عظمت کے معنی

عظمت کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ عَظَمَت }بزرگی بڑائیبزرگی، بڑائی، قدرو منزل

تفصیلات

iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں بطور اسم ہی استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٦٣٥ء کو "سب رس" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["بڑا ہونا یا بننا","دو والوں نے بسکون دوم باندھا ہے","شان و شوکت","قدر و منزلت"], ,

عظم عَظَمَت

اسم

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد ), اسم

اقسام اسم

  • لڑکا
  • لڑکی

عظمت کے معنی

١ - (کمیت و جسامت کے اعتبار سے) بڑائی۔

"سفید گینڈے کا سر اس کے جسم کی عظمت کے مقابلے میں بھی بہت بڑا ہوتا ہے۔" (١٩٣٢ء، عالم حیوانی، ١٧٥)

٢ - (کیفیت کے اعتبار سے) بزرگی، بڑائی، برتری، شان و شوکت۔

"مسلمان کی شان اور اس کی عظمت، علم، تبحر اور اطاعت الٰہی پر منحصر ہے۔" (١٩٨٤ء، مقاصد و مسائل پاکستان، ١٣٥)

٣ - قدر و منزلت، عزت۔

 ہیبت لندن و شملہ سے ہیں سب لزرہ بہ تن رعب بغداد دلوں میں ہے نہ ہے عظمتِ چشت (١٩٤٢ء، سنگ و خشت، ٧١)

عظمت جاوید، عظمت، ادریس، عظمت جلیل، عظمت سلطان

عظمت النساء، عظمت حسن، عظمت لیلیٰ

عظمت کے مترادف

بڑائی, بزرگی, شان, شوکت

آبرو, برتری, بزرگی, بڑائی, تمکنت, تمکین, توقیر, تکبر, جلال, سرداری, سطوت, شان, شرف, شوکت, شکوہ, عزت, عَظَمَ, غرور, وقار

عظمت کے جملے اور مرکبات

عظمت رفتہ

عظمت english meaning

Greatnessmagnitude; aggrandizement; grandeurmagnificence; pomppridehaughtinessself-magnificationclownishnessgrandeurimitation [A~نقل]Azmat

شاعری

  • شعورِ آدمیت ناز کر اُس ذاتِ اقدس پر
    تیری عظمت کا باعث ہے محمد کا بشر ہونا
  • غم حیات کی عظمت کو کوئی کیا جانے
    بہار دے کے خریدے گئے ہیں ویرانے
  • عظمت دنیا کی جب دبائے دل کو
    خالق کا کرو خیال تکبیر پڑھو
  • بجا کہتے ہیں جو کہتے ہیں یہ خدمت سے عظمت ہے
    کہ کام انسان کے اک دن ریاضت آہی جاتی ہے
  • بڑھ گئی غسل کی پوشاک سے پھر عظمت حسن
    رونما چادر آبی سے ہوئی شوکت حسن
  • کہ جس وقت داخل ہوئے دستگیر
    سو بغداد کے بیچہ عظمت کے پیر
  • اے بیت مقدس تری عظمت کے دن آئے
    اے چشمہ زمزم تری چاہت کے دن آئے
  • بہتر ہے کام لینا نغمات مو عظمت سے
    روکو گلے کو لیکن ایسی چلت پھرت سے
  • یو چوڑان، ڈونگائی یکساں دکھائی
    کہ اس شان عظمت سوں یوکاں تھے آئی
  • قدم پر لوٹتی ہے عظمت آج سلیمانی
    ازل سے معتقد ہے محفل نورانیاں اس کی

محاورات

  • آثار عظمت چہرے سے ظاہر(عیاں‌۔نمودار۔ہویدا) ہونا
  • خدمت سے عظمت ہے
  • عظمت میں ہمسر آسمان ہونا

Related Words of "عظمت":