عبا کے معنی

عبا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ عَبا }

تفصیلات

iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں بھی بطور اسم مستعمل ہے۔ اور سب سے پہلے ١٧٣٢ء کو "کربل کتھا" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["ایک عربی پوشاک کا نام","ایک قسم کی پوشاک پشمینہ","ایک لمبا کوٹ یا چغہ جو پاؤں تک جاتا ہے ( پہنانا، پہننا کے ساتھ)","تیار ہونا"]

عبا عَبا

اسم

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )

عبا کے معنی

١ - کپڑوں کے اوپر پہننے کا شیروانی کے طرز کا ڈھیلا ڈھالا قدرے لمبا لباس جس میں بٹن کی جگہ بند لگے ہوتے ہیں عام طور سے علما و شرفا پہنتے ہیں، لبادہ، چغا، چوغہ۔

"دیدار کے وقت زیارت کا مجاور اسی تبرک کو طہارت و تطہیر کے بعد سبز عبا پہن کر مشتا قانِ دید کے سامنے لاتا۔" (١٩٨٢ء، آتش چنار، ٧٣٩)

٢ - جاڑے کے موسم میں لباس کے اوپر پہننے کا ڈھیلا ڈھالا پنڈلی تک لمبا جامہ، لبادہ، دگلا۔ (اصطلاحات پیشہ وراں، 150:2)

عبا کے مترادف

قبا, چوغا

جبّہ, جُبہ, چُفہ, چوغا, عَبَاَ, قبا

عبا کے جملے اور مرکبات

عبا پوش, عبا و قبا

عبا english meaning

garments generally black and made of goat|s haircarousalcloakdrinkingdrinking bout

شاعری

  • لرز رہے ہیں شگوفے چمن میں کھلتے ہوئے
    حنا کے دستِ عبا میں لہو کی لالی ہے
  • سرکت اب آہ واشک میں آل عبا کی ہے
    حر کو موافق آب وہوا کربلا کی ہے
  • قصہ کوتہ میر کہاں تک آل عبا کا دکھ سنیے
    روئیے ، کڑھیے ، ماتم کرییے ، کوئیے چھاتی سردھنیے
  • امام سوم آئے خامس آل عبا آئے
    وہ آئے جن تعریفوں میں سورے بارہا آئے
  • براے فاقہ آل عبا ہو وسعت روزی
    پٹے آل نبی اولاد سے ہو خانہ افروزی
  • بہت ہے دل میں تمناے روضہ شہدا
    برآے یہ مرا ارماں براے آل عبا
  • عبا اپنی اڑھائی سیّدہ خاتونِ کُبرےٰ کو
    کیا اطرافِ دامن کو نبی نے حود دُرست اٹھ کر
  • تعویذ تج اقبال کے بازو کو آ ناد علی
    آل عبا کا سو دعا جیو کو تیرے گرد اچھو

محاورات

  • بیمار کی خدمت خدا کی عبادت
  • پیٹ پڑے تو عبادت کی سوجھے
  • پیٹ میں پڑے تو عبادت سوجھے
  • شاہ عباس کا علم ٹوٹے
  • عبارت ہوچکی مطلب پر ‌آؤ

Related Words of "عبا":