شاخ کے معنی
شاخ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ شاخ }
تفصیلات
iفارسی سے اردو میں اصل صورت اور مفہوم کے ساتھ داخل ہوا۔ سنسکرت میں اس کا مترادف لفظ|شاکھا| ہے۔ اغلب ہے کہ فارسی میں سنسکرت سے ماخوذ ہے۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٥٦٤ء کو "دیوان حسن شوقی" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
اقسام اسم
- جمع : شاخیں[شا + خیں (ی مجہول)]
- جمع غیر ندائی : شاخوں[شا + خوں (و مجہول)]
شاخ کے معنی
"ایک چڑیا اوپر درخت کی شاخ سے اڑ کر اس کے اوپر بیٹھ گئی۔" (١٩٨٣ء، ساتواں چراغ، ١٣٣)
"دو تین گھونسے ایسے مارے کہ دیو کی پسلیاں ٹوٹ گئیں، شاخ کو توڑ ڈالا خون کا پرنالہ منہ پر دیو کے بہا۔" (١٩٠٢ء، طلسم نوخیز جمشیدی، ٣، ٢٥٠)
"شاخ یعنی سینگی کا حمام اس کو جسم پر رکھ کر چوستے ہیں اس لیے کہ خون ایک جگہ جمع ہو جائے۔" (١٨٤٥ء، مطلع العلوم (ترجمہ)، ١٩٧)
"امیہ کی اولاد نے اپنی گجرائی سے آپ کی برتری کو مخالف شاخ کی برتری کا مترادف سمجھا۔" (١٩٧٢ء، جلوہ حقیقت، ١٦٦)
"نفسیات کبھی فلسفے کی شاخ تھی۔" (١٩٨٣ء، تخلیق اور لاشعوری محرکات، ١٣)
"ہانگ کانگ میں بھی ایک شاخ قائم کرنے آیا ہوں۔" (١٩٧٧ء، ابراہیم جلیس، الٹی قبر، ٩٤)
"وہ نسیمہ نے جلدی جلدی سب طرح کا پکوان، شاخیں . پوریاں تلے سب تیار کر لیے۔" (١٩٤٤ء، رفیق حسن، گوری ہو گوری، ١٥٢))
قادر ہے وہ شاہوں کا اجارا کیا ہے جمشید میں کیا شاخ ہے دارا کیا ہے (١٨٧٨ء، سخن بے مثال، ١٥٦)
"بادام اور پستوں کی موٹی موٹی شاخیں کاٹ لیں۔" (١٩٤٧ء، شاہی دسترخوان، ٥٠)
وہی نامور یو اہے بدسگال جو صلصال کا دہرتا ہے شاخ و بال (١٦٤٩ء، خاورنامہ، ٦٦٢)
"شاخ اور صدر نہر کی ہر ایک لمبائی کے پانی کے سماو کو نکالنا چاہیے۔" (١٩٤٩ء، آبپاشی، ٤٩٥)
ہر صید کی کمر سی گئی ٹوٹ جس گھڑی ٹوٹی کمان دلبر ناوک فگن کی شاخ (١٨٥٤ء، ذوق، دیوان، ١٠٠)
دہن زخم شہیداں نے جو تر خندہ کیے شاخ شمشیر سے کیا پھول نکالے تم نے (١٨٦٥ء، دیوان نسیم لکھنوی، ٣٤)
"جناب پیغمبرۖ خدا . نے فرمایا ایمان کی کچھ اوپر ستر شاخیں ہیں۔" (١٩٠٦ء، الحقوق و الفرائض، ١٨٧:٣)
دیکھا تو سادگی میں بھی لاکھوں بناؤ ہیں جب سے لگائی آپ نے یہ بانکپن کی شاخ (١٩٠٦ء، تیر و نشتر، ٢٢)
شاخ کے مترادف
ٹہنی, شعبہ, شق, قاش, قرن, ڈال, سینگ
شاخ کے جملے اور مرکبات
شاخ آفتابی, شاخ آہو, شاخ بریدہ, شاخ تراش, شاخ تراشی, شاخ ٹھونٹ, شاخ مرجان, شاخ نازک, شاخ نبات, شاخ سدرہ, شاخ شاخ, شاخ غزال, شاخ کش, شاخ کماں, شاخ گوزن, شاخ دار, شاخ داری, شاخ در شاخ, شاخ دریا, شاخ زر, شاخ زعفران, شاخ دار سینگ
شاخ english meaning
["A bough","branch (of a tree); a twig; a stalk; a slip or cutting; a horn; a cupping instrument; (fig.) a dilemma","difficulty; objection"]