢٨ء، رسالہ رڑکی، چنائی، ٢٢٩)
"روشنی کی رفتار کاسنات کی سب سے بڑی رفتار ہے جس سے زیادہ کی رفتار کا کوئی تصور نہیں ہے۔" (١٩٧٠ء، اضافیت کا نظریہ، ٦٧)
رفتار کے مترادف
چال, چلن, روش, قدم, سرعت, اسراع, خرام
اسراع, چال, چلن, خرام, روش, سپیڈ, سرعت, گلگشت, ٹور
رفتار کے جملے اور مرکبات
رفتار پیما
رفتار english meaning
goingmotionwalkgaitpace; proceduremanner of proceedingconduct, disportpacespeedunfortunateunlucky
شاعری
- رفتار و طور و طرز و روش کا یہ ڈھب ہے‘ کیا
پہلے سلوک ایسے ہی تیرے تھے اب ہے کیا - جو ہے سو بیخود رفتار ہے تیرا اے شوخ
اس دوش سے نہ قدم تونے اٹھایا ہوتا - واہ اُس شوخ کی عاشق سے نہیں رُک سکتی
جان جاتی ہے چلی خوبی رفتار کے ساتھ - زلزلہ آیا وہ دل میں وقت کی رفتار سے
خودبخود تصویر تیری گرپڑی دیوار سے - جنبشِ موجِ صبا سے بھی بہک جاتی ہے
بوئے گل چل نہ سکے گی تری رفتار کے ساتھ - ہر موڑ پر ہیں ظلم کے پہرے لگے ہوئے
چلنا پڑے گا وقت کی رفتار دیکھ کر - ہم بھی دوچار قدم چل کے اگر بیٹھ گئے
کون پھر وقت کی رفتار کو ٹھہرائے گا - اڑتی کرنوں کی رفتار سے تیزتر، نیلے بادلوں کے اک گاؤں میں جائیںگے
دھوپ ماتھے پہ اپنے سجالائیں گے سائے پلکوں کے پیچھے چھپالائیں گے - پانوں بیڈول نہ پڑتا تھایہ رفتار نہ تھی
ہر دم اس طور کمر میں ترے تلوار نہ تھی - پایل پینجن جو گھنگرو، دھن پین کر جو لٹکے
آگن بھی خوب ہوتا رفتار کا متاع
محاورات
- آپ اپنے حال میں گرفتار ہونا
- آپ ہی ناک (اور) چوٹی گرفتار ہیں
- اپنی ناک چوٹی گرفتار
- بلا میں پڑجانا پڑنا۔ پھنسنا یا گرفتار ہونا
- تکبر عزازیل را خوار کرد۔ بزندان لعنت گرفتار کرد
- دستار رفتار گفتار جدی جدی
- صبر میں گرفتار ہونا
- عذاب الٰہی میں گرفتار ہونا
- عذاب میں پھنسنا (یا گرفتار ہونا)
- غضب میں پڑنا یا گرفتار ہونا