زود کے معنی

زود کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ زُود }

تفصیلات

iفارسی زبان سے اسم صفت ہے، سنسکرت میں اس کے مترادف لفظ |جوت| ہے احتمال ہے کہ سنسکرت سے اردو میں داخل ہوا ہو لیکن فارسی میں |ازود| ہی ان معنوں میں مستعمل ہے لہٰذا فارسی سے آنے کا امکان زیادہ قوی ہے۔ ١٦٤٩ء کو "خاورنامہ" میں استعمال ہوا۔, m["تیزی سے","فی الفور"]

اسم

صفت ذاتی

اقسام اسم

  • تقابلی حالت : زُودتَر[زُود + تَر]
  • تفضیلی حالت : زُود تَرِین[زُود + تَرِین]

زود کے معنی

١ - جلد، شتاب، فوراً

"جس طرح موسیقی اور نغمہ انسانیت کی تہذیب کا مؤثر ترین ذریعہ ہے اسی طرح کسی قوم کے اجتماعی اور قومی کردار کو روبہ تنزل کرنے میں بھی اِتنا زود اثر ہے"۔ (١٩٨٢ء، برشِ قلم، ١٧٦)

زود کے مترادف

جلد

ابھی, تاولی, ترت, تیز, جلد, جلدی, چست, چھیتی, سریع, شتاب, عاجلا, فوراً, معاً, ہماندم

زود کے جملے اور مرکبات

زود رسی, زود کرم, زود اثر, زودگوئی, زود رنجی, زود اشتعال, زود اعتقاد, زود اعتقادی, زود افزا, زود انفعال, زود آمیز, زود آمیزی, زود پشیمان, زود پیوند, زود تر, زود جوابی, زود حس, زود حسی, زود خشم, زود رس, زود رنج, زود زوال, زود شکن, زود فراموش, زود فنا, زود فنائی, زود فہم, زود قلم, زود گرم, زود گو, زود مشتعل, زود نگار, زود نوشتہ, زود نویس, زود ہضم, زود یقینی

زود english meaning

Quickswift; quicklysoon; swiftly; suddenlyfascist

شاعری

  • ہم اپنے اختلاط روح وتن سے یہ نہ سمجھے تھے
    نتیجہ زود رنجی ہوگا اس دیر آشنائی کا
  • ہاتھ گہرا لگا کوئی قاتل
    زود لذت ہے زخم کاری میں
  • ہاں ایک کو زیادہ چبانا ضرور ہے
    لپسی ہے زود ہضم کلیجی ثقیل ہے
  • ڈھلے دین کے زود دیول قدیم
    گُریزاں ہوئے دیو کہنے عظیم

محاورات

  • اے زفرصت بیخبر درہرچہ باستی زود باش
  • ہر ‌چہ ‌زود ‌آید ‌دیر ‌پناید

Related Words of "زود":