سپرد کے معنی ، مترادف ، اور مطلب | urdu word supurd meanings and details
سپرد کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ سُپُرْد }
تفصیلات
iفارسی مصدر |سپردن| سے مشتق صیغۂ ماضی مطلق |سپرد| بنا۔ اردو میں فارسی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٨٧ء کو "خیابان آفرینش" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["حوالہ کرنا","امانت (ہضم اول زباں زد ہے)","امانت (ہضم اول زباں زو ہے)","کسی کے حوالے کیا ہوا","کسی کے قبضے میں دیا ہوا"]
اسم
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
سپرد کے معنی
١ - تحویل، تفویض، حوالگی (تراکیب میں مستعمل)۔
"جو امانتیں لوگوں کی تھیں سب حضرت علی کرم اللہ وجہہ کو سپرد فرمائیں۔" (١٨٨٧ء، خیابان آفرینش، ٥١)
٢ - [ قانون ] رکھوالی، حراست۔ (ماخوذ : اردو قانونی ڈکشنری، جامع اللغات)
سپرد کے مترادف
حوالہ, امانت
امانت, تحویل, تغویض, حوالگی, حوالہ, دھروڑ, رکھوالی, سپردگی, سپردن, سونپنا, ودیعت
سپرد or supurd english Translation
chargekeepingcaretrust; commitmentdeliverycustodyfifth columnfifth columnist [E]
شاعری
- جب رات کے سپرد مجھے کرنے آؤگے
رومال روشنی کا ہوا میں اڑاؤں گا - سپرد اہل ہمت جب ہوئے خدمات الفت کے
ہمارے دل کو شغل سعی لا حاصل پسند آیا - لازم خوشی ہے جو جسے عہدہ سپرد ہو
چھوٹوں کے تم بزرگ بزرگوں کے خرد ہو
محاورات
- جان سپرد کرنا
- قلمدان سپرد ہونا
- کام سپرد ہونا