ریح کے معنی

ریح کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ رِیح }

تفصیلات

iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں اپنے اصل معنی اور ساخت کے ساتھ داخل ہوا اور بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٦٧٢ء میں عبداللہ قطب شاہ کے کلیات میں مستعمل ملتا ہے۔, m["بائے گٹھیا","بے باسوری ریاح","بے بُو گیس جو جسم سے خارج ہو","وجع المفاصل","ہوائے معدہ"]

راح رِیح

اسم

اسم نکرہ ( مؤنث )

اقسام اسم

  • جمع : رِیحیں[ری + حیں (ی مجہول)]
  • جمع غیر ندائی : رِیحوں[ری +حوں (و مجہول)]

ریح کے معنی

١ - ہوا، باد، پون، جھکڑ۔

"ایک خبر نجومیوں نے مشہور کی تھی کہ . ایک ریح عایۃ فلاں دن فلاں تاریخ چلے گی۔" (١٨٨٨ء، حسن، ستمبر، ٢٣)

٢ - گندی ہوا جو پیٹ میں پیدا ہوتی ہے اور مقعد سے خارج ہوتی ہے۔

"بڑی زور سے اس کی ریح نکلی۔" (١٩٤٢ء، الف لیلہ و لیلہ، ٣٦١:٢)

ریح کے مترادف

باد, ہوا, پاد

باؤ, باد, بایو, پاد, پون, زیاح, گنٹھیا, گوز, ہایو, ہوا

ریح english meaning

Windair; flatusflatulence; puffwhiff; odourexhalationstuggy

شاعری

  • جو مسدود تھی ریح رودوں کے بیچ
    ہوئی دفع کھلتے ہی سدوں کے بیچ
  • نظر کی سونڈ سٹتا مکھ کی چھب پر
    سینیاں ریح کے کچ کرپہ دھرتا
  • اور سنیے لطیفہ یہاں نادر
    مرد سے ریح ایک ہوئی صادر
  • اور سنیے لطیفہ یہاں نادر
    مرد سے ریح اک ہوئی صادر
  • نظر کی سونڈ سٹتا مکھ کی جھب پر
    سنیناں ریح کے کچ کر پہ دھرتا

محاورات

  • تشریح کرنا
  • تفریح کرنا
  • خار وطن از سنبل و ریحاں خوشتر

Related Words of "ریح":