سبزی کے معنی

سبزی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ سَب + زی }

تفصیلات

iفارسی زبان میں اسم |سبز| کے ساتھ |ی| بطور لاحقۂ نسبت و تانیث لگانے سے |سبزی| بنا۔ اردو میں فارسی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم اور گا ہے بطور اسم صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٤٧ء کو "عجائبات فرنگ" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["ایک نشے دار پتی کا نام جس میں نشہ ہوتا ہے جیسے سبزی میں سرخی خبر لاوے دُھرکی","ایک نشے دار پتی کا نام جس میں نشہ ہوتا ہے جیسے سبزی میں سرخی لاوے دُھرکی","بناس پتی","پلانا، پینا، گھٹوانا، گھوٹنا وغیرہ کے ساتھ","ساگ پات","سبز رنگت","وہ رنگت جو جوہر دار تلوار میں آتی ہے","کچے پن کی علامت","ہریا ول"]

اسم

صفت ذاتی ( واحد ), اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )

اقسام اسم

  • ["جمع : سبزیاں[سَب + زِیاں]","جمع غیر ندائی : سَبْزیوں[سَب +زِیوں (واؤ مجہول)]"]
  • ["جمع : سَبْزِیاں[سَب + زِیاں]","جمع غیر ندائی : سَبْزِیوں[سَب + زِیوں (واؤ مجہول)]"]

سبزی کے معنی

["١ - سبزاہٹ، ہراپن، ہرارنگ، سبزرنگ۔","٢ - خوشمنائی، سانولاپن، سانولی رنگت۔"]

["\"تم نے ہرے دروازوں پر سفید رنگ تو پھیر دیا لیکن جو سبزی جھلک رہی ہے اس کو کیا کرو گے\" (١٩٦٩ء، مہذب اللغات، ٣٣٧:٦)","\"اب رہا رنگ تو وہ کالا کوئلہ نہ سہی مٹیالا ضرور ہے . اس رنگ میں بھی کہیں کہیں سبزی جھلک رہی ہے\" (١٩٤٧ء، فرحت، مضامین، ١٤٢:٤)"]

["١ - نباتات، گھاس پھوس، ہریالی، ہرپاول۔","٢ - پتوں والی ترکاری، ساگ پات، ہری ترکاری","٣ - رونق، شادابی، تازگی، طراوت، سرسبزی۔","٤ - پھول کا نچلا حصہ، ڈنٹھل۔","٥ - وہ رنگت جو رخساروں پر نیا خط نکلنے سے نمودار ہوتی ہے۔","٦ - کانوں کا ایک جڑاؤ زیور، بندہ۔","٧ - بھنگ۔","٨ - وہ رنگت جو فولاد کے جو ہر میں ہوتی ہے، سبزہ فولاد۔"]

["\"کانگرو جماعت کے کل جانور سبزی خور ہیں اور گھاس وغیرہ پر اپنی زندگی بسر کرتے ہیں\" (١٩٣٢ء، عالم حیوانی، ٤٩)","\"مدینے کے بازار میں سبزی بک رہی تھی، ایک بڑھیا سبزی فروش نے بھی اپنی دوکان سجا رکھی تھی\" (١٩٨٥ء، روشنی، ٥٠٨)","\"سوکھے ہوئے دل کی کیاری پر سبزی کا پانی چھڑکتا ہے\" (١٩٠١ء، عشق و عاشقی کا گنجینہ، ١٠٩)","\"گڑھل کے پھول سبزی دور کیے ہوئے سو عدد\" (١٩٣٠ء، جامع الفنون، ١٢٨:٢)","\"لب بالا پر سبزی ہوتی ہے آخر عمر میں ان کے منہ پر داڑھی نکل آتی ہے\" (١٩١٨ء، بہادر شاہ کا مولا بخش ہاتھی، ٤)","\"اور طرح طرح کے زیور جڑاؤ مرصع کار . سبزی، پتے، جھمکے پانچ لڑے ست لڑے\" (١٨٦٣ء، انشائے بہار بے خزاں، ٥٣)","\"مشہور ہے کہ ایک بھنگڑ خانے میں کسی بھنگڑی نے سبزی کے رنگ میں جلا کر کہا واہ رہے محمد شاہ رنگیلے\" (١٨٩٠ء، رسالہ حسن، ٣، ٣٦:٩)"," کمر باندھے ہوں مرنے پر تمنائے شہادت ہے حسام پار کی سبزی سے گل پھولے تو جنت ہے (١٨٧٨ء، بحرر مہذب اللغات، ٣٣٩:٦)"]

سبزی کے مترادف

ٹماٹر, روئیدگی, بھاجی[1], بوٹی, ترکاری, ترہ

بقولات, بنگ, بُوٹی, بھنگ, بیخ, ترکاری, ترکاریاں, خضرت, روئیدگی, نباتات, ہریالی, ہریاول

سبزی کے جملے اور مرکبات

سبزی منڈی, سبزی مائل, سبزی فروش, سبزی خور

سبزی english meaning

hemp preparationlacking taste (for fine arts)unappreciativewithout relish

شاعری

  • اس ذقن میں بھی سبزی ہے خط کی
    دیکھو جیدھر کوئی پڑی ہے بھانگ
  • تھکے سبز سبزی میں اس دیک ہرن
    بدن کے چمن میں جوں آہو نمن
  • سب چھوڑ نشہ پیارے پیوے تو اگر سبزی
    کر جاوے وہیں تیری خاطر میں اثر سبزی
  • وہ سبزی منڈی میں جو رنڈی ، موٹی کو دیدی ہے سو کی بنڈی
    رقم ہر سو سو کی یوں جو ٹھندی ، چلے گا گھر کا حساب کب تک
  • زور طراوت آنکھوں میں ہے دائمھ چھاتی ٹھنڈی ہے
    یاد میں سبزہ رنگوں کے دل کیا ہے سبزی منڈی ہے
  • سبزی جو لہلہے ہے تو زردی ہے ڈہڈہی
    پکھراج صدقے اور سمرد نثار ہے
  • جلد پھٹکاریے سبزی کے نشہ کو کوڑا
    کھینچنے اور کوئی سلفہ کا دم یا معبود
  • تری سبزی نے دمتے سبز ورقاں
    گلابی زنگرےمے چوتا ہے اجنوں
  • زورِ طراوت آنکھوں میں ہے دایم چھاتی ٹھندی ہے
    یاد میں سبزہ رنگوں کے دل کیا ہے سبزی منڈی ہے

محاورات

  • درزی کے بند۔ سنار کی کھٹائی ۔ چھپگر کی سبزی
  • سبزی میں سرخی خبر لائے دھر کی

Related Words of "سبزی":