ساون کے معنی
ساون کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ سا + وَن }
تفصیلات
iاصلاً پراکرت زبان کا لفظ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے۔ اردو میں پراکرت سے ماخوذ ہے اصل معنی اور اصل حالت میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٧٨٠ء کو سودا کے کلیات میں مستعمل ملتا ہے۔, m["بھینٹ کا اختتام یا وہ رسم جن سے بھینٹ ختم ہو","تیس شمسی دنوں کا مہینہ","شروان، تئیسواں نکشترہ بدر اس مہینے میں اس نکشترے میں ہوتا ہے","قدرتی دن سورج چڑھنے سے سورج غروب ہونے تک","مکمل دن سورج چڑھنے سے دوسرے سورج چڑھنے تک","ورُن کا ایک نام","وہ شخص جو بھینٹ دے یا بھینٹ کے لئے برہمنوں کو بلائے","ہندوؤں کا چوتھا مہینہ","ہندوؤں کا چوتھا مہینہ (س شراون۔ تئیسواں نکشترہ بدراس مہینے میں اس نکشترے میں ہوتا ہے)","ہندی قمری چوتھا مہینا"]
اسم
اسم معرفہ
اقسام اسم
- جمع غیر ندائی : ساوَنوں[سا + وَنوں (واؤ مجہول)]
ساون کے معنی
وہ ساون کا موسم وہ ٹھنڈی ہوا وہ تاریک شب کالی کالی گھٹا (١٩٨٣ء، سرمایۂ غزل، ٢٦٨)
"موسمی گیتوں میں بارہ ماسے ساون، ملہار گھریلو گیتوں میں جھولے کے گیت، ساون کے گیت، برہا، جدائی مفارقت کے گیت . آنے والے گیتوں کے پیش رو ہیں۔" (١٩٨٦ء، اردوگیت، ١٣١)
ساون کے جملے اور مرکبات
ساون بھادوں, ساون کی گھٹا, ساون کی رت, ساون کی جھڑی
ساون english meaning
the fourth Hindu monthJuly-augustabovementioned [A~ رقم]aforesaiddispirited
شاعری
- پھر یوں ہوا کہ ساون آنکھوں میں آبسے تھے
پھر یوں ہوا کہ جیسے دل بھی تھا آبلہ سا - شکستِ دل تک نہ بات پہنچی مگر ادا کہہ سکو تو کہنا
کہ اب کے ساون دھنک سے آنچل کے رنگ سارے اُتر گئے ہیں - صدیاں لُوٹ گئی پائل کی چھن چھن
یہ تو برسے گا ساون ہے، ساون! - اتنی خواہش کر جتنا ہے دامن
ہم تم دونوں ہیں دھرتی اور ساون - بے موسم آنکھوں کی بدلی ہم کو نہیں اچھی لگتی ہے
دھواں دھواں گھر ہوجاتا ہے ساون کی گیلی لکڑی میں - اداسی کے ساون برس دو برس
جوانی گئی پھر یہ موسم کہاں - اس کی آنکھوں کا ساون برسنے لگا
بادلوں میں پرندہ گھرا دیکھ کر - جب میں روتا ہوں تو آنکھوں سے برس جاتی ہے
کبھی ساون کی جھڑی اور کبھی بھادوں کی بھرن - ماہ بھراری، جیٹھ دوپہری، ساون سانجھے کار
کہے کبیر سنو بھائی سادھو، یہ تینوہینگا کھوار - یہ بادل دیکھیں جو برساون آیا
کہیں چل اب بھمیری ساون آیا
محاورات
- آنکھ کا ساون کی جھڑی لگانا
- آنکھوں کا (ساون کی) جھڑی لگانا
- اگلا جھولے بگلا جھولے ساون ماس کریلا پھولے
- اڑ بھنبھیری ساون آیا
- اڑ بھنبیری ساون آیا
- ایسے روئے کہ ساون بھادوں کی جھڑی لگ گئی
- ایک آنکھ ساون اور ایک آنکھ بھادوں ہونا
- برات کا چھیلا ساون کا کھیلا
- برسے ساون تو ہوں پانچ کے باون
- جو ساون میں برکھا ہوے کھوج کال کا باکل کھووے