عید کے معنی
عید کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ عِید }
تفصیلات
iعربی زبان سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں بطور اسم ہی استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٦٠٩ء کو "قطب مشتری" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["لوٹ کر آنا","پہلے کو عید الفطر اور دوسرے کو عیدالضحٰے کہتے ہیں۔ (آنا ہونا کے ساتھ)","شاد مانی","مراد بر آنا","مسلمانوں کے دو تیوہار ایک جو شوال کی پہلی تاریخ روزوں کے بعد اور دوسرا جو حج کے دن ہوتا ہے","موقعِ مسرت"]
اسم
اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
اقسام اسم
- جمع : عِیدین[عی + دین (ی لین)]
- جمع غیر ندائی : عِیدوں[عی + دوں (و مجہول)]
عید کے معنی
"اتفاق سے اسی دن ہندوؤں کی ایک عید تھی۔" (١٩٣٧ء، واقعات اظفری (ترجمہ)، ١١٧)
سیر ہے گلزار کی ازبس مفید باغ کا نظارہ آنکھوں کی ہے عید (١٩٢٥ء، ریاض امجد، ٤٣:١)
عید کے مترادف
شادی, جشن
تیوہار, جشن, خوشی, عَوَدَ
عید کے جملے اور مرکبات
عید نو روز, عید خیام, عید القیامہ, عیدالفطر, عیدالاضحی, عید مولود, عید ملن, عید مسیح, عید مباہلہ, عید گاہ, عید کارڈ, عید کا چاند, عید فصح, عید غدیر, عید شریف, عید رمضان, عید قربان, عید میلاد, عیدالزہرا
عید english meaning
a periodical festivala festivalfeast-dayholy-day; the Muhammadan Easter; great festivity and rejoicingfestivityrevelry.a feast dayan Islamic festival
شاعری
- سحر گہ عید میں دَور سبُو تھا
پر اپنے جام میں تجھ بن لُہو تھا - ہمنشیں کیا کہوں اس رشکِ مہ تاباں بن
صبح عید اپنی ہی بدتر شبِ ماتم سے بھی - گھرے ہیں زرد و الم میں فراق کے ایسے
کہ صبح عید بھی یاں شام ہے محرم کی - ہوئی عید سب نے پہنے طرب و خوشی کے جامے
نہ ہُوا کہ ہم بھی بدلیں یہ لباسِ سوگواراں - ملکِ عدم میں یارب‘ کیا عید ہورہی ہے
جاتے ہیں مرنے والے کپڑے بدل بدل کر - ہلالِ عید بھی نکلا تھا‘ وہ بھی آئے تھے
مگر انہیں کی طرف تھی نظر زمانے کی - ہلالِ عید کو دیکھو‘ تو روک لو آنسو
جو ہوسکے تو محبت کا احترام کرو - قطب تارا کھینچتا آہن رہا کو اپ دھر
سب ہی تاریاں میں اسے دستا ہے بڑپن عید کا - لجیں شب رات آتشبازی تیرے نور اوجالے تھے
اسے تعریف کرے کہاں زبان ہم عید و ہم نوروز - کوفے میں عید قتل امام زمن ہے آج
غل ہے درود عترت خیبر شکن ہے آج
محاورات
- اگر تیرا بس چلتا تو انیسویں کی عید کرتا
- ایسے ہوتے تو عید بقرعید کے کام آتے
- برات پیچھے دھونسا۔ عید پیچھے ٹر
- بعید نظر آنا یا بعید ہونا
- بن جولاہے عید نہیں
- بیاہ پیچھے بڈھار (عید پیچھے ٹر) بیاہ پیچھے برات
- بیوی بیوی عید آئی چل دور تجھے اپنی دال ٹکیا سے کام
- جلاہے کی طرح عید بکرعید کو پان کھالیتے ہیں
- جیسی خندی عید ویسا بھڑوا محرم
- دن عید اور رات شب برات