شریف کے معنی

شریف کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ شَرِیف }بزرگ، عالی خاندان

تفصیلات

iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں بطور صفت اور گا ہے بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٦٥٤ء کو "گنج شریف" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["اعلیٰ خاندان کا","انگریزی لفظ شیرف کا مخفف مگر اس کا ماخذ بھی عربی ہے","ایک اعزازی عہدہ جو بڑے بڑے شہروں میں ایک وقت پر ایک آدمی کو دیا جاتا ہے","بڑے رتبے کا","بھلا بھانس","بھلا مانس","تعظیم کا کلمہ جو شہروں اور مقدس مقاموں کے نام کے ساتھ لگاتے ہیں","عالی خاندان","عزت دار","مکہ کے حاکم کا لقب"],

شرف شَریف

اسم

صفت ذاتی, اسم نکرہ ( مذکر - واحد ), اسم

اقسام اسم

  • ["جمع : شُرْفا[شُرْ + فا]","جمع غیر ندائی : شَرِیفوں[شَری + فوں (و مجہول)]"]
  • لڑکا

شریف کے معنی

["١ - بڑے رتبے کا، بلند مرتبہ، معزز، گرامی قدر۔","٢ - اعلی، ارفع، محترم۔","٣ - معتبر، قابلِ اعتبار۔","٤ - [ حیاتیات ] اہم، خاص، مرکزی (عضو وغیرہ)","٥ - نیک طبعیت، بھلا مانس۔","٦ - مقدس، قابلِ احترام۔","٧ - حلالی، جائز اولاد۔ (ماخوذ : پلیٹس)"]

["\"شریف . مرد بزرگ قدر\" (١٩٨٤ء، فن تاریخ گوئی اور اسکی روایت، ١١٧)","\"ان طالب علموں کے لیے جو حکمت الٰہی اور صفت شریف فلسفی کو سیکھنا چاہتے ہیں نصیحت کا کرنا اپنے اوپر فرض جانا ہے\" (١٨٩٨ء، سرسید، تہذیب الاخلاق، ٢٨٤:٢)","\"یہ الفاظ ہم کو ایک شریف قول معلوم ہوتے ہیں\" (١٩٠٥ء، مقالاتِ حالی، ١٠٦:٢)","\"بدن کا تنصیہ کرلیا جائے تاکہ مادہ پھیپھڑہ قصبۃ الیہ جیسے شریف عضو کی طرف رجوع نہ ہو جائے\" (١٩٣٦ء، شرح اسباب، (ترجمہ)، ٢٣٤:٢)","\"بہت سے شریف طالب علم تعلیمی اخراجات کی ترقی کی وجہ سے دوسروں سے مدد چاہنے پر مجبور ہوتے ہیں\" (١٩٢٥ء، وقارِ حیات، ٦)","\"مولود شریف کی سینکڑوں کتابیں شائع ہو چکیں اور ہو رہی ہیں\" (١٩٣٠ء، آمنہ کا لال، ٢)"]

["١ - حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی نسل کے کسی بھی فرد کا لقب (پلیٹس)۔","٢ - مکہ کے حاکم کا لقب، حاکمِ مکہ، شریفِ مکہّ۔","٣ - سربراہ، سردار، حاکم، افسر۔","٤ - مالک، آقا۔"]

[" یو شیخ ہے او شریف سیدّ یو چھوٹ رہے ہو او مقید (١٧٠٠ء، من لگن، ١٠٢)","\"آجکل شریف مکہ نے حاجیوں پر سختی شروع کر دی ہے\" (١٩٥٦ء، بیگمات شاہان اودھ، ٨٣)","\"جوبغاوتیں . رونما ہوئیں وہ تمام تر ایک طاقت اور سلسلے درقا وہ کا کام تھیں جن کی حمایت فاس کے شریف کر رہے تھے\" (١٩٦٧ء، اردو دائرہ معارفِ اسلامیہ)"," نبیرا تھا اس کا جو نصرِ قتیب شریف اس مکاں کا تھا وہ خوش نصیب (١٨١٠ء، شمشیر خالی، ٥٦٥)"]

نواز شریف، شہباز شریف، عباس شریف، محمد شریف

شریف کے مترادف

مقدس

اچھا, بابرکت, بزرگ, پاک, خاندانی, سید, شائستہ, شَرَفَ, متبرک, محترم, معزز, مقدس, نجیب, نیک, والاتبار

شریف کے جملے اور مرکبات

شریف زادہ, شریف النفس, شریف الطبع, شریف النسل

شریف english meaning

** |A|be disgusted withforget all aboutShareef

شاعری

  • کرتی ہے بوزلف مغبر آئے ہو بیخود سے کچھ
    بارے مزاج شریف تمہارا میر گیا کیدھر ہے آج
  • لڑکا وہ مگر شریف کا تھا
    ان میں کسی طرح آپھنسدا تھا
  • رہیں دیکھ بھو حرف زن ہو حریف
    رہا سننے کے گوں نہ سمع شریف
  • پاس اخلاص سخت ہے تکلیف
    تا کجا خاطر وضیع و شریف
  • بافت کی اس کی کیا کروںتعریف
    تھا وہ بافندہ بسکہ ذات شریف
  • کیسے چکر میں بزرگوں کو پھنسا رکھا ہے
    حضرت پیر فلک بھی ہیں عجب ذات شریف
  • بے مورد قبول دعا تیرے گھر کا در
    ہے مولد شریف ترا خانہ خدا
  • میں یہ بولا کہ دعا کرتا ہوں بس تم کو سدا
    پھر کہا اوس نے کہ ہے اسمِ شریف آپ کا کیا؟
  • ماشائ اللہ سین شریف چہل و شش ناز بایں ریش فش مُسن
    آدمی اور لوندے لیے جاتے ہیں اس ڈاڑھی کا بھی خیال نہیں
  • ہے بعد مرگ حال شریف و رذیل ایک
    مٹی نے کھا کے سب کو ملایا ہے ذات میں

محاورات

  • بپھرے رذالے (کمینے) اور بھوکے شریف سے ڈرنا چاہئے
  • بھوکے شریف سے پیٹ بھرے رذیل سے ڈریئے
  • تشریف ارزانی فرمانا
  • تشریف فرمانا یا فرما ہونا یا لانا
  • تشریف لانا
  • تشریف لیجانا
  • تشریف لے جانا
  • تشریف لے چلنا
  • چہ ‌شریف ‌چہ ‌وضیع
  • رذالوں کی دوستی پانی کی لکیر۔ شریفوں کی دوستی پتھر کی لکیر

Related Words of "شریف":